eBooks

2,841 Results Found
رکوع سے سجدے میں جانے کی کیفیت

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

نماز کی قبولیت کے لیے جہاں اس کے ارکان وشرائط کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ اسے ہوبہو حضور نبی کریم ﷺ کے بیان کیے گئے طریقے کے مطابق ادا کیا جائے-ارکان نماز کو انتہائی اطمینان اور خضوع وخشوع کو مدنظررکھتے ہوئے ادا کرنا چایہے-رکوع سے سجدے میں کس طریقے سے جھکا جائے اس بارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں-کہ رکوع سے سجدے میں جاتےوقت پہلےگھٹنے زمین پر لگائے جائیں گے یا کہ ہاتھ؟زیر نظر کتابچہ میں ابوعدنان محمد منیر قمر نے رکوع سے سجدے میں جاتے ہوئے پہلے گھٹنے زمین پر رکھے جائیں یا ہاتھ ، اس حوالے سے محدثین وسلف صالحین کی تصدیقات وحوالہ جات کی روشنی میں مسئلے کی مکمل وضاحت کی ہے- ان کا کہنا ہے کہ احادیث رسول اور عمل صحابہ سے سجدےمیں جاتے ہوئے پہلے ہاتھ زمین پر رکھنا ہی ثابت ہے

رکوع میں آ کر ملنے والے کی رکعت ؟ جانبین کے دلائل کا جائزہ

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

نماز کے ارکان کی ادائیگی اگر سنت کے مطابق ہو گی تو نماز قابل قبول ہو گی –نماز کےمسائل میں جس طرح سے فقہاء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ کتنا محتاط پہلو ہے کہ ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اس میں کوئی کوتاہی باقی نہ رہ جائے-اسی طرح نماز کے مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص رکوع میں آکر ملتا ہے تو کیا اس کی رکعت شمار کی جائے گی یا اس کو وہ رکعت دوبارہ پڑھنی ہو گی؟زير نظر كتابچہ میں ابوعدنان محمد منیر قمر نے تجزیہ پیش کیا ہے کہ رکوع میں آکر ملنے والے کی رکعت ہوتی ہے یا نہیں؟ انہوں نے رکعت ہونے یا نہ ہونے والے دونوں مؤقف کے دلائل کا حقیقی موازنہ پیش کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ ایسے شخص کو وہ رکعت دوبارہ ادا کرنا ہوگی کیونکہ جمہور سلف صالحین کا یہی مؤقف ہے-

نماز و روزہ کی نیت

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

س بات ميں تو شک کی قطعی کوئی گنجائش نہیں کہ ہر عمل کی قبولیت کے لیے نیت کی درستگی شرط ہے لیکن اختلاف اس بات میں ہے کہ نیت کا زبان سے ادا کرنا لازمی ہے یایہ دل کی کیفیت کانام ہے اس کتاب میں مصنف نے نماز اور روزہ کی نیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئےکی لغوی واصطلاحی تعریف کی وضاحت کی ہے-اور ساتھ ساتھ کبار آئمہ کی تصریحات، علماوفقہاء کے اقوال کا تذکرہ کرتے ہوئے نیت کا صحیح مفہوم واضح کیاہے

القول السدید فیما یتعلق بتکبیرات العید

Authors: عبد الرحمن مبارکپوری

In Worship and matters

By Al Noor Softs

یہ کتاب دو ابواب پر مشتمل ہے جس میں سے پہلے باب میں صحیح اور مرفوع احادیث کو پیش کر کے عیدین کی بارہ تکبیرات کو ثابت کیا ہے اور دوسرے باب میں مصنف نے مسلک احناف کے موقف پر چند ایک اعتراضات کے ساتھ اس چیز کا ثبوت مانگا ہے کہ کیا عیدین کی چھ تکبیریں مرفوع اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں- اور پھر آخر میں عیدین کی تکبیروں کے ساتھ رفع الیدین کیا جائے گا یا نہیں؟ اس کو وضاحت سے بیان کیا ہے-

تسہیل الصرف

Authors: حافظ محمد خان صاحب نوری

In Darse Nizami

By Al Noor Softs

’تسہیل الصرف‘ کا اسلوب بھی قریب قریب وہی ہے جو ’تسہیل النحو‘ میں اختیار کیا گیا ہے۔ مبتدی طلبا کے ذہنی معیار کے پیش نظر کتاب کی زبان نہایت واضح رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، امثلہ سلیس اور عام فہم ہیں۔ گردانوں کے سلسلہ میں نمونہ کےطور پر مختلف ابواب کی ایک گردان بالتفصیل لکھ دی گئی ہے اور طلبا کو مشق کرانے کے لیے چند مزید مصادر ذکر کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)

تسہیل النحو

Authors: حافظ محمد خان صاحب نوری

In Darse Nizami

By Al Noor Softs

نحو و صرف کے مضامین طلبا کے لیے کافی خشک ہوتے ہیں لیکن اس کتاب میں جو انداز اختیار کیا گیا ہے اس سے طلبا کو بوریت کا احساس نہیں ہوتا اور ہر سبق کے اخیر میں موجود سوالات سے پورا سبق مستحضر ہو جاتا ہے۔

  • Featured
تفسیر ضیاء القرآن جلد پنجم

Authors: پیر محمد کرم شاہ الازہری

In Quran and Quranic Sciences, Tafseer Zia Ul Quran

By Al Noor Softs

ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری  ایک عظیم صوفی و روحانی بزرگ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مایہ ناز مفسر، سیرت نگار، ماہر تعلیم، صحافی، صاحب طرز ادیب اور دیگر بیشمار خوبیوں کے مالک تھے۔ آپ ۲۱یکم جو لائی ۱۹۱۸ بھیرہ شریف میں پیدا ہو ئے۔سات سال کی عمر میں 1925 کو پرائمری سکول میں داخل ہوئے ۔ اور 1936ء میں گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔1941ء میں اوریئنٹل کالج لاہور میں داخلہ لیا اور فاضل عربی میں شیخ محمدعربی، جناب رسول خان صاحب، مولانا نورالحق جیسے اساتذہ سے علم حاصل کیا۔ آپ نے 600 میں سے 512 نمبر لیکر پنجاب بھر میں پہلی پوزیش لیکر فاضل عربی کا امتحان پاس کیا۔علوم عقلیہ و نقلیہ سے فراغت کے بعد 1942ء سے 1943ء دورہ حدیث مکمل کیا اور بعض دیگر کتب بھی پڑھیں۔1941ء میں جامعہ پنجاب سے بی۔اے کا امتحان اچھی پوزیشن سے پاس کیا۔ستمبر 1951ء میں جامعہ الازہر مصر میں داخلہ لیا ایم۔اے اور ایم۔فِل نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ یہاں آپ نے تقریباً ساڑھے تین سال کا عرصہ گزارا۔1981ء میں 63 سال کی عمر میں آپ وفاقی شرعی عدالت کے جج مقرر ہوئے اور 16 سال تک اس فرض کی پاسداری کرتے رہے۔ آپ نے متعدد تاریخی فیصلے کیے جو عدالتی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔7 اپریل 1998ء طویل علالت کے بعد آپ کا وصال ہوا۔سینکڑوں مشائخ اور علما ء نے نماز جنازہ میں شرکت فر مائی۔ آپ نے متعدد تصانیف لکھیں اور ماہنامہ ضیائے حرم جاری کیا ۔ آپ کی مایہ ناز تصنیف زیر تبصرہ کتاب ’’ تفسیر ضیا ء القرآن‘‘ ہے یہ تفسیر 3500 صفحات اور 5 جلدوں پر مشتمل ہے جسے آپ نے 19 سال کے طویل عرصہ میں مکمل کی۔اس کی پہلی جلد کا پہلا ایڈیشن ۱۹۶۵ء میں شائع ہوا۔ انھوں نے اپنی تفسیر میں عام فہم اسلوب اختیار کیا ہے۔ وہ ان مقامات کی تفسیر کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں جن کی تفسیر میں عام طور پر اختلاف ہے یا جن کی بنیاد پر بریلوی مکتبۂ فکر کی طرف شرک یا بدعت کی نسبت کی جاتی ہے۔ ایسے مقامات پر انھوں نے قرآن مجید پر براہِ راست غور کرکے کوئی راے قائم کرنے کے بجاے کسی روایت یا تفسیری قول ہی کو اپنی ترجیح کی بنیاد بنایا ہے۔ اسی طرح وہ معاصر تفاسیر سے بھی وسعت قلب کے ساتھ استفادہ کرتے ہیں۔اس تفسیر کے بعض حصے چونکہ یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہیں اس لیے طلباء کے اصرار پر اسے کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ہے ۔ تفسیر کے مندرجات سے ادار ے کا کلی اتفاق ضرورری نہیں ہے۔ (م۔ا)

تفسیر ضیاء القرآن جلد چہارم

تفسیر ضیاء القرآن جلد سوم