القرآن الکریم لفظی و بامحاورہ ترجمہ پارہ01

By Al Noor Softs
Posted on Jan 4, 2025
In Category Arguments
Authors نگہت ہاشمی
Published By ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل
In Year 2022
Key Word فہرست موجود نہیں
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 62
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔ قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔ زیر نظر ترجمہ قرآن خواتین کی تعلیم وتربیت کے معروف ادارے النور انٹر نیشنل کی بانی وسرپرست محترمہ نگہت ہاشمی صاحبہ کی کاوش ہے۔انہوں نے لفظی اور با محاورہ ترجمہ کیا ہے۔ اللہ تعالی ٰ کی فہم قرآن کے سلسلے میں ان کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ النور انٹر نیشنل کی انتظامیہ نے مکمل تیس پارےالگ الگ پی ایف فارمیٹ میں کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کرنے کےلیے عنایت کیے ہیں ۔ (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   86   22
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks