القرآن الکریم مترجم میاں محمد جمیل ایم اے

By Al Noor Softs
Posted on Nov 20, 2024
In Category Quran and Quranic Sciences
Authors میاں محمد جمیل ایم ۔اے
Published By ناشر : فہم دین ویلفیئر سوسائٹی وزیر آباد
In Year 2021
Key Word سورہ النساءمدنیہ سورہ المائدہ مدنیہ
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 727
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو فرزند شاہ رفیع الدین ﷫اور شاہ عبد القادر﷫ ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے ۔ زیر نظر ترجمہ قرآن ’’القرآن الکریم ‘‘ وطن عزیز کی معرو ف شخصیت مفسر قرآن میاں محمد جمیل ایم اے حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی کاوش ہے ۔ جو کہ مترجم کےتدریسی تجریہ اور علمی رسوخ کا نمونہ ہے ۔اس کی زبان سادہ اور اسلوب دل نشیں ہر عمر کے قاری کےلیے نافع اورمفید ہے ۔ اس میں قرآن فہمی کے جملہ مصادر کو پیش نظر رکھتے ہوئےبامحاروہ رواں ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔اس ترجمہ سے دینی مدارس اور ترجمہ قرآن کی کلاسز کے طلباء واساتذہ بھی بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں ۔میاں صاحب کا یہ وہی ترجمہ جو انکی تفسیر ’’فہم القرآن‘‘ کے ساتھ شائع ہوا ہے ۔ بعد ازاں میاں صاحب کے ایک شاگرد رشید پروفیسر حامد رحمن صاحب نے اس ترجمہ کو افادۂ عام کے لیے الگ شائع کیا ہے ۔اس ترجمہ کی پروفیسر حافظ عبد الستار حامدحفظہ اللہ نے بڑی باریک بینی سے نظرثانی کی ہے اور کئی مقامات پر الفاظ میں تبدیلیاں کیں ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ مترجم موصوف اور اسے شائع کرنے والے احباب کی مساعی کو قبول فرمائے اور اسے تمام مسلمانوں کے لیے نافع بنائے ۔آمین (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   234   24
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks