عقیدہ و منہج

By Al Noor Softs
Posted on Sep 15, 2024
In Category Faith and belief
Authors پروفیسر حافظ محمد سعید
Published By ناشر : دار الاندلس،لاہور
In Year 2016
Key Word انسان کو کیوں پیداکیاگیا ہے ۔۔صوفیاءمیں عبادت کےمختلف طریقے
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 158
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
اسلام میں ایمان وعقیدہ کی اہمیت محتاجِ بیان نہیں۔ اعمالِ صالحہ کی قبولیت ، عقیدہ کی صحت اور درستی ہی پر منحصر ہے۔ عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی۔ عقیدہ کا سمجھنا دین میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انبیاء کرام سب سے پہلے آکر عقیدے کی اصلاح کیا کرتے تھے۔ عقیدے کی اصلاح کے ساتھ ہی عمل کی اصلاح ہوتی ہے اور عمل کی اصلاح سے اخلاق و معاملات کی اصلاح ہوتی ہے۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا و ہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا۔ زیرتبصرہ کتاب ’’عقیدہ ومنہج‘‘ پروفیسر حافظ محمدسعید ﷾ (امیر جماعۃ الدعوہ پاکستان) کے عقیدہ کے موضوع پر متعدد دوروس وخطابات کی کتابی صورت ہے۔ محترم حافظ صاحب کے لیکچرز کو جناب قاضی کاشف نیاز صاحب نے بڑی محنت سے تحریری اسلوب میں منتقل کیا ہے ۔اس کتاب میں انبیاء کے اسلوب دعوت کو معیار بنا کر عقیدہ ومنہج کو پوری وضاحت اور تفصیل کےساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ فلسفیانہ بحثوں اور علم کلام کے گورکھ دھندوں کی بجائے دین کو سمجھنے کے لیے توحید کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ نیز اس کتاب میں باطل فرقوں معتزلہ اور جہمیوں وغیرہ کے نظریات کے رد کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے جدید سیاسی نظاموں میں جس طرح اسلامی نظریات کو شامل کیا گیا ہے ان کو بھی بڑے شرح وبسط کےسا تھ ذکر کیا گیا ہے۔ یہ مجموعہ مضامین دعوت کا کام کرنے والوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   174   37
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks