نور توحید ترجمہ القول السدید

By Al Noor Softs
Posted on Dec 15, 2024
In Category Faith and belief
Authors عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی
Published By ناشر : مکتبہ احمد بن حنبل
In Year 2022
Key Word باب: توحید کے فضائل اور گناہوں کا کفارہ..باب : جو شخص توحید خالص پر عمل پیرا ہوا ، وہ بلا حساب جنت میں داخل ہو گا
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 238
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے،اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔سیدنا نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’نور توحیدشرح کتاب التوحید‘‘ امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی معروف کتاب ’’ کتاب التوحید‘‘ کی شرح ’’القول السدید ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ،القول السدید علامہ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ شارح نےایک باب مکمل کرنے کےبعداس کی مختصر شرح کی ہے اور بعض جگہ پر دودو ابواب کو ملا کر ان کی شرح یکجا کردی ہے۔یہ شرح چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے،مترجم موصوف نے ترجمہ کےساتھ ساتھ احادیث کی تخریج کرنے کے علاوہ جابجا احادیث کی شرح اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مترجم کی تحقیقی وتصنیفی اور تدریسی جہود کو کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   97   15
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks