نماز تراویح (رانا اسحاق )

By Al Noor Softs
Posted on Dec 29, 2024
In Category Faith and belief
Authors ڈاکٹر رانا محمد اسحاق
Published By ناشر : ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
In Year 2013
Key Word احادیث صحیحہ بسلسلہ آٹھ رکعات....بیس تراویح سے متعلقہ احادیث کا تجزیہ
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 51
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
صحیح احادیث کے مطابق نبی کریم ﷺ کا رمضان او رغیر رمضان میں رات کا قیام بالعموم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں ہوتا تھااور حضرت جابر کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام کوتین رات جو نماز پڑہائی وہ گیارہ رکعات ہی تھیں او ر حضرت عمر نے بھی مدینے کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑہانے کا حکم دیاتھا اور گیارہ رکعات پڑھنا ہی مسنون عمل ہے ۔امیر المومنین حضر ت عمر بن خطاب ، حضرت علی بن ابی طالب، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں ۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’ 20 نماز تراویح‘‘دراصل 17 فروری 1994ء نوائےوقت میں ’’نماز تراویح کی اہمیت‘‘ کے عنوان سےشائع ہونے والے ایک آرٹیکل کےجواب تحریرکیا گیا تھا ۔نوائے وقت کےمضمون نگار نے موطا امام مالک کی ایک حدیث کو خلط ملط کر کے نماز تراویح کی تعداد بتائی جس پر جناب ڈاکٹررانا محمد اسحاق﷫ نےایڈیٹر نوائے وقت اور مضمون نگار کو آگاہ کیا مگر کسی نے جواب نہ دیا تو موصوف نے یہ مضمون کتابچہ کی صورت میں شائع کردیا ۔ تاکہ مسنون تراویح کی آٹھ رکعات کے واضح اور ٹھوس دلائل سے عوام الناس واقف ہوکر اس پر عمل پیرا ہوسکیں او ر ڈاکٹر رانا محمد اسحاق ﷫نے ثابت کیا کہ جس حدیث سے بیس رکعات ہونے کا تذکرہ نوائے وقت کےمضمون نگار نے کیا ہے اس میں تراویح کی تعداد آٹھ ہے نہ کہ بیس۔اللہ تعالیٰ کتابچہ کے مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں تمام عبادات مسنون طریقۂ نبوی کےمطابق ادا کرنے کی توفیق دے (آمین)(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   86   13
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks