eBooks

2,841 Results Found
اسلام کا نظام اخلاق وادب

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

اسلام ادب وآداب اور اخلاق و حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے اس سلسلہ میں نبی کریمﷺ کی زندگی اچھے اخلاق کا سب سے بڑا نمونہ نظر آتی ہے۔ بڑوں کےساتھ عزت سے پیش آنا چھوٹوں کے ساتھ مشفقانہ برتاؤ آپﷺکی زندگی کا خاصہ تھا۔ اللہ تعالیٰ کو ہر انسان سے اس قسم کا رویہ مطلوب ہے۔ ابوحمزہ عبدالخالق مستقل مزاجی کے ساتھ بہت سے موضوعات پر تحقیقی کام سامنے لا رہے ہیں۔ ’اسلام کا نظام اخلاق وادب‘ کے نام سے بھی موصوف کا اہم علمی کام سامنےآیاہے۔ کتاب کو انھوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصے میں آداب پر عمومی گفتگو کی گئی ہے دوسرا حصہ اچھے اخلاق پر مشتمل ہے جس میں تزکیہ نفس، شرم و حیا، پردہ پوشی اور سچ بولنا جیسے موضوعات شامل ہیں جبکہ تیسرا حصہ برے اخلاق کے عنوان سے ہے جس میں غیبت، چغلی، حسد، بغض اور بدگمانی جیسے موضاعت شامل اشاعت ہیں۔ کوئی بھی بات بلا حوالہ نقل نہیں کی گئی۔ (عین۔ م)

خوف الہیٰ سے بہنے والے آنسو

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

جو شخص چاہتا ہے کہ اسے اخروی زندگی میں رونا نہ پڑے بلکہ وہ خوش و خرم زندگی کا باسی ہو تواسے چاہئے کہ دنیاوی زندگی میں خوف خدا کا دامن تھام لے اور اس دنیا میں اپنی آنکھوں کو آنسؤوں سے تر کر لے۔ پیش نظر کتاب اسی موضوع کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے جس میں تمام بحث و ابحاث ’خوف الٰہی سے بہنے والے آنسو‘ سے متعلق ہیں۔ کتاب کے مؤلف ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ہیں جنھوں نے کتاب میں رقت قلبی کے اسباب و علل کے ساتھ ساتھ انبیاء ؑ اور خصوصاً نبی کریمﷺ کے آنسؤوں کا تذکرہ کیا ہے۔ جہاں ذہن انسانی پر دستک دینے والے صحابہ کرام کے واقعات قلمبند کیے گئے ہیں وہیں سلف صالحین کے رقت آمیز اور آبدیدہ کر دینے والے حالات بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ (عین۔ م)

ایمان اور عمل صالح

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

ایمان نام ہے اس چیز کا کہ زبان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کیا جائے، دل کے ساتھ اس کی تصدیق کی جائے اور عمل صالح کا اہتمام کیا جائے۔ یعنی اعمال ایمان کا لازمی حصہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں ایمان کا تذکرہ کیا ہے وہیں عمل صالح کو بھی لازماً ذکر کیا ہے۔ ایمان اور عمل صالح کے تعلق کی نسبت سے محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی نے قرآن اور حدیث کو بنیاد بناتےہوئے اس کتاب میں اپنی نگارشات پیش کی ہیں۔ انھوں نے توحید کی تینوں کی اقسام توحید الوہیت، توحید ربوبیت اور توحید اسماء و صفات پر روشنی ڈالتے ہوئے کتاب کے چودہ ابواب میں ایمان کے کمزور ہونے کے اسباب، ایمان کے ثمرات، اہل ایمان کی صفات اور اس جیسے متعدد موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ حسب معمول کتاب کی تحقیق وتخریج اوراضافہ جات کا کام حافظ حامد محمود الخضری نے کیا ہے۔ (عین۔ م)

میں نماز کیوں پڑھوں؟

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

دین اسلام میں نماز کی مسلمہ اہمیت سے کوئی بھی بندہ مؤمن انکار نہیں کرسکتا۔ نماز کی اسی اہمیت کے پیش نظر اس موضوع پر اب تک بہت سی کتب منظر عام پر آچکی ہیں جو افادہ کے اعتبار سے قابل قدر حیثیت رکھتی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی کتابیں ایسی ہیں جو نماز کے حوالے سے کسی مخصوص پہلو کی وضاحت کے لیے لکھی گئی ہوتی ہیں۔ پیش نظر کتاب میں ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی نے ان تمام اہم مسائل کو قرآن وسنت سے ماخوذ شرعی دلائل کی روشنی میں جمع کردیا ہے جن کا بجا لانا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ضروری ہے۔ مؤلف نے اختلافی مسائل اور تفصیلی تحقیقات سے اجتناب کیا ہے۔ نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسوہ انبیاء کو بھی ملحوظ رکھا گیاہے اور سلف صالحین کے نماز کے ساتھ شغف کے متعدد نمونے بھی پیش کیے گئے ہیں۔علاوہ بریں احادیث کی روشنی میں نبی کریمﷺ کا طریقہ نماز بھی کتاب کا حصہ ہے۔ (عین۔ م)

اولیاء اللہ کی پہچان

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

’اولیاء‘ سے مراد وہ مخلص اہل ایمان ہیں جواللہ کی بندگی اور گناہوں سے اجتناب کی وجہ سے اللہ کے قریب ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے لوگ ایسے ایسے لوگوں کو اولیاء اللہ کا مرتبہ عطا کر دیتے ہیں جنھیں اپنا ہوش تک نہیں ہوتا، زندگی میں وہ کبھی نماز کے قریب بھی نہیں گئے ہوتے اور طہارت تک کی بھی فکر نہیں ہوتی۔ پیش نظر کتاب کے مصنفین نے انھی حقائق پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ اولاً تو اولیاء اللہ اور اولیاء الشیطان میں فرق کیا جائے اور ثانیاً اولیاء کو ان کے مقام و مرتبہ پر فائز کیا جائے ان کے مقام و مرتبہ میں نہ کمی کی جائے اور نہ زیادتی۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصہ میں اللہ تعالیٰ اور اس کے ولیوں کا تعارف موجود ہے حقیقی اولیا کی پہچان کراتے ہوئے بہت سے برگزیدہ انبیا کا تذکرہ کرایا گیا ہے۔ دوسرا حصہ شیطان اور اس کے دوستوں کےتعارف پر مشتمل ہے جس میں شیطان کے دوستوں کی سزا کے ساتھ ساتھ ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیے ہیں۔ کتاب میں موجود علمی مواد ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی نے جمع کیا ہے جبکہ ترتیب، اضافہ جات اور تخریج حافظ حامد محمود الخضری نے کی ہے۔ (عین۔ م)

علم اور تقوی

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

دنیا میں پائے جانےوالے تمام ادیان ومذاہب کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کسی بھی دین نے تعلیم وتعلم کا وہ اہتمام نہیں کیا جو دین اسلام نے کیا ہے۔ کہ نبی کریمﷺ پر نازل ہونے والی پہلی وحی اسی تعلیم وتعلم سے منسلک ہے۔ دین اسلا م میں جہاں علم کے حصول پر زور دیا گیا وہیں تقویٰ کو بھی علم کے حصول کا جزو لازم قرار دیا۔ سلف صالحین کی زندگی اس سلسلے میں ہمارے لیے نمونہ ہے کہ وہ تقویٰ کے جس معیار پر تھے اسی اعتبار سے اللہ تعالیٰ نے ان سے علمی کام لیا۔ پیش نظر کتاب میں اسی مضمون کو زیر بحث لایا گیا ہے اور جہاں علم کی فضیلت و اہمیت کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے وہیں تقویٰ کی اہمیت اور فوائد و ثمرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں ’’إنما يخشي الله من عباده العلمٰاء‘‘ کی حقیقی منظر کشی کی گئی ہے جو اہل علم اور عوام الناس کے لیے یکساں مفید ہے۔ (عین۔ م)

شان صحابہ ؓ بزبان مصطفیٰ ﷺ

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ نفوس قدسیہ ہیں جنھوں نے حضور نبی کریمﷺ کا دیدار کیا اور دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ہسیتوں کو جنت کا تحفہ عنایت کیا۔ دس صحابہ تو ایسے ہیں جن کو دنیا ہی میں زبان نبوتﷺ سے جنت کی ضمانت مل گئی۔ زیر نظر کتاب میں انھی عظیم المرتبت ہستیوں کی سیرت کو قلمبند کیا گیا ہے۔ اس میں خلفائے راشدین، عشرہ مبشرہ، چند دیگر صحابہ، اہل بیت عظام، امہات المؤمنین اور بنات الرسولﷺ کا ذکر خیر شامل ہے۔ ان برگزیدہ ہستیوں کی زندگی کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے آپ کو ان کی سیرت کے قالب میں ڈھالنے کی کوشش کرے۔ (ع۔م)

توبہ مگر کیسے؟

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

اللہ تعالیٰ کو وہ بندے بے حد پسند ہیں جو گناہ کرنے کے بعد خدا تعالیٰ کے سامنے اپنی جبین نیاز کو جھکا دیتے ہیں۔ گناہ ہو جانا ایک فطری عمل ہے لیکن ایک مسلمان کا یہ وطیرہ ہونا چاہئے کہ وہ گناہ کے فوراً بعد اللہ سے رجوع کرے۔ اور گناہوں پر اکڑفوں کا مظاہرہ نہ کرے۔ ’توبہ مگر کیسے؟‘ میں بڑے عمدہ سلیقے سے کتاب وسنت کی نصوص کی روشنی میں توبہ کی تعریف، فضیلت و اہمیت، شرائط، فوائد، گناہوں سے بچاؤ کی تدابیر اور گناہوں کے نقصانات، تائبین کے درجات اور ان کے سچے واقعات اور چند ایک اذکار مسنونہ جمع کر دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)

صحیح فضائل اعمال (نیو ایڈیشن)

Authors: ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

In Arguments

By Al Noor Softs

نبی کریمﷺ نے بہت سے اعمال کی فضیلتیں بیان فرمائی ہیں۔ اعمال کے فضائل سے واقفیت انسان کے جوش و جذبے میں اضافہ کرتی اور مہمیز کا کام دیتی ہے۔ فی زمانہ بہت سے لوگ شد و مد کے ساتھ فضائل اعمال پر روشنی ڈالتے ہیں اور بہت ساری جماعتیں فضائل اعمال کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اعمال کے فضائل بیان کرتے ہوئے صحت و ضعف کا خیال نہیں رکھا جاتا اور بہت ساری ضعیف بلکہ موضوع اور من گھڑت روایات کو عوام الناس کے سامنے بیان کیا جاتا ہے۔ اس صورتحال میں بڑی شدت کے ساتھ ایک ایسی کتاب کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو جو اعمال، مقامات اور اوقات کے حوالے سے صرف صحیح اور ثابت احادیث پر مشتمل ہو۔ زیر نظر کتاب نے اسی کمی کو بہت حد تک پورا کر دیا ہے۔ مصنف کتاب نے ایمان کےفضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے علم، طہارت، نماز، قرآن اور روزہ جیسی عبادت کے فضائل کو بھی صحیح احادیث کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ علاوہ بریں انبیاء کے فضائل و مناقب کےعلاوہ صحابہ کرام کے فضائل بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ کتاب کے آخر میں جنت اور جہنم سے متعلق اختصار کے ساتھ بعض معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ (ع۔م)