حضرت معاویہ ؓاور تاریخی حقائق

By Al Noor Softs
Posted on Nov 17, 2024
In Category Quran and Quranic Sciences
Authors محمد تقی عثمانی
Published By ناشر : مکتبہ معارف القرآن کراچی
In Year 2015
Key Word حضرت معاویہ ؓ اور خلافت وملوکیت (حضرت معاویہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ )..خلافت یزید کے بارے میں صحابہ ؓ کے مختلف نظریات
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 330
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
سیدنا معاویہ ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابت وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔اور امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ تاریخ کی روشنی میں اصل حقیقت کو واضح کیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب" حضرت معاویہ اور تاریخی حقائق " مسلک دیو بند سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف عالم دین محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحابی رسول سیدنا معاویہ کی سیرت،آپ کے فضائل ومناقب ،آپ کے عہد حکومت کے حالات کو بیان کرتے ہوئے آپ پر کئے گئے مخالفین کے اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے،جس میں سے پہلا حصہ سیدنا امیر معاویہ پر اعتراضات کے علمی جائزے ،دوسرا حصہ ترجمان القرآن لاہور کے اعتراضات کے جواب جبکہ تیسرا حصہ سیدنا امیر معاویہ کی سیرت ومناقب پر مبنی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
Ratings Read Downloads
(0)   624   25
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks