عصر حاضر میں اسلامی قانون کی معنویت
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Nov 15, 2024 |
| In Category |
Knowledge
|
| Authors |
مختلف اہل علم
|
| Published By |
ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی |
| In Year |
2019 |
| Key Word |
استقبالیہ کلمات..موجودہ دور میں اسلامی قانون کی معنویت |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
233 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
ساری کائنات کا خالق ،مالک اور رازق اللہ تعالی ہے۔وہی اقتدار اعلی کا بلا شرکت غیرے مالک اور انسانوں کا رب رحیم وکریم ہے۔انسانوں کے لئے قوانین حیات مقرر کرنا اسی کا اختیار کلی ہے۔اس کا قانون عدل بے گناہ افراد میں اطمینان خاطر پیدا کرتا ہے اور بڑے جرائم پر اس کی مقرر کردہ سخت سزائیں مجرموں کو ارتکاب جرم سے روکنے ،انہیں کیفر کردار تک پہنچانے اور دوسرے افراد کے لئے عبرت وموعظت کا سامان مہیا کرنے کا باعث ہیں۔اسلامی قانون عدل وانصاف کی ضمانت فراہم کرتا ہے،معاشرتی حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور عزت وحرمت کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔انسانوں اور رب کے باہمی تعلق کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ کے قوانین کے نفاذ کے نتیجے میں زندگی میں وہ راحت،آرام اور آسائشیں پیدا ہوں جن کا قرآن حکیم میں بار بار وعدہ کیا گیا ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ کے بعد معاشرے سے فیڈ بیک ملتی ہے وہ کسی طرح حوصلہ افزاء نہیں ہے۔اس لئے اس امر پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا معاذ اللہ خدائی قوانین اپنی تاثیر کھو چکے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " عصر حاضر میں اسلامی قانون کی معنویت " ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی کی شائع کردہ ہے، جس میں اسلامک فقہ اکیڈمی کےدو روزہ قومی سیمینار مؤرخہ28 ،29مئی 2011ء منعقدہ انڈین لا انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی اسلامی قانون کی عصر حاضر میں اہمیت ومعنوی کے موضوع پرپیش کئے گئے علمی، فقہی اور تحقیقی مقالات ومناقشات کے مجموعے کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
99
|
26
|