ضعیف روایات سے پاک پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے وظائف

By Al Noor Softs
Posted on Oct 31, 2024
In Category Faith and belief
Authors فاروق اصغر صارم
Published By ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا
In Year 2022
Key Word گھر میں داخل ہوتے وقت کی دُعا۔۔اذان سے متعلّق دُعائیں
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 99
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہرآنے، الغرض ہرکام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں ہیں ۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’پیارے رسول ﷺ کے پیارے وظائف‘‘معروف عالم دین مولانا فاروق اصغر صارم ﷫ (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں صرف وہی دعائیں درج کی ہیں جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔یہ کتاب وضو، نماز ،جنازہ،صبح وشام ،عام وخاص مواقع کے وظائف کا مرقع ہے، متعدد بیماریوں کےدم او رعلاج کے علاوہ کتاب کے آخر میں قنوت نازلہ کاباب ہےجس میں اسلام اور اہل اسلام کے غلبہ اور کفر وکفار کی شکست کے لیے عموماً اور مجاہدین اسلام کی فتح وکامرانی کے لیے خصوصاً دعائیہ کلمات شامل کیے گئے۔مصنف کتاب ہذا ایک جید عالم دین ،قابلِ احترام خطیب،علوم دینیہ کے مستند استاذ بلند پایا مصنف ومحقق ،علم وراثت کے ماہر عالم تھے اور محدث العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ کےنامور شاگردوں میں سے ہیں۔موصوف دار الافتاء سعودی عرب کے مبعوث کی حیثیت سے مختلف مدارس میں تادم آخر تدریسی خدمات انجا م دیتے رہے۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں بھی تقریبا پانچ سال تدریسی خدمات انجام دیں ۔جولائی 2006ء میں ایک روڈ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے ۔آمین (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   113   35
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks