بچوں کے اسلامی ناموں کا انسائیکلوپیڈیا
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Dec 6, 2024 |
| In Category |
Worship and matters
|
| Authors |
محمد عظیم حاصلپوری
|
| Published By |
ناشر : اسلامک بک کمپنی لاہور فیصل آباد |
| In Year |
2023 |
| Key Word |
دورانِ ولادت ( زچگی ) میں دعائیں..نفاس میں فوت ہونے والی عورت شہیدہ |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
300 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
اللہ تعالیٰ نے دنیا میں جو چیز بھی پیدا کی ہے خواہ وہ انسان ہو جاندار، بے جان ۔غرض ہر چیز کی پہچان اس کے نام سے ہوتی ہے ، اور نام انسان کی شناخت کاسب سے اہم ذریعہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو بھی سب سے پہلے ناموں کی تعلیم دی تھی جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ایک مرحلہ نام رکھنے کا ہوتاہے خاندان کا بڑا بزرگ یا خاندان کے افراد مل کر بچے کا پسندیدہ نام رکھتے ہیں۔ اور بعض لوگ اپنے بچوں کے نام رکھتے وقت الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور اکثر سنے سنائے ایسے نام رکھ دیتے ہیں جو سراسر شر ک پر مبنی ہوتے ہیں۔ اور نام رکھنےوالوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جو نام رکھا اس کامطب معانی کیا ہے اور یہ کس زبان سے ہے حالانکہ اولاد کے اچھے اچھے نام ر کھنے کی شریعت میں بہت تاکید کی گئی۔اچھے ناموں سے بچے کی شخصیت پر نہایت مثبت اور نیک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ زير نظر كتاب ’’ اسلامی ناموں کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری (مصنف ومترجم کتب کثیرہ) اور حافظ زبیر الرحمٰن کی مشترکہ کاوش ہے۔اس کتاب میں اسلامی معیار تسمیہ کا خیال رکھ کر مرتب کی گئی ہے ۔ نیزاس میں اسلامی ناموں کے مجموعے کو مرتب کرنے کےساتھ ساتھ بچوں کے حقوق کوبھی مختصراً آغازِ کتاب میں شامل کیا گیا ہے ۔(م۔ا)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
81
|
16
|