عقیدہ توحید اور علمائے سلف کی خدمات

By Al Noor Softs
Posted on Sep 11, 2024
In Category Faith and belief
Authors سید بدیع الدین شاہ راشدی
Published By : مکتبہ الدعوۃ السفیۃ مٹیاری سندھ
In Year 2010
Key Word تقدیم پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ..توحیدکی اہمیت وعظمتتیسری صدی ہجری
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 117
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
دین وشریعت کی اساس اور نقطۂ آغازتوحید کا عقیدہ ہے اسلامی تعلیمات کی تمام ترجزئیات وتفصیلات اسی کی تشریح وتوضیح ہیں اسی بناء پر اللہ عزوجل نے عقیدہ توحید کی ابلاغ ،دعوت اور اشاعت کےلیے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء ورسل جیسی جلیل القدر ہستیوں کو اس اہم ترین فریضے کی بجا آوری پرمامور کیا جنہوں نے اپنی ذمہ داری کوکما حقہ اداکیا سیدنا محمدعربی ﷺ پر چونکہ نبوت ورسالت کاخاتمہ ہوگیا اس لیے اب اس ذمہ داری کا بوجھ ارباب علم کے کندھوں پر آن پڑا کہ وہ عقیدہ توحید سے لوگوں کو روشناس کرائیں او رکل عالم تک اس پیغام کو پہنچائیں مطالعہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ علماء اس ذمہ داری سے بطریق احسن عہدہ برآ ہوئے۔زیر نظر کتاب ’’عقیدہ توحید اور علمائے سلف کی خدمات‘‘ میں بھی علامہ سیدبدیع الدین شاہ راشدی ؒ نے عقیدہ توحید کے حوالے سے اہل علم وفکر کی ساعی جمیلہ کاتاریخی تناظر میں تذکرہ کیا ہے جس سے یہ امر نکھر کر نظروبصر کے سامنے آتاہٰےکہ ہر دور میں علمائے کرام نے زبان وقلم کے ذریعے عقیدہ توحید کی آبیاری کی ہے ۔
Ratings Read Downloads
(0)   199   50
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks