یزید بن معاویہ پر الزامات کا تحقیقی جائزہ
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Dec 30, 2024 |
| In Category |
Knowledge
|
| Authors |
ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی
|
| Published By |
ناشر : دار السنۃ للتحقیق والنشر والطباعۃ، انڈیا |
| In Year |
2017 |
| Key Word |
مو ضوع اور من گھڑت روا یات اور صحیح احا دیث سے غلط استد لال...بعض آثا ر صحا بہ سے غلط استدلال |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
913 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
یزید، سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا بیٹا تھا، ان کے بعد مومنوں کا حکمران تھا۔ کئی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی بیعت کی تھی۔ علماء نے حدیث « أَوَّلُ جَيْشٍ مِنْ أُمَّتِي يَغْزُونَ مَدِينَةَ قَيْصَرَ مَغْفُورٌ لَهُمْ ....»(صحيح بخاری: 2924) کا مصداق اسے قرار دیا ہے کہ یہ اس لشکر کا قائد تھا۔ تاہم یزید کے دور میں بہت سارے فتنوں کی وجہ سے اس کے بارے میں اہل علم کی آراء مختلف ہیں۔ چونکہ یزید کے متعلق کتب سیر و تاریخ میں تمام طرح کی تاریخی روایات موجود ہیں لہذا شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ وغیرہ نے اس کے بارے میں سکوت اختیار کیا ہے اور یہی موقف احوط ہے واللہ اعلم! زیر تبصرہ کتاب "یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ پر الزامات کا تحقیقی جائزہ" انڈیا کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ابو فوزان کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ پر کئے گئے اعتراضات کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک علمی، تحقیقی اور منفرد و شاندار کتاب ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(٠)
|
75
|
12
|