قرآن کریم اور تجوید کی تدریس میں مہارت

By Al Noor Softs
Posted on Dec 23, 2024
In Category Knowledge
Authors قاری محمد ابراہیم میر محمدی
Published By ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
In Year 2024
Key Word قرآن کریم کی تدریس کے فضائل...کلاس کی مشکلات کے اسباب اور ان کا حل
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 346
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر کتاب ’’قرآن کریم اور تجوید کی تدریس میں مہارت‘‘ فضیلۃ الشیخ جمال بن ابراہیم القرش حفظہ اللہ کی کتاب مهارات تدريس القرآن الكريم و التجويد کا اردو ترجمہ ہے شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی حسب فرمائش محترم جناب الشیخ محمد اقبال خلجی صاحب نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردو زبان میں ڈھالا ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں قرآن کریم کی تعلیم کے فضائل ،قرآن کریم کی تدریس کے عمومی اہداف،قرآن کریم کی تلاوت کے آداب،نبی کریم ﷺ تک متصل سند کے حامل، پختہ اور ماہر استاد سے قرآن سیکھنے کی اہمیت اور نمایاں ترین تربیتی امور کے شرعی دلائل کو پیش کیا ہے۔(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   78   19
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks