الانتقاد اشاعت خاص امام ابو الطیب شمس الحق عظیم آبادی

By Al Noor Softs
Posted on Nov 15, 2024
In Category Biography
Authors مختلف اہل علم
Published By ناشر : مکتبہ دار الاحسن کراچی
In Year 2020
Key Word مولانا شمس الحق مرحوم علامہ ثناء اللہ امرتسری..حضرت مولانا شمس الحق محدث عظیم آبادی
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 130
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
علامہ شمس الحق عظیم آبادی( 1273ھ ؍ 1857ء -1911ء ؍ 1329ھ) عالم اسلام کے مشہور عالم، مجتہد و محدث تھے۔ وہ عظیم آباد پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار سید نذیر حسین محدث دہلوی اور شیخ حسین بن محسن یمانی کے خاص تلامذہ میں ہوتا ہے۔ وہ اہل حدیث مسلک کے اکابر علما میں نمایاں مقام کے حامل تھے۔ ان کی تصانیف حدیث سے پورے عالم اسلام نے استفادہ کیا اور حدیث کا کوئی طالب علم ان کی خدمات سے مستغنی نہیں رہ سکتا۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ پٹنہ کے اطراف میں واقع ایک بستی ڈیانواں میں گزرا اسی لیے انہیں ’’ محدث ڈیانوی ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور وہ ڈیانوی کی صفت نسبتی سے بھی معروف ہیں ۔ موصوف کی مشہور تصانیف میں ’’ غایۃ المقصود شرح سنن ابی دادو ‘‘، ’’ عون المعبود علی سنن ابی داود ‘‘، ’’ التعلیق المغنی شرح سنن الدارقطنی ‘‘، ’’ رفع الالتباس عن بعض الناس ‘‘، ’’ اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ‘‘ وغیرہ شامل ہیں ۔ ان کا انتقال مارچ 1911ء / 1329ھ کو ڈیانواں میں ہوا۔کئی اہل علم سوانح نگاروں نے علامہ شمس الحق عظیم آبادی ﷫ کی حیات وخدمات کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ الانتقاد ‘‘ مولانا محمد تنزیل الصدیقی الحسینی صاحب (مدیر مجلہ الواقعہ ،کراچی ) کےکتابی سلسلے ’’ الانتقاد ‘‘ کا پہلا شمارہ اگست 2010ء ہے جو کہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی ﷫ کی حیات وخدمات پ مشتمل ہے۔ تنزیل الصدیقی صاحب نے اس اشاعت خاص میں محدث عظیم آبادی کی زندگی کےایسے کئی گوشے جمع کردئیے ہیں جو پہلی بار یکجا قرطاس ِابیض پر منتقل کیے گئے ہیں ان کی زندگی کےمختلف گوشے،ان کی تصانیف کی تعداد، ان کےتلامذۂ کرام كا تذکرہ اس اشاعت خاص میں شامل ہے۔اللہ تعالیٰ محدث ڈیانوی ﷫ کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(0)   107   26
 
There are no reviews for this eBook.

0
0 out of 5 (0 User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks