مؤطا امام مالک اردو ( تخریج شدہ )

By Al Noor Softs
Posted on Jan 14, 2025
In Category Knowledge
Authors قاری محمد اسماعیل صادق
Published By ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
In Year 2016
Key Word اما م مالک او ران کی موطا۔۔۔۔ولادت باسعادت
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 979
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
مؤطا امام مالک حدیث کی ایک ابتدائی کتاب ہے ۔ جسے امام مالک بن انس ﷫نے تصنیف کیا۔ انہی کی وجہ سے مسلمانوں کا ایک طبقہ فقہ مالکی کہلاتا ہے جو اہل سنت کے ان چار مسالک میں سے ایک ہے جس کے پیروکا ر آج بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ آپ کی کتاب "الموطا" حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔مؤطاسے پہلے بھی احادیث کے کئی مجموعے تیار ہوئے اور ان میں سے کئی ایک آج موجود بھی ہیں لیکن وہ مقبول اورمتداول نہیں ہیں۔ مؤطاکے لفظی معنی ہے، وہ راستہ جس کو لوگوں نے پےدرپے چل کر اتناہموارکردیاہو کہ بعد میں آنے والوں کے لیےاسپرچلناآسان ہوگیاہو۔ جمہور علماء نے موطاکو طبقات کتب حدیث میں طبقہ اولیٰ میں شمار کیاہے امام شافعی ﷫فرماتے ہیں’’ماعلی ظہرالارض کتاب بعد کتاب اللہ اصح من کتاب مالک‘‘کہ میں نے روئے زمین پر موطاامام مالک سے زیادہ کوئی صحیح کتاب (کتاب اللہ کے بعد)نہیں دیکھی ۔مؤطاکا ایک خاصہ یہ بھی ہے کہ امام مالک ﷫ نے اس میں صرف صحیح احادیث کو ہی نقل کرنے کی سعی جمیل فرمائی ہے ۔جیسا کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی﷫ نےاس پر محدثین کا اتفاق نقل فرمایا ہے ۔اس کی اسی اہمیت کے باعث ہر دور میں اکابر امت نے اپنے اپنے حلقہ ہائے تدریس میں اس سے استفادہ کیا اورمختلف ادوار میں مختلف دول ِ اسلامیہ میں اس کی شروحات وتعلیقات بھی لکھی ہیں ۔امام ابن عبد البر کی ’’الاستذکار‘‘ مؤطا امام مالک کی ضخیم شرح ہے ۔ اور اسی طر ح اردو زبان میں علامہ وحیدالزمان ﷫ نے صحاح ستہ کی طرح اس کا بھی ترجمہ کیا طویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول تھا ۔ لیکن چند سال قبل محدث عصر علامہ حافظ زبیر علی زئی ﷫ حافظ عمران ایوب لاہور ی﷾ نے بھی اس ترجمہ کی تسہیل کی اور اسے تخریج کےساتھ پیش کیا۔ زیرتبصرہ ’’ مؤطا‘‘ کا ترجمہ اگرچہ علامہ وحید الزماں کا ہے لیکن اس میں حافظ عمران ایوب لاہوری ﷾نے اس ترجمہ کی تسہیل کی ہےاور حسب امکان احادیث کی مکمل تخریج کردی ہے ۔تخریج کے سلسلہ میں معیاری نمبرنگ کوملحوظ رکھاگیا ہے۔اور جہاں کہیں ضرورت تھی وہاں اس کےترجمہ وحواشی کوبھی درست کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کوشش کےباعث اردو زبان میں مؤطا کا یہ نسخہ عصر حاضر میں دیگر تمام مؤطا کے نسخوں میں ممتاز نظر آتاہے۔اللہ تعالیٰ اس نسخےکو اس عمد ہ معیار پر تیار کرکے شائع کرنے والےتمام احباب کی کاوش کوقبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نافع بنائے (آمین)(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   185   13
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks