ثلاثیات ، قرآن و حدیث
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Jan 3, 2025 |
| In Category |
Worship and matters
|
| Authors |
انجینئر عبد المجید انصاری
|
| Published By |
ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور |
| In Year |
2014 |
| Key Word |
بسم اللہ الرحمن الرحیم میں اللہ تعالیٰ کے تین نام۔۔قرآن مجید کی پہلی تین آیات میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
344 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
ثلاثیات محدثین کرام کی ایک معروف اصطلاح ہے جیسے ثلاثیاتِ بخاری وغیرہ۔ اس سے مراد وہ احادیث ہیں جو صرف تین واسطوں سے امام بخاری تک پہنچیں، اور انہوں نےاپنی صحیح بخاری میں درج کردیں۔ فاضل مؤلف نے محدثین کی اسی اصطلاح کو بطور عنوان ِکتاب اختیار کیا ہے ۔مصنف نے اس کتاب میں ان چیزوں کوبیان کیا ہے جو قرآن وحدیث میں تین تین مرتبہ یا تین کی تعداد کے حوالےسے مذکور ہیں ۔ فاضل مصنف نے کتاب کے پہلے حصہ میں قرآن مجید سے 248 ایسے مقامات کو بیان کیا ہے،جہاں اللہ نے تین کے عدد کے حوالے سے کلام کیا ہے اور اسی طرح دوسرے حصہ میں 272 ایسی احادیث کوبیان کیا ہے جن احادیث میں نبی کریمﷺنے تین کےعدد کے حوالے سے بات کی ہے قارئین کے لیے یہ ایک اچھوتا اور نادر موضوع ہے، اللہ مصنف کی اس کوشش کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
72
|
17
|