سیرۃ سیدنا ابراہیم ؑ ( جدید ایڈیشن )
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Jan 3, 2025 |
| In Category |
Worship and matters
|
| Authors |
محمد رضی الاسلام ندوی
|
| Published By |
ناشر : دار الابلاغ، لاہور |
| In Year |
2020 |
| Key Word |
حرف تمنا :سیرت سیدناابراہیم اورہم۔۔۔سیدنا ابراہیم سے پہلے |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
210 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
سیدنا ابراہیم اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن مجید میں وضاحت سے سیدنا ابراہیم کا تذکرہ موجود ہے ۔قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم کا اسم گرامی آیا ہے ۔اور ایک سورۃ کا نام بھی سورۂ ابراہیم ہے ۔حضرت ابراہیم نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب حضرت ابراہیم پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگئی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کوابراہیم کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن ذلیل ورسوا ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیمکو کامیاب کیا۔سیدنا ابراہیم کی تعلیمات پوری بنی نوع انسانیت کےلیے مشعل راہ ہیں ۔ دین اسلام دین ابراہیم کی ہی دوسری شکل وتشریح ہے ۔ سیدنا ابراہیم اللہ تعالیٰ کے وہ بزرگ پیغمبر ہیں کہ ا سوۂ ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر قربانی کی سنت ادا کرتےہیں۔ کئی سیروسوانح نگاروں نے سیدنا ابراہیم کے قصص و واقعات کو اجمالاً وتفصیلاً قلم بند کیا ہے ۔ مولانامحمد رضی ندوی کی زیر نظر کتاب ’’ سیرت سیدنا ابراہیم ‘‘ حضرت ابراہیم ﷺ کی پُو نور سیرت کا دل آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر مشتمل ایک مستند کتاب ہے ۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں سیدنا ابراہیمﷺ سے متعلق اٹھائے گئے کچھ اعتراضات وغلط فہمیوں کی تسلی وتشفی بھی کردی ہے ۔ مصنف نے اس کتاب میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا محض تاریخی مطالعہ نہیں پیش کیا بلکہ اس میں آپ کی دعوت اورپیغام کوسمجھانے کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
68
|
15
|