یہودیت ، عیسائیت اور اسلام

By Al Noor Softs
Posted on Sep 11, 2024
In Category Faith and belief
Authors احمد دیدات
Published By : عبد اللہ اکیڈمی لاہور
In Year 2014
Key Word مطالعہ تقابل ادیان..مطالعہ تقابل ادیان اور اس علم کی اہمیت
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 625
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
اس وقت دنیا میں بے شمار آسمانی و غیر آسمانی مذاہب پائے جاتے ہیں،جن کی اپنی اپنی تہذیب وثقافت اور زندگی گزارنے کی لئے تعلیمات ہیں۔لیکن اسلامی تعلیمات ان تمام مذاہب کی تعلیمات سے زیادہ معتدل ،روشن اور عدل وانصاف کے تقاضوں پر پورا اترنے والی ہیں۔بنیادی طور پر مذاہب کی دو قسمیں ہیں۔1۔سامی مذاہب،2۔غیر سامی مذاہب۔سامی مذاہب میں یہودیت ،عیسائیت اور اسلام داخل ہیں،جبکہ غیر سامی مذاہب میں ہندو مت،بدھ مت ،جین مت زرتشت ،کنفیوشس اور سکھ شامل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " یہودیت،عیسائیت اور اسلام" عالمی شہرت یافتہ ،عظیم اسلامی سکالر ،مبلغ،داعی، مذاہب عالم کےمحقق ،تقابل ادیان کے مناظراور عیسائی پادریوں کی زبانیں بند کردینے والے عظیم مجاہدشیخ احمد دیدات﷫ کی عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مفتی محمد وسیم اکرم القادری صاحب نے حاصل کی ہے۔آپ کا پیدائشی نام احمد حسین دیدات ﷫تھا۔ آپ کی تقاریر کے اہم موضوعات، انجیل، نصرانیت، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، انجیل میں محمد ﷺ کا ذکر ، کیا آج کی اناجیل کلام اللہ ہیں وغیرہ وغیرہ ہوتے تھے۔ مولف ﷫نے اپنی تقاریر اور مناظروں کے ذریعے عیسائیت کے رد میں عظیم الشان خدمات انجام دیں،جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔آپ نے اس کتاب میں مذاہب عالم میں سے ان دو مذاہب (یہودیت ،عیسائیت)اور اسلام کا پہلے تفصیلی تعارف کروایا ہے ،اور ہر مذہب کا پس منظر ،تعارف،بانی ،کتاب،عقائد،اہم ترین معلومات اور حقائق بیان کئے ہیں اور سب سے آخر میں ان دونوں مذاہب کا اسلام کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے اسلام تعلیمات کی عالمگیریت اورروشنی کو دنیا کے سامنے پیش کر کے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔ اللہ تعالی دفاع اسلام کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
Ratings Read Downloads
(0)   246   66
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks