نماز میں خشوع کیوں اور کیسے؟

By Al Noor Softs
Posted on Nov 10, 2024
In Category Worship and matters
Authors محمد بن صالح المنجد
Published By ناشر : دار الکتب الاسلامیہ، دہلی
In Year 2016
Key Word خشوع کا اصطلاحی مفہوم..خشوع کا حکم
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 90
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِ جنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نماز کی صحت کےلیے تعدیل ارکان کالحاظ رکھنا بہت ضروری ہےایسی نماز جس میں خشوع وخضوع نہ ہو اور تعدیل ارکان کالحاظ نہ رکھا گیاہو وہ نماز باطل قرار پاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’نماز میں خشوع کیوں اور کیسے‘‘ سعودی عرب کےنامور عالم دین علامہ محمد صالح المنجد کی عربی تصنیف’’ 33 سبباً للخشوع فی الصلاۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔س کتاب میں نماز میں خشوع وخضوع کس طرح پیدا ہوتا ہےاس کے 33 اسباب قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر کیے گئے ہیں۔ عربی سے اردوترجمہ وتفہیم کی ذمہ داری جناب ابو عبدالرحمٰن شبیر بن نور نےانجام دی ہے ۔(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   113   24
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks