عمدۃ المبانی فی اصلاح عدۃ من ابیات حرز الامانی


By Al Noor Softs
Posted on Jan 13, 2025
In Category Arguments
Authors قاری فتح محمد پانی پتی
Published By ناشر : ٹیکنیکل پرنٹرز کراچی
In Year 2018
Key Word زیر تکمیل
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 128
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
قرآن مجید کتب سماویہ میں سے آخری کتاب ہے ۔ للہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام ﷢ کے سامنے قرآن مجید کی مکمل تشریح وتفسیر اپنی عملی زندگی، اقوال وافعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا۔ صحابہ کرام ﷢ اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔ کتب احادیث میں احادیث کی طرح مختلف کی قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں۔ بے شمار اہل علم اور قراء نے علوم قراءات کے موضو ع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔شاطبیہ امام شاطبی  کی قراءات سبعہ میں اہم ترین اساسی اور نصابی کتاب ہے ۔ یہ کتاب قراءات سبعہ کی تدریس کے لئے ایک مصدر کے حیثیت رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے۔بڑے بڑے مشائخ اور علماء نے اس قصیدہ کی تشریح کو اپنے لیے اعزاز سمجھا۔ شاطبیہ کے شارحین کی طویل فہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ عمدۃ المبانی فی اصلاح عدۃ من ابیات حرز الامانی‘‘ قاری فتح محمد بن محمد اسماعیل پانی پتی کی تالیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس رسالہ میں شاطبیہ کےان اشعار کو جمع کیا ہے جن میں شارحین نے کسی قید کی کمی یا اجمال رہ جانے یا عبارت میں اولیت پیدا نہ ہونے کی بنا پر اصلاح کی ہے ۔مصنف نے جن اشعار کی اصلاح کی ہے ان کی تعداد بھی درج کردی ہے ایسے اشعار کی تعداد 433 ہے ۔(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   79   21
 
 

قرآن مجید کتب سماویہ میں سے  آخری  کتاب ہے ۔ للہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا  بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  قرآن مجید کی  مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور  صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتب احادیث میں  احادیث کی طرح  مختلف کی قراءات کی اسناد  بھی موجود ہیں۔  بے شمار اہل   علم اور قراء نے   علوم قراءات کے موضو ع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔شاطبیہ امام شاطبی  کی  قراءات  سبعہ میں  اہم ترین اساسی  اور نصابی کتاب ہے ۔ یہ کتاب  قراءات سبعہ کی تدریس کے لئے ایک مصدر کے حیثیت رکھتی ہے۔ اللہ   تعالیٰ نے  اسے بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے۔بڑے  بڑے مشائخ اور  علماء نے اس قصیدہ کی تشریح کو اپنے لیے  اعزاز  سمجھا۔ شاطبیہ کے شارحین کی طویل فہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ عمدۃ المبانی  فی اصلاح عدۃ من ابیات حرز الامانی‘‘ قاری فتح محمد بن محمد اسماعیل پانی پتی کی تالیف  ہے ۔فاضل مصنف نے  اس  رسالہ میں  شاطبیہ کےان اشعار کو جمع  کیا ہے  جن میں شارحین نے کسی قید کی کمی یا اجمال رہ جانے  یا عبارت  میں اولیت پیدا نہ ہونے کی بنا پر اصلاح کی ہے ۔مصنف نے  جن اشعار کی  اصلاح کی ہے ان کی تعداد بھی درج کردی ہے ایسے  اشعار کی تعداد 433 ہے ۔(م۔ا)

 

There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks