رسول اکرمﷺ کی ہنسی خوشی اور مذاق
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Dec 29, 2024 |
| In Category |
Hadith & science of hadith
|
| Authors |
رضوان اللہ ریاضی
|
| Published By |
ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی |
| In Year |
2018 |
| Key Word |
میاں بیوی کےدرمیان دوڑکامقابلہ..ہائے میراسرا!!اےعائشہ |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
285 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔ اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔
زیر تبصرہ کتاب ’’ رسول اکرمﷺ کی ہنسی خوشی اور مذاق‘‘ رضوان ریاضی صاحب کی ہے۔ جس میں ہنسنے ، خوشی منانے اور مذاق کے طریقوں کو نبیﷺ کے کی سیرت کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں۔ امید ہے اس کتاب کے مطالعے سے ہنسنے، خوشی اور مذاق کے حوالے غیر اخلاقیات سے نجات ممکن ہو گی۔اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مصنف ،ناشر کی خدمات کوقبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےنفع بخش بنائے ۔آمین۔ (رفیق الرحمن)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(0)
|
104
|
21
|