کتاب الضعفاء والمتروکین

By Al Noor Softs
Posted on Dec 23, 2024
In Category Knowledge
Authors ابو محمد خرم شہزاد
Published By ناشر : مکتبہ دار الحدیث شیخوپورہ
In Year 2020
Key Word علم اسماء الرجال اور اس فن کے ماہر محدثین کا تذکرہعلم جرح و تعدیل کی تعریف اور اہمیت
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 275
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
علم اسماء الرجال راویانِ حدیث کی سوانحِ عمری اورتاریخ ہے، اس میں راویوں کے نام، حسب ونسب، قوم ووطن، علم وفضل، دیانت وتقویٰ، ذکاوت وحفظ، قوت وضعف اور ان کی ولادت وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، بغیراس علم کے حدیث کی جانچ مشکل ہےراویوں کے حالات اور ان کے متعلق جرح و تعدیل کے سلسلہ میں جو کتابیں لکھی گئیں انہیں کتب اسماءالرجال کہتے ہیں۔ ان کتابوں سے راویوں کے حالات, ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات, ان کے شیوخ اور تلامذہ, ان کے متعلق ائمہ کی جرح و تعدیل, ان کے عقائد وغیرہ کا علم ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ کونسا راوی ثقہ تھا اور کونسا ضعیف۔ائمہ محدثین نے اس فن پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’کتاب الضعاء والمتروکین‘‘امام ابن حجر عسقلانی ﷫ کی اسماء الرجال پر مشہور کتاب ’’تہذیب التہذیب‘‘ میں سے ضعیف، مجہول ، متروک اور کذاب راویوں کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مترجم جناب ابو محمد خرم شہزاد﷾ نے اس میں 100 ؍ راویوں کے متعلق محدثین کی جرج وتعدیل کو ان کی اصل کتابوں سےنقل کیا ہے۔ مترجم نے اکثر راویوں پر محدثین کی صرف جرح نقل کی ہے طوالت کی وجہ سے تعدیل کو حذف کردیا ہے ۔یہ ’’کتاب الضعاء والمتروکین ‘‘کی جلد اول ہے جسے نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا گیا ہے اس کی باقی جلدیں دستیاب ہونے پر انہیں بھی کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کردیا جائے گا ۔( ان شاء اللہ ) مترجم کے اندازے کےمطابق اس کی 15 ؍جلدیں ہونگی۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور طالبان ِحدیث کے لیے تحقیقِ احادیث کے کام مفید بنائے ۔( آمین) (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   95   20
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks