چراغ مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم اور طوفان قادیان
| By | Al Noor Softs |
| Posted on | Nov 10, 2024 |
| In Category | History |
| Authors | محمد طاہر عبد الرزاق |
| Published By | ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان |
| In Year | 2023 |
| Key Word | چراغ مصطفوی ﷺ اور طوفان قادیان۔۔۔انسانیت کو نئی نبوت کی ضرورت کیوں نہیں |
| Target Reader | Muslim |
| Book Edition | First Edition |
| Number of Pages | 204 |
| Book Language | Urdu, Arabic |
| Country Origin | Pakistan |
| Ratings | Read | Downloads |
|---|---|---|
| (0) | 107 | 24 |
قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی، اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا، تحریر و تقریر،سیاست و قانون اور عدالت میں، الغرض ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہو گئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تو وہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ قادیانیت کے کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے۔ آمین زیر نظر کتاب ’’ چراغ مطفوی اور طوفان قادیان‘‘جناب محمد طاہر عبد الزراق کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں شان خاتم النبیین، عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و عظمت ، نزول عیسیٰ علیہ السلام کا اجماعی عقیدہ، مہدی اور عیسی کی بحث،قادیانیوں اور خصوصاً لاہوری جماعت کی وجوہ تکفیر، معراج جسمانی کا ثبوت، منکرین کے شبہات کا ازالہ ،ربوہ کی تاریخی اور تحریفی حقیقت سے متعلق اہم مقالات کو جمع کر دیا ہے۔ (م۔ا)