نجوم الفرقان فی علم عددایات القرآن
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Nov 1, 2024 |
| In Category |
Quran and Quranic Sciences
|
| Authors |
قاری محمد ادریس العاصم
|
| Published By |
ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور |
| In Year |
2020 |
| Key Word |
عرض مؤلف...کتب علم الفواصل اور ان کے قابل احترام مؤلفین |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
264 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
قرآنی علوم میں سے ایک اہم ترین علم عد الآی یا علم الفواصل ہے اس علم کی بدولت آیات قرآنیہ کی ابتدا اور فواصل، نیز تعداد آیات کے حوالے سے متفق علیہ اور مختلف فیہ آیات کاعلم ہو جاتا ہے۔اس علم کی فضیلت کےلیے یہ بات ہی کافی ہے کہ یہ توقیفی ہےجو نبی کریمﷺ کی تعلیمات اور صحابہ کرام وتابعین کے ارشادات کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے ۔ اس میں قرآن مجید کی آیتوں کے شمار اور ان کے مواقع بتائے جاتے ہیں ۔عدد آیات کا علم بڑا وسیع علم ہےاس علم کے متعلق عربی زبان میں متعدد کتب موجود ہیں۔علامہ شاطبی کی کتاب ’’ناظمۃ الزھر‘‘علم فواصل کے متعلق اہم کتاب ہے ۔ زیر نظر کتاب’’نجوم الفرقان فی علم عدد آیات القرآن‘‘شیخ القرّاء قاری محمد ادریس العاصم﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہےقاری صاحب نے اس کتاب میں علم عدد آیات کی معلومات کو عام فہم ، مختصر اور جامع انداز میں مکمل علم کااحاطہ کرتے ہوئے جمع کردی ہیں ۔عدد آیات کے متعلق طلباء کے لیے یہ ایک مفید کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی تدریسی ،تصنیفی وتحقیقی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں صحت وعافیت والی زندگی سے نوازے۔(م۔ا)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
341
|
24
|