دعوت دین کی اہمیت اور تقاضے

By Al Noor Softs
Posted on Dec 27, 2024
In Category Worship and matters
Authors امین احسن اصلاحی
Published By ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
In Year 2014
Key Word انبیاء کے باب میں قانون الہٰی۔۔۔خاتم الانبیاء کی بعثت
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 52
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کے اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش وودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا او ران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوت دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوہ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ سے ہے اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغام حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، منہج دعوت اور اصول دعوت کے حوالے سے اہل علم عربی اور زبان میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔ان میں سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی کتب قابل ذکر ہیں جوکہ آسان فہم او ردعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ دعوت دین کی اہمیت اور تقاضے ‘‘ مولانا امین احسن اصلاحی  کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے دعو ت کی اہمیت وضرورت کو آسا ن فہم انداز میں بیان کیا ہے ۔ اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے او راسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   131   58
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks