العبیر فی قراءت امام ابن کثیر

By Al Noor Softs
Posted on Jan 14, 2025
In Category Quran and Quranic Sciences
Authors قاری نجم الصبیح تھانوی
Published By ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
In Year 2020
Key Word سورۃ البقرہ پارہ (2)سیقول
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 66
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی جانے والی کتب ِسماویہ میں سے سب سے آخری کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کے لئے سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالم اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔محدث لائبریری ،لاہورمیں ان چاروں متداول روایات(اور مزید روایت شعبہ) میں مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآن مجید بھی موجود ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے عربی و اردو میں کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔زیر نظر کتاب’’ العبیر فی قراءت امام ابن کثیر ‘‘ قاری نجم الصبیح التھانوی﷾ کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے کتاب کے شروع میں امام ابن کثیر کے اصول قراءات کو تقریباً دس قواعد کی صورت میں تحریر کردیا ہے جنہیں سمجھ کر امام ابن کثیر کی قراءت کو پڑہا جاسکتا ہے ۔(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   166   23
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks