ماہنامہ الاتحاد ممبئی عظمت صحابہ نمبر

By Al Noor Softs
Posted on Nov 15, 2024
In Category Biography
Authors مختلف اہل علم
Published By ناشر : مدرسہ رحمانیہ گوونڈی ممبئی
In Year 2020
Key Word صحابہ کرام:صدق وصفاکےپیکر....تہٹیتی پیغام
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 188
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
صحابہ کرام کی عظمت سے کون انکار کرسکتاہے۔یہ وہی پاک باز ہستیاں ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔لیکن اس پر فتن دور میں بعض بدبخت لوگ ان کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوکر اللہ تعالیٰ کے غیظ وغضب کودعوت دیتے ہیں ۔ صحابہ کرام وصحابیات رضی اللہ عنہن کےایمان افروز تذکرے، سوانح حیا ت، عظمت ودفاع سے متعلق ائمہ محدثین او راہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں۔زیر نظر مجلہ ’’ماہنامہ الاتحاد ممبئی کا عظمت صحابہ نمبر ہے۔یہ مذکورہ ررسالے کا اکتوبر ؍نومبر 2019ء کا شمارہ ہے جو کہ 188 صفحات پر مشتمل ہے۔ مدیر مجلہ ہذا جناب بلال ہدایت سے نے صحابہ کرام کی عظمت ورفعت سےمتعلق مختلف اہل قلم کے تقریبا چالیس مضامین کو بڑے احسن اندازمیں مرتب کردیا ہے۔ان مضامین میں صحابہ کرام کے حوالے سے اہل سنت والجماعت کے موقف کوواضح کیا ہے اور قرآن واحادیث کےناقلین کی عظمت ورفعت کوعیا ں کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس خاص نمبر کو مرتب وشائع کرنے والے جملہ احباب کی مساعی کو قبول فرمائے ۔ اور ہمیں صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کوسمجھنے اوران کی مبارک زندگیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کی توفیق دے (آمین) (م۔)
Ratings Read Downloads
(0)   111   27
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks