تعلیم الاحکام من بلوغ المرام کتاب الطہارت
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Jan 20, 2025 |
| In Category |
Faith and belief
|
| Authors |
ابو السلام محمد صدیق
|
| Published By |
ناشر : ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ، سرگودھا |
| In Year |
2015 |
| Key Word |
تراجم ائمہ حدیث و ائمہ رجال مترجم کی زند گی کے مختصر حالات |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
221 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید کی ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ آخر الذکر کتاب مختصر اور ایک جامع مجموعۂ احادیث ہے۔ جس میں طہارت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ، خرید و فروخت، جہاد و قتال غرض تمام ضروری احکام و مسائل پر احادیث کو فقہی انداز پر جمع کر دیا گیا ہے کتاب کی اہمیت وافادیت اور جامعیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے اس کی شروحات لکھیں اور ترجمے بھی کیے ۔ شروحات میں بدر التمام،سبل السلام ،فتح العلام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اردو زبان میں علامہ عبد التواب ملتانی ،مولانا محمد سلیمان کیلانی کا ترجمہ وحاشیہ بھی اہل علم کے ہاں متعارف ہیں اور اسی طرح عصرکے معروف سیرت نگار اور نامور عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے بھی نے اس کی عربی میں ا’تحاف الکرام ‘‘کے نام سے مختصر شرح لکھی اور پھر خود اس کا ترجمہ بھی کیا۔دارالسلام نےاسے طباعت کےعمدہ معیار پر شائع کیا ہے اور اسے بڑا قبول عام حاصل ہے ۔ اور شیخ الحدیث حافظ عبدالسلام بھٹوی ﷾ کی کتاب الجامع کی شرح بھی بڑی اہم ہے یہ تینوں کتب کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تعلیم الاحکام من بلوغ المرام کتاب الطہارت ‘‘ مجتہد العصر حافظ عبد اللہ محدث روپڑی کے شاگرد رشید مولانا ابو السلام محمد صدیق سرگودھوی کی کاوش ہے ۔ انہوں نے ترجمہ کے ساتھ ساتھ الفاظ کا حل راوی کے مختصر حالات اور سوال وجواب کی صورت میں وہ تمام مسائل بیان کیے ہیں جوپیش آمدہ حدیث سے مستنبط ہوتے ہیں۔ لیکن یہ صرف کتاب الطہارت کا ترجمہ وتشریح ہے ۔ محدث روپڑی کے تین جلدوں پر مشتمل فتاویٰ جات بھی مولانا صدیق کے مرتب شدہ ہیں اللہ تعالیٰ موصوف کی تمام خدمات کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
70
|
14
|