شمائل محمدیہ ﷺ

By Al Noor Softs
Posted on Nov 5, 2024
In Category History
Authors محمد بن جمیل زینو
Published By ناشر : الفلاح پبلیکیشنز لاہور
In Year 2014
Key Word رسول اللہ ﷺ کا نام اور نسب...میلاد رسول ﷺ
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 154
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
دینِ اسلام کاابلاغ او راس کی نشر واشاعت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لہذا اس انعام الٰہی کی وجہ سےایک عام مسلمان کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں کہ اصلاحِ انسانیت کےلیے اللہ تعالیٰ نےامت مسلمہ کو ہی منتخب فرمایا ۔اور ہر دور میں مسلمانوں نےاپنی ذمہ داریوں کومحسوس کیا اور دین کی نشر واشاعت میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔دور حاضر میں ہر محاذ پر ملت کفر مسلمانوں پر حملہ آور ہے او راسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز رویہ اپنائے ہوئےہیں او ر آئے دن نعوذ باللہ پیغمبر اسلام کی ذات کوہدف تنقید کا نشانہ بنا کر انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے اس کی خوب تشہیر کی جاتی ہے۔ تو یقینا ایسی صورت حال میں رحمت کائناتﷺ کےاخلاقِ عالیہ اور آپﷺ کےپاکیزہ کردار اور سیرت کے روشن ،چمکتے اور دمکتے واقعات کو دنیا میں عام کرنے کی شدید ضرورت ہے تاکہ اسے پڑھ کر امت مسلمہ اپنے پیارے نبیﷺ کے خلاق حسنہ اور اوصاف حمیدہ سے آگا ہ ہوسکے اور آپ کی سیرت وکردارکوروشنی میں اپنی آنے والی نسل کی تربیت کر سکے ۔زیر نظر کتاب’’شمائل محمدیہ‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم شیخ محمدبن جمیل زینو﷾ کی تصنیف کاترجمہ ہے ۔جس میں نبی کریم ﷺ کی سیرت وکردار کوبہت ہی خوبصورت اسلوب میں مرتب کیاگیا ہے اوررسول اللہﷺ کی زندگی کاتقریبا ہر پہلو موضوع بحث بنایاگیا۔ترجمہ کی سعادت معروف عالم دین مترجم ومصنف کتب کثیرہ ابو ضیاء محمود احمدغضنفر ﷫ نے حاصل کی ہے ۔ اللہ تعالی مصنف ،مترجم اورناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور مسلمانوں کے لیے مفید بنائے ۔شمائل نبویﷺ کے حوالے سے امام ترمذی﷫ کی شمائل ترمذی کی شرح خصائل نبوی(مطبوعہ انصار السنۃ،لاہور) اور شمائل سراج منیر(مطبوعہ مکتبہ قدوسیہ،لاہور ) بھی انتہائی اہم اور لائق مطالعہ ہیں ۔(آمین) (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   99   24
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks