Books by Al Noor Softs
2,840 Books found
صحابہ ؓ اور اہلبیت ؓ میں یگانگت اور محبتیں
Authors: ابو مسعود عبد الجبار سلفی
عموماً شیعہ حضرات کی جانب سے اہل سنت پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اہل بیت کی فضیلت و عظمت کونہیں مانتے۔ اس الزام میں کس حد تک صداقت ہے زیر نظر کتاب میں اس کو واضح کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالجار شاکر نے سب سے پہلے اس بات کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں کہ صحابہ اور اہل بیت کے درمیان خوشگوار تعلقات تھے۔ اسی طرح ناصبیت کیا ہے؟ اور اہل سنت کو ناصبی قرار دینا کہاں تک درست ہے؟ فاضل مؤلف نے اس نکتے پر بھی مدلل گفتگو کی ہے اور بتلایا ہے کہ اہل سنت دیگر صحابہ کرام کی طرح حضرت علی اور حضرت حسین ؓ اور دیگر اہل بیت کی بھی عزت و تکریم کرتے ہیں اور ان میں سے کسی کی بھی تنقیص کو جائز نہیں سمجھتے۔ (ع۔م)
عربی زبان و ادب
Authors: ابو مسعود عبد الجبار سلفی
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ عربی زبان وادب‘‘ محترم مولاناابو مسعود عبد الجبار سلفی (فاضل جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد،ایم اے جامعہ پنجاب ) کے تصنیف ہے ۔جس میں انہو ں نے پنجاب یوینورسٹی ایم اے اسلامیات کے نصاب کی مکمل تفہیم وتشریح کو بڑے عام فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔کتاب کے شروع میں امتحان میں 100 فیصد کامیابی سے ہمکنار ہونے کے دس راہنمال اصول بھی بیان کردیئے ہیں۔ طلباء اس کتاب سے استفادہ کرکے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)
صحابہ ؓ و اہلبیت کرام ؓ کے درمیان یگانگت اور محبتیں
Authors: ابو مسعود عبد الجبار سلفی
اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان عقائد واعمال کا اختلاف یقیناً دونوں فرقوں کے درمیان بُعد کا سبب ہے ۔تاہم اس کے علاوہ بعض تاریخی واقعات ایسے ہیں جو بے بنیاد ہیں لیکن انہیں پروپیگنڈے کے ذریعے سے عام کردیا گیا ہے۔ پروپیگنڈے کی ان دبیز تہوں کو البتہ صاف کیا جاسکتا ہے او رکیا جانا چاہیے ، یہ یقیناً ایک دینی خدمت ،وقت کی ضرورت او رحالات کاتقاضہ بھی ہے ۔ان پروپیگنڈوں میں ایک پروپیگنڈہ یہ ہےکہ ہل سنت ،اہل بیتؓ کی عظمت وفضیلت کو نہیں مانتے اور ان کے اندر ناصبیت پائی جاتی ہے یعنی وہ حضرت علی اور حضرت حسین رضی تعالیٰ عنہما کا قرار واقعی احترام نہیں کرتے ۔ظاہر بات ہے کہ یہ ایک ناروا الزام ہے ، بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے اور حقائق کےیکسرخلاف ہے۔زیر نظر کتابچہ ’’صحابہ ؓ او اہل بیت کے درمیان یگانگت اور محبتیں ‘‘مولانا عبد الجبار سلفی ﷾نے اسی بے بنیاد پروپیگنڈے کی وضاحت کےلیے لکھا ہے ۔ فاضل مؤلف نے پہلے اس کوواضح کیا ہے کہ صحابہ کرام اوراہل بیت کےدرمیان خوشگوار تعلقات تھے اور اس کے لیے انہوں نےناقابل تردید ثبوت پیش کرتے ہوئے اہل بیت کےمفہوم کو بھی واضح کیا ہے جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تمام اہل بیت کوپورے طور پرماننے والے بھی صرف اہل سنت ہی ہیں۔اور اسی طرح ناصبیت کے حوالے سے بھی فاضل مصنف نے مدلل گفتگو کرتے ہوئے بتلایا ہے کہ اہل سنت دیگر صحابہ کرام ؓ کی طرح حضرت علی وحضرت حسین رضی اللہ عنہما اور دیگر اہل بیت عظام کی بھی عزت کرتے ہیں اوران میں سے کسی کی بھی تنقیص وتوہین کوجائز نہیں سمجھتے ، اس لیےناصبیت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے غلط فہمیوں کے ازالے اوردونوں فرقوں کے درمیان قربت وہم آہنگی کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
قبر پرستی کے فروغ کے لیے شیطان کی تدبیریں
Authors: ابو مسعود عبد الجبار سلفی
In Arguments
پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ نے اپنی امت کو جتنی تاکید کے ساتھ شرکیہ امور سے بچنے کی ہدایت فرمائی تھی ۔افسوس ہے کہ آپﷺ کی یہ نام لیوا امت اسی قدر مشرکانہ عقائد واعمال میں مبتلا ہے اور اپنے پیغمبر کی تمام ہدایات کو فراموش کر چکی ہے ۔۔آپ ﷺ نے واضح الفاظ میں اعلان فرمادیا تھا :أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ، أَلَا فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ، إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِك۔’’لوگو کان کھول کر سن لو تم سے پہلی امت کے لوگوں نے اپنے انبیاء اور نیک لوگوں ،اولیاء وصالحین کی قبروں کو عبادت گاہ (مساجد) بنالیا تھا ،خبر دار !تم قبروں کو مساجد نہ بنالینا۔میں تم کواس روکتا ہوں۔اور آپ ﷺ اپنی مرض الموت میں یہود ونصاریٰ کے اس مشرکانہ عمل پر لعنت کرتےہوئے فرما یا: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَقبرپرستی شرک اورگناہ کبیرہ ہے نبی کریم ﷺ نے سختی سے اس سےمنع فرمایا اور اپنی وفات کے وقت کے بھی اپنے صحابہ کرام کو اس سے بچنے کی تلقین کی ۔ صحابہ کرام نے اس پر عمل کیا اور پھر ائمہ کرام اور محدثین نے لوگوں کو تقریر وتحریر کے ذریعے اس فتنہ عباد ت ِقبور سے اگاہ کیا ۔زیر نظر کتاب ’’ قبر پرستی کے فروغ کے لیے شیطان کی تدبیریں‘‘ علامہ ابن قیم کی معروف کتاب اغاثۃ اللھفان فی مقاید الشیطان ‘‘ کے ایک معرکہ آراء باب کا ترجمہ ہے جس کاتعلق فتنہ عبادۃ قبور سے ۔ مولانا عبد الجبار سلفی ﷾ ( مصنف ومترجم کتب کثیرہ ) نے اپنے خاص میں اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔فاضل مترجم نے کتاب کےآخر میں امام ابن قیم کی گرانقدر تحریر کی تائید وتشریح کی غرض سے شاہ ولی اللہ دہلوی ، شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اور شیخ الاسلام محمد عبد الوہاب کی مترجم تحریریں بھی اس میں شامل کردی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے مفید بنائے (آمین) ایمان عقائد۔ قبر پرستی ) ( م۔ا)
صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات
Authors: ابو مسعود عبد الجبار سلفی
اسلامی تعلیمات کا یہ اعجاز ہے کہ ان کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے میں انتہائی اعلیٰ درجے کے افراد پیدا ہوئے۔ چنانچہ اسلامی تاریخ اس امر پر شاہد ہے کہ مختلف ادوار میں بے مثال کردار اور خوبیاں رکھنے والے حکمران،علماء، سپہ سالار اور ماہرین فن موجود رہے،جن پر آج بھی انسانیت کا سر فخر سے بلند ہے۔ لیکن افسوس کہ بعض غیر محتاط اور متعصب مؤرخین نے اسلامی تاریخ کو اس طرح بگاڑا ہے کہ آج کی نئی نسل اپنے اسلاف سے بد ظن ہو چکی ہے اور ان کی روشن تاریخ کو اپنے ہی منہ سے سیاہ قرار دینے لگی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات‘‘ مولانا ابومسعود عبدالجبارسلفی﷾ تاریخی معلومات پر مشتمل بڑی ہی دلچسپ کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں ہمارے اسلاف کی شجاعت وبسالت، رافت ورحمت، فہم وفراست، جودوسخا، بدل وعطا، عفووحلم، حق گوئی وبیباکی، ہمدردی و غمگساری کے دلچسپ بے نظیر واقعات کو ایسے دل کش ادبی اسلوب میں بیان کیا ہے کہ قارئین ان واقعات کو اطمینان سے پڑھے بغیرسونا پسند نہ کریں اور انہیں یقین ہوجائے گایقیناً ہمارے اسلاف کے اندر یہی وہ خوبیاں تھیں جنہیں سن کر قیصر و روم اوراس کا فوجی دربار جھوم اٹھا تھا اور مان گیا تھا کہ یقیناً ان کی فتوحات کا سبب ان کی یہی خوبیاں ہیں۔ (م۔ا)
صحابیات طیبات رضی اللہ عنہن
Authors: احمد خلیل جمعہ
صحابہ کرام ؓ جن کے سینوں پہ انوار رسالت براہ راست پڑے اور صحابیات طیبات جنہوں نے گلشن رسالت کے مہکتے پھولوں سے اپنے دامن سجائے ،یہ کائنات کی وہ ہستیاں ہیں جن کے وجود پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔ان کا تذکرہ رب کریم نے اپنی آسمانی کتابوں تورات،انجیل اور قرآن میں بھی کیا ہے ۔انبیاء کرام ؑ کے بعد اس روئے زمین پر ان سے بہتر انسانوں کی کوئی قدسی صفات جماعت معرض وجود میں نہیں آئی۔زیر نظر کتاب میں 70 جلیل القدر صحابیات کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلو نہایت دلفریب ،دلآویز اور دلپذیر انداز میں نمایاں کیے گئے ہیں ۔اہل اسلام کوبالعموم اور محترم خواتین کو بالخصوص اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگیوں کو ان صحابیات کے غونوں کے مطابق ڈھال کر دنیوی و اخروی فوز و فلاح کی مستحق بن سکیں۔
خواتین اہل بیت
Authors: احمد خلیل جمعہ
اہل بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان ہے اس لیے کہ اس مسئلہ کی بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ پر مستقل رسائل تصنیف کیے ہیں جس میں انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے مطابق اہل بیت سے محبت رکھناجزو ایما ن ہے اور کسی طرح کے قول وفعل سے ان کوایذا دینا حرام ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی ازواجِ مطہرات اور عبد المطلب بن ہاشم کی ایمان قبول کرنے والی ساری اولاد اہل بیت میں شامل ہے خواتین اہل بیت وہی پاکیزہ ،معزز خواتین ،مؤمنات ،طیبات ومبشرات ہیں کہ جن کاذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نہایت عزت واحترام سے کیا ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی الائش سےقطعی طور پر پاک کردیا ہے. زیر نظر کتا ب رسالت مآب ﷺ کی پاکیزہ ازواج مطہرات ، بیٹیوں اور نواسیوں کی پر نور سیرت کا دل آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر مشتمل ہے جو کہ مسلم خواتین کے لیے ایک رہنما کتاب ہے یہ عربی کتاب نساء اهل بیت کا ترجمہ ہے جس میں فاضل مصنف نے دلنشیں اور ادبی اسلوب اختیار کرتے ہوئے کتاب وسنت کی روشنی میں خواتین اہل بیت کی سوانح حیات کو شرح وبسط کے ساتھ مدلل انداز میں بیان کیا ہے ماشاء اللہ دارالابلاغ نے اس کتاب کو نہایت عمدہ اور دیدہ زیب انداز میں حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ یو ں یہ کتاب خواتین اہل اسلام کے لیے گراں قدر عظیم تحفہ ہے اللہ مومنات کواس سےخوب استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔دارالابلاغ کے بانی طاہر نقاش صاحب نہایت عمدہ ذوق رکھتے ہیں اور خود بھی ا چھے قلم کار ہیں ا، عورتوں اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے کئی عمدہ کتب شائع کرچکے ہیں اللہ تعالی ان کی صلاحیتوں میں مزید برکت اور ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
نساء الانبیاء
Authors: احمد خلیل جمعہ
اس کائنات میں سب سے پہلا انسانی جوڑا حضرت آدم اور حضرت حوا ؑ کا تھا۔ اسی جوڑے سے شروع ہونے والی نسل انسانی قیامت تک بڑھتی رہے گی۔ نسل انسانی کے اس تسلسل میں کچھ قدسی صفت شخصیات ایسی بھی ہیں، جن کو انبیاء ؑ کے لقب سے پکارا جاتا ہے،جو اللہ کے سب سے زیادہ مقرب اور محترم بندے ہوتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ نساء الانبیاء ‘‘ میں انبیاء کرام کی دس بیویوں کا ایمان افروز اور عبرت آموز تذکرہ ہے۔ جسے عربی زبان میں ایک فاضل اجل احمد خلیل جمعہ نے تحقیقی اسلوب سے لکھا ہے، اور جس کا رواں اور شگفتہ اردوترجمہ مولانا محمد احمد غضنفر نے کیا ہے۔ اس میں حضور کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کا تذکرہ اس لیے نہیں کیا گیا، کہ وہ بذات خود ایک مستقل کتاب کا تقاضا کرتا ہے۔کتاب میں سب سے پہلے روئے زمین کی سب سے پہلی خاتون حوا ؑ کا تذکرہ ہے، جسے تعمیر کعبہ میں اپنے خاوند کے ساتھ شرکت کا اعزاز حاصل ہے۔ پھر نوح اور لوط ؑ کی بدکردار بیویوں کا عبرت آموز بیان ہے، جو اسلام کی دعوت میں رکاوٹ اور اللہ تعالیٰ کے دین میں خیانت کی مرتکب تھیں۔ بعد ازاں سیدنا اسمٰعیل ؑ کی اہلیہ رعلۃ کا ذکر ہے، جن کوحضرت ابراہیم علیہ اسلام نے پسندیدگی کی سند عطا کی۔ پھر حضرت یعقوب ؑ کی بیوی راحیل کے سوانح دیے گئے ہیں، جو حضرت یوسف ؑ کی والدہ ماجدہ تھیں۔ اسی طرح حضرت ایوب علیہ السلام کی اطاعت شعار زوجہ لیّا ، موسی ؑ کی شرم وحیا سے متصف زوجہ اور حضرت زکریا ؑ کی بیوی ایشاع کے حیات نامے فراہم کیے گئے ہیں۔ انتہائے آخر میں حضرت ابراہیم ؑ کی ازواج سارہ اورہاجرہ ؑ کے ایمان افروز تذکرے پر اس کتاب کا اختتام ہوتا ہے۔ دور حاضر کی وہ خواتین جو پاکیزہ اور تقویٰ شعار زندگی کی جستجو رکھتی ہوں، ان کےلیے یہ کتاب ایک مشعل راہ ہے جس کی روشنی میں وہ اپنے گھروں کی فضا کو جنت نظیر بنا کر عصری طاغوتی ثقافت کے خلاف ایک صالح تمدن کا حصار قائم کرسکتی ہیں۔(ک۔ح)
شہسوار صحابہ رضی اللہ عنہم
Authors: احمد خلیل جمعہ
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں" یہ وہ جماعت تھی جن کی سیرت و کردار کے بارے میں دشمنوں نے بھی گواہی دی۔ تاریخ اسلام صحابہ کرام ؓ کے روشن اور شاندار تذکروں سے مزین ہے۔ بہادروں اور شہسواروں کا ایک ایسا دستہ، جنہوں نے دین اسلام کے پودے کی اپنے خون سے آبیاری کی۔ زیر تبصرہ کتاب" شہسوار صحابہ" جس میں معروف سیرت نگار، نامور مصنف، محمود احمد غضنفر نے چھبیس(26) جانثار شہسواروں کی ولولہ انگیز معرکہ آرائیوں کا تذکرہ کیا ہے۔" شہسوار صحابہ" جو کہ" فرسان حول الرسولﷺ" کا فاضل موصوف نے نہایت احسن اسلوب کے ساتھ اردو ترجمہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل موصوف کو ہمت و استقامت سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)