استاد پنجاب

By Al Noor Softs
Posted on Dec 16, 2024
In Category Knowledge
Authors عبد المجید سوہدروی
Published By ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور
In Year 2015
Key Word حضرت مولنا عبد الجبار سوہدری..حضرت استاد پنجاب کے ابتدائی حالات
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 168
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
علماء علوم نبوت کے وارثوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ ہماری اسلامی درسگاہیں انہی علوم ِنبوت کی درس وتدریس ،تعلیم وتعلم اوراس حوالے سے تزکیۂ نفوس کےادارے ہیں۔برصغیر میں اسلامی درسگاہوں کی ایک مستقل اورمسلسل روایت رہی ہے۔ اٹھارویں صدی میں شاہ ولی اللہ کےخاندان نے اس روایت کا سب سےروشن مرکز تشکیل دیا۔ اس خاندان کےایک چشم وچراغ شاہ محمداسحاق دہلوی سے سید نذیر حسین محدث دہلوی نے تیرہ سال تک تعلیم حاصل کی ۔شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی نے کامل 63 سال تک درس وتدریس کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ برصغیر میں علم حدیث کی تدریس کا سب سے مضبوط مرکز اورقلعہ انہیں کی قائم کردہ درسگاہ تھی ۔جس میں شبہ قارہ کے ہر حصے سےطلبہ استفادے کے لیے حاضر ہوتے تھے۔ایسے ہی تلامذہ میں ایک تلمیذ الرشید حافظ عبد المنان وزیرآبادی ہیں۔بیسویں صدی میں علوم حدیث کی روایت کومستحکم کرنے میں حافظ عبد المنان وزیر آبادی نےپنجاب میں سب سے زیاد فیض رسانی کےاسباب پیدا کیے ۔ حافظ عبدالمنان محدث وزیر آبادی اپنےعہد میں پنجاب میں حدیث کے سب سےممتاز استاد تھےجن کےتلامذہ پنجاب کےہر حصے میں بالعموم اوراس علمی اور سلفی روایت کے چراغ روشن کرتے رہے۔مولانا حافظ عبد المنان محدث وزیر آبادی ﷫ کو اللہ تعالیٰ نے اگرچہ ظاہری آنکھوں سے محروم کردیا تھا مگر ان کی دل کی آنکھیں روشن فرمادی تھیں۔ آپ کا شمار ممتاز محدثین میں ہوتا ہے شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محددہلوی ﷫ نےاپنے اس شاگرد کو جوعمامہ عطا فرمایا تھا اس عظیم شاگرد نے اس عمامے کاحق ادا فرمادیا۔پوری زندگی درس حدیث دیا ۔ مسند حدیث پر فائز ہونے کے بعد آپ نے اپنی زندگی میں 100 مرتبہ درس بخاری دیا۔ ایسی مثالیں اسلامی تاریخ میں نظر نہیں آتیں۔ پیش نظر کتاب ’’استاد پنجاب‘‘ مولانا عبدالمجید سوہدروی کی تصنیف ہے یہ کتاب حافظ عبدالمنان وزیر آبادی کی وفات کےچھ سال بعد 1922 میں شائع ہوئی ۔کتاب ہذا اسی طبع کا جدید ایڈیشن ہے۔اس کتاب میں مصنف نے استاد پنجاب کے ابتدائی حالات، حصول تعلیم کےلیے روانگی،استاد پنجاب کا حدیث سے والہانہ شوق،پنجاب اور وزیرآباد کےحالات، مولانا کی اولاد ،اساتذہ، معاصرین اور آپ کے چند تلامذہ کا تذکر ہ بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے ۔مولانا وزیر آبادی کے حالات واقعات اور اور ان کے سوانح حیات پر مشمتل جامع اور مستند کتاب ہے۔مولانا محمد ادریس فاروقی کی تزئین وترتیب سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   87   20
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks