eBooks

2,841 Results Found
مصنوعی اعضاء اور خارجی اشیاء کی صورت میں احکام غسل و وضو

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

نماز ایک عظیم فریضہ ہے جس کے صحیح ہونے کے لیے پاکی شرط ہے۔ چنانچہ حدث اصغر کی صورت میں وضو اور حدث اکبر کی صورت میں غسل واجب ہے، اور پانی کی عدم موجوگی یا اس کے استعمال سے عاجزی کی صورت میں تیمّم مشروع ہے نیز جگہ اور کپڑے کی پاکی بھی ضروری ہے۔ اسلامی نظامِ حیات میں طہارت و پاکیزگی کے عنصر کو جس شدومد سے اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس طرح سے کسی اور مذہب میں نہیں کی گئی۔ زیر نظر کتاب ’’مصنوعی اعضاء اور خارجی اشیاء کی صورت میں احکامِ غسل‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ(مترجم و مصنف کتب کثیرہ ) کی تصنیف ہے جو کہ ان کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔ مصنف موصوف نے اس کتاب میں مصنوعی اعضاء اور خارجی اشیاء کی صورت میں پیدا ہونے والے، غسل وضوء کے فقہی مسائل و احکام بیان کئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی ، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔ (م۔ا)

مساجد و مقابر اور مقامات نماز

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

نماز کے لیے جسم و لباس کی طہارت کی طرح اس جگہ کا پاک ہونا بھی ضروری ہے جہاں نماز پڑھی جائے۔ جائے نماز کی طہارت و پاکیزگی اہل علم کے نزدیک نماز صحیح ہونے کے لیے شرط ہے۔ مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب بعنوان ’’مساجد و مقابر اور مقاماتِ نماز‘‘میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ نماز کی صحت و قبولیت کے لیے جسم و لباس کی طرح جائے نماز کا بھی پاک ہونا ضروری ہے، اور کچھ مقامات ایسے ہیں کہ وہ اگرچہ بظاہر پاک ہوں گے مگر وہاں نماز پڑھنا دیگر وجوہات کی بنا پر جائز نہیں۔ مزاروں یا قبرستان میں پائی جانے والی مساجد کے بارے میں اسلامی تعلیمات کیا ہیں؟ اس کی تفصیل بھی اس کتاب میں موجود ہے

جہاد اسلامی فضائل ، مسائل ، حقائق

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

اسلامی تعلیمات کی رو سے جہاد کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا نہیں بلکہ ہر وہ کوشش جو دین اسلام کی سربلندی کے لیے کی جائے وہ جہاد ہے۔ خواہ وہ کوشش انفرادی ہو یا اجتماعی، زبانی ہو یا قلمی ہو، مالی ہو یا جانی، بشرطیکہ اس کوشش میں نصب العین غلبہ دین ہو۔ جہاد فی سبیل اللہ، اللہ کو محبوب ترین اعمال میں سے ایک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بیش بہا انعامات جہاد فی سبیل میں شریک ایمان والوں کے لئے رکھے ہیں۔ اور تو اور مومن مجاہدین کا اللہ کی راہ میں نکلنے کا عمل اللہ کو اتنا پسندیدہ ہے کہ اس کے مقابلے میں نیک سے نیک، صالح سے صالح مومن جو گھر بیٹھا ہے، کسی صورت بھی اس مجاہد کے برابر نہیں ہو سکتا۔ نصوص کتاب و سنت میں جہاد و مجاہد کے باقاعدہ فضائل موجود ہیں جس کی تفصیل قرآنی آیات اور کتب حدیث میں موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’جہاد اسلامی فضائل، مسائل، حقائق‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے جو کہ ان کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں جہاد کے فضائل، حقائق کو پیش کرنے کے علاوہ جہاد کے متعلق جدید ذہن کی طرف سے پیدا ہونے والے تمام شبہات و اعتراضات کا بخوبی ازالہ کیا ہے۔ (م۔ا)

اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت اور فلسفہ جہاد

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین مخلوق کے اعزاز سے نوازا۔ فضیلت و بزرگی اور علم و شرف کے قابلِ فخر تمغے عطا فرما کر اسے مسجودِ ملائکہ بنایا۔ اور اپنی عظیم کتاب میں انسانی جان کی حُرمت کا اعلان فرمایا۔ انسانی جان کو جو رِفعت و بلندی اسلام نے عطا کی ہے اس کا اندازہ یہاں سے لگائیے کہ اسلام نے بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کے قتل کو تمام انسانیت کے قتل کے مُتَرادِف قرار دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’جس نے ایک انسان کو قتل کیا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کر دیا اور جس نے ایک شخص کو بچایا، اس نے گویا پوری انسانیت کو بچا لیا‘‘(المائدہ:32) نیز محسنِ انسانیت ﷺ نے کئی احادیث میں قتلِ انسانی کی مذمت بیان فرمائی ہے، جیسا کہ ارشاد نبوی ﷺ ہے ’’سب سے بڑے گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی جان کو قتل کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی گواہی دینا ہیں۔‘‘ (صحیح بخاری : 6871) اور خود نبیِّ ﷺ نے مسلمان کی جان کی حُرمت کو کعبے کی حرمت سے زیادہ محترم قرار دیا ہے۔ انسانی جان کی حفاظت کے لیے اسلام فقط اخلاقی طریقہ ہی اختیار نہیں کرتا، بلکہ سزا کے ذریعہ بھی اس کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ چنانچہ انسان کے قتل کی سخت سزا متعین کی گئی ہے ۔ اسلامی قانون کے مطابق قاتل کی سزا قتل ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت اور فلسفۂ جہاد‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے جو کہ ان کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔ (م۔ا)

اسیران جہاد اور مسئلہ غلامی

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

اسلام سے قبل رائج نظام غلامی کی اسلام نے اصلاح کی اور غلاموں کو ان کے حقوق دئیے۔ قرون وسطی کی غلامی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ غلامی کا مسئلہ ہمیشہ دانشوران یورپ کی زبان پر رہتا ہے بلکہ یہ اسلام و پیغمبر اسلام ﷺ پر اعتراض کے سلسلہ میں ان کا بہت مشہور ہتھیار ہے۔ اسلام کے روئے روشن کو داغدار کرنے کی غرض سے دانشوران یورپ کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ان کی ہر کتاب میں یہ اعتراض بڑے اہتمام سے موجو ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اسیران ِجہاد اور مسئلہ غلامی‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اسلام میں غلاموں کے حقوق اور مسئلہ غلامی کے خاتمہ کے لیے کیے گئے اقدامات کا تذکرہ کر کے معاندین کے شکوک و شبہات اور اعتراضات و الزامات کا ازالہ کیا ہے اور ساتھ ہی مسئلہ فلسطین وغیرہ جیسے جدید مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ (م۔ا)

مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی جدید ایڈیشن

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

نماز دینِ اسلام کا دوسرا رکنِ عظیم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت و فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر، میدانِ جنگ اور بیماری کی حالت میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے، کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا "صلو كما رأيتموني اصلي" لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس سے نماز کے بارے میں روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ’’ دین و دنیا‘‘میں تقریباً 786 نشتوں میں پیش کیے۔ بعد ازاں مولانا حافظ ارشاد الحق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے انہیں بڑی محنت سے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں استقبال قبلہ سے لے کر سلام پھیرنے تک کے مسائلِ نماز کو صحیح و حسن اجادیث کی روشنی میں نبی کریمﷺ کی نماز کی صحیح کیفیت اور اس کا مسنون طریقہ پوری تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل یہ کتاب 3؍ ضخیم جلدوں میں بھی شائع ہو چکی ہے۔ (م۔ا) نماز

نماز میں عدم پابندی کا انجام اور تارک نماز کا حکم ( قرآن و سنت اور علماء کی نظر میں )

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

نماز دینِ اسلام کا دوسرا رکنِ عظیم ہے جو بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور با جماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت و فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر، میدان ِجنگ اور بیماری کی حالت میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرہ حدیث میں موجود ہیں۔ بیسیوں اہل علم نے نماز سے متعلقہ امور، تارک نماز کے حکم اور اسلام میں اس کے مقام و مرتبے کے حوالے سے بے شمار کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ نماز میں عدم پابندی کا انجام اور تارک نماز کا حکم ( قرآن و سنت اور علماء کی نظر میں) ‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ قرآن و سنت میں نمازوں کو ان کے مقرر اوقات میں پابندی کے ساتھ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور نماز میں عدم پابندی یعنی اسی طرح کبھی بروقت اور باجماعت ادا کر لی اور کبھی بے وقت قضاء دیتے رہیں، اس طرح کبھی پڑھ لی کبھی چھوڑ دی، اس سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔ بالکل ترک نماز تو کسی مسلمان کو زیب ہی نہیں دیتا کیونکہ مسلمان اور کافر و مشرک کے مابین یہ نماز ہی تو وجہ امتیاز ہے ۔ (م۔ا)

مذمت فحاشی و زناکاری

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

زنا کاری و فحاشی اور جنسی بے راہ روی ایک جرم عظیم ہے۔ اس کی حرمت و قباحت شرائع سابقہ و امم قدیمہ، قبائل بدویہ اور شریعت اسلامیہ میں موجود ہے۔ فحاشی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو ناجائز جنسی لذت کے حصول کے لئے کیا جائے یا جس کے ذریعے جنسی اعضاء یا فعل کی اس نیت سے اشاعت کی جائے کہ جنسی اشتہا بھڑکے یا جنسی تسکین حاصل ہو۔ زنا و اغلام بازی تو واضح طور پر ایک فحش عمل ہے۔ البتہ وہ امور جو زنا سے قریب کرنے کا ذریعہ ہوں وہ بھی فحاشی ہی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں فحاشی کا سیلاب آیا ہوا ہے جس سے ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف گامزن ہے۔ فحاشی کے اس سیلاب سے ہمارے ایمان و یقین اور اقدار و روایات کو خطرہ ہے۔ فحاشی کا یہ سیلاب اونچے اونچے گھرانوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس فحاشی کے سیلاب کو روکنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مذمت فحاشی و زناکاری‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی اس موضوع پر تیسری کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں معاشرتی و معاشی، اقتصادی و روحانی اور جسمانی اضرار و نقصانات اور ان امورکا ارتکاب کرنے والوں کے لیے سزا و عقاب کی ضروری تفصیل کتاب و سنت کی روشنی میں پیش کی ہے، تاکہ فحاشی و زناکاری جیسے خطرناک اور مہلک جرم سے بچنا آسان ہو سکے۔ا للہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)

مختصر احکام و مسائل نماز جنازہ

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے۔ نماز جنازہ حقیقت میں فوت ہونے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان کر دے۔ لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں، جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے ۔ زیر نظر کتاب ’’ مختصر احکام و مسائل نماز جنازہ ‘‘ مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔ جسے فاضل مصنف کی دختر ام محمد شکیلہ قمر صاحبہ نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں بیمار اور قریب المرگ کے احکام و مسائل، وفات کےبعد حاضرین کے کام، غسل میت، نماز جنازہ، دفن میت کے احکام و مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ (آمین) (م۔ا) نماز