قرآن مجید ایک تعارف


By Al Noor Softs
Posted on Dec 5, 2024
In Category Quran and Quranic Sciences
Authors ڈاکٹر محمود احمد غازی
Published By ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
In Year 2014
Key Word قرآن مجید کے ناموں کی معنویت..نزول قرآن نجما نجما کیوں
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 138
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔اسے پڑھنے اور سمجھنے کا شعور اس وقت تک پیدار نہیں ہوتا جب تک اس کی اہمیت کا احساس نہ ہو۔قرآن مجید کے تعارف اوراس کے مضامین کے سلسلے میں مختلف اہل علم نے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’ قرآن مجید ایک تعارف‘‘ڈاکٹر محمود احمد غازی ٰ کے قرآن پاک کے تعارف پر مشتمل مضامین کا مجموعہ ہے جسے دعوۃ اکیڈمی نے افادۂ عام کےلیے کتابی صورت میں شائع کیا ہے ۔یہ مضامین قرآن پاک کے تعارف کےسلسلے میں انتہائی سہل انداز میں مستند معلومات پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالی اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   180   26