مجموعہ رسائل

By Al Noor Softs
Posted on Nov 16, 2024
In Category Knowledge
Authors محمد اسماعیل سلفی
Published By ناشر : ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
In Year 2014
Key Word 1۔کیا فقہ حنفی اسلام کی کامل اور صحیح تعبیر ہے ؟ ..فروع میں اختلاف کی نوعیت
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 554
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ﷫ کی ذات ِمتنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالمِ اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔مولانا مرحوم بيک وقت ايک جيد عالمِ دين مجتہد ، مفسر ،محدث ، مؤرخ ، محقق ، خطيب ، معلم ،متکلم ، نقاد ، دانشور ، مبصر تھے ۔ تمام علوم اسلاميہ پر ان کو يکساں قدرت حاصل تھی ۔ تفسیر قرآن ، حديث ، اسماء الرجال ، تاريخ وسير اور فقہ پر ان کو عبورِ کامل حاصل تھا ۔ حديث اور تعليقات حديث پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا حديث کے معاملہ ميں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہيں کرتے تھے۔مولانا محمد اسماعيل سلفیايک کامياب مصنف بھی تھے ۔ان کی اکثر تصانيف حديث کی تائيد وحمايت اور نصرت ومدافعت ميں ہيں آپ نے دفاع سنت کابیڑا اٹھایا اور اس کا حق ادا کیا ۔منکرین حدیث کو آڑے ہاتھوں لیا تمنا عمادی اور غلام احمد پرویز کے کے تشکیکی پروپگنڈا کے ڈھول کاپول کھولا۔ حدیث کے مقام ومرتبہ کو براہین قاطعہ سے واضح کیا۔زیرنظر ’’مجموعہ رسائل‘‘ حضرت العلام مولانا محمداسماعیل سلفی﷫ کے دس مقالات (کیا فقہ حنفی اسلام کی کامل اور صحیح تعبیر ہے، مسئلہ تقلید پر تحقیقی نظر ،مسئلہ حیات النبی ﷺ ،زیارت قبور،عصر حاضر میں خلافت کا قیام ،اسلامی نظام حکومت کے ضرور ی اجزا ء ،اسلامی نظام حکومت کا مختصر خاکہ ، زمین کی ملکیت اور کاشتکا ر کے حقوق ، صدارت و امارت ،رسول اکرم ﷺ کی نماز) پر مشتمل تیسرا مجموعہ ہے جسے حافظ شاہد محمود ﷾(مدیر ام القریٰ پبلی کیشنز،گوجرانوالہ) نے تخریج وتحقیق کے ساتھ شائع کیا ہے ۔اس سے قبل مولانا اسماعیل سلفی کی اہم تحریروں او رمضامین کو مقالات حدیث اور نگارشات کے نام سے شائع کرچکے ہیں ۔اوریہ دونوں مجموعے کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔اللہ تعالی ان مقالات کو مفید بنائے اور مولانا سلفی مرحوم کی مرقد پر اپنی رحمتوں کانزول اور ان کے درجات بلند فرمائے (آمین)(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   112   25
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks