مجلہ ماہنامہ دعوۃ ( رحمۃ للعالمین نمبر )
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Nov 16, 2024 |
| In Category |
History
|
| Authors |
مختلف اہل علم
|
| Published By |
ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد |
| In Year |
2022 |
| Key Word |
رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ڈاکٹر محمدخالد مسعود...رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا شانہ نبوی میں۔۔۔نعیم صدیقی رحمہ اللہ |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
435 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر مجلہ ماہنامہ ’’دعوۃ ،اسلام آباد‘‘کا رحمۃ للعالمین نمبر ہے ۔یہ مجلہ 23؍ اہل قلم حضرات کی نگارشات کا مجموعہ ہے۔اس مجلہ میں علماء وفضلاء کی تحریروں کےساتھ اسلاف کی نگارشات کا انتخاب بھی شامل ہے۔(م۔ا)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
128
|
19
|