بسم اللہ الرحمن الرحیم
الکرم لائبریری کا مختصر تعارف
دینِ اسلام و شریعت مطہرہ ہر مسلمان کی ضرورت ہے جس پر چلنا انسان کے لئےصرف کھانے پینےکی حد تک ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر کام سے زیادہ ضروری ہے،دنیا کے ہر انسان کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ شریعت مطہرہ پر زندگی بسر کرے، انسان جتنا شریعت محمدی ﷺ سے دور ہوتا جا رہا ہے اتنا ہی مصائب و پریشانیوں میں الجھتا جارہا ہے،
دورِ جدید میں جہاں ٹیکنالوجی آسمانوں کو چھو رہی ہے زندگی نفسا نفسی کی بھینٹ چڑھ چکی ہےاورہرشخص مصروفیت کے بھنور میں پھنس چکا ہےلہذا ان تمام حالات و مسائل کے پیش نظر امت مسلمہ کی تعلیم و تربیت اور دینی مسائل میں رہنمائی کےلیےملک بھر کے اکابرعلماء کرام کی سرپرستی میں عالمی مجلس مفتیان کرام کا قیام عمل میں لایا گیا۔
:مجلس شوری
(٭ علامہ ڈاکٹرحافظ محمدحامدبشیرفریدی مہتم الکرم ایجوکیشنل کمپلیکس (شریف آباد،دیپالپوراوکاڑہ
٭پیر ِطریقت رہبرِشریعت یادگارِ اسلاف حضرت مولانا پیرفضل احمدشاہ صاحب( پرنسپل مرکزفیضان گنج شکردیپالپوراوکاڑہ)
٭عظیم فقیہ و محقق اسکالر استاذالعلماء حضرت مولانا غلام مصطفی القادری صاحب (شیخ الحدیث دارالعلوم محمدیہ غوثیہ داتانگرلاہور)
٭عظیم مذہبی اسکالر محسن مدارس دینیہ استاذ العلماء حضرت مولانا فضل کریم چشتی صاحب (شیخ الحدیث دارالعلوم محمدیہ غوثیہ لاہور)
٭عظیم مذہبی اسکالر محسن مدارس دینیہ استاذ العلماء حضرت مولانا بشارت حسین ڈوگر صاحب (مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ لاہور)
· ٭عظیم مذہبی اسکالر محسن مدارس دینیہ استاذ العلماء حضرت مولانا غلام علی منہاس صاحب (دارالعلوم محمدیہ غوثیہ لاہور)
:آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
٭ ایم مجاھدعلی بٹ (حسن ابدال تحصیل ضلع اٹک)
٭ محمد شہزادتوگیروی (بھومن شاہ تحصیل دیپالپور اوکاڑہ،لاہور)
٭ محمد شیرازاسلم ویب اینڈایپ ڈولپر(گجرنوالہ)
٭حافظ محمدفخرالدین فاضل بھیرہ شریف (سرگودھا)
٭زینب منظورایکسپرٹ آئی ٹی اوکاڑہ یونیورسٹی (پتوکی)
٭کشف شاہدایکسپرٹ آئی ٹی اوکاڑہ یونیورسٹی (پتوکی)
٭قاری محمداسدعلی (لاہور)
٭حافظ محمدطفیل (رالپنڈی)
:اغراض و مقاصد
٭ہرشہر میں ایک یا ضرورت کے پیش نظر ایک ایسے پلی فارم کا قیام جس سے شہر بھرکے لوگ باآسانی شریعت کے مطابق رہنمائی اوردینی ودنیاوی تعلیم حاصل کر سکیں۔
٭ عوام الناس کا ملک بھر کےمدارسِ دینیہ و مفتیان کرام سے تعلق و محبت قائم کرنا۔
٭ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر ہر مسئلے کا حل بذریعہ موبائل فون، ای میل اور بذریعہ ڈاک فراہم کرنا۔
٭ عوام الناس میں ہم آہنگی، بھائی چارہ اور امت مسلمہ کی بیداری و استحکام پاکستان کا شعور پیدا کرنا۔
٭مختلف شعبہ جات کا قیام جس سے امت مسلمہ اور ملک پاکستان کا استحکام ہو۔
٭ملک بھر کے مفتیان عظام اور علمائے کرام کو دینی وعصری علوم میں آگاہی اور رہنمائی کرنا۔
شعبہ جات
1۔شعبہ قرآن و حدیث:
اس شعبہ میں قریہ قریہ قرآن وحدیث کی تعلیم کو عام کرنا اور نسلِ نو کو دینی علوم سےروشناس کرانے کے لئےایسے مکاتب کا قیام جہاں ممتاز علمائے کرام و قراء کرام کامنفرد انداز سےدینی تعلیم دینا اور دور جدید ِ کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی تربیت کرنا۔
2۔شعبہ آن لائن دارالافتاء:
اس شعبہ میں ملک بھر کے مستند اور جید مفتیان کرام عوام الناس کے مسائل کےشرعی حل کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں جو عوام الناس کو گھر بیٹھے آن لائن مسائل کے جوابات دیتے ہیں۔
3۔شعبہ آن لائن تخصص:
اس شعبہ میں عالمی مجلس مفتیان کرام کی جانب سے مختلف تخصصات کروائے جاتے ہیں۔ جس میں تخصص فی الافتاء ، تخصص فی الحدیث ، تخصص فی اللغات المختلفہ اور تخصص فی الحلال والحرام وغیرہ شامل ہیں۔
4۔شعبہ ڈِفرنٹ کورسز:
اس شعبہ میں دینی مدارس کے طلباء اورکالج یونیورسٹی کے طلباءِ کرام کو مختلف دورہ جات کروائے جاتے ہیں ۔جن میں دراساتِ دینیہ کورس، دورہ صرف والنحو ، دورہ فقہ الاسلامی، دورہ شخصیت سازی وغیرہ
5۔شعبہ سکلز ڈویلپمنٹ:
اس شعبہ میں دورحاضر کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف سکلز سکھائی جاتی ہیں۔ جدید پروفیشنل کورسز کروائے جاتے ہیں جن میں انگلش لینگویج،گرافکس ڈیزائننگ ویڈیو ایڈیٹنگ ،ویب ڈیزائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کمپیوٹر ہارڈ ویئر
موبائل ہارڈویئراور دیگر مختلف کورسز شامل ہیں۔
6۔شعبہ نشرواشاعت:
اس شعبہ کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح وفلاح کے لئے جدوجہد کرنااوردور ِجدید کے تقاضوں کےپیش نظر پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا کے ذریعےلوگوں تک دین اسلام واستحکام پاکستان کا پرامن پیغام پہنچانا ہے۔