Al Noor Softs

( Joined منذ سنة )

"My Main mission is that to promote the love of our beloved Holy prophet Muhammad SAW ".

Books by Al Noor Softs

٢٬٨٤٠ Books found
نجوم الفرقان فی علم عددایات القرآن

Authors: قاری محمد ادریس العاصم

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

قرآنی علوم میں سے ایک اہم ترین علم عد الآی یا علم الفواصل ہے اس علم کی بدولت آیات قرآنیہ کی ابتدا اور فواصل، نیز تعداد آیات کے حوالے سے متفق علیہ اور مختلف فیہ آیات کاعلم ہو جاتا ہے۔اس علم کی فضیلت کےلیے یہ بات ہی کافی ہے کہ یہ توقیفی ہےجو نبی کریمﷺ کی تعلیمات اور صحابہ کرام﷢ وتابعین﷫ کے ارشادات کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے ۔ اس میں قرآن مجید کی آیتوں کے شمار اور ان کے مواقع بتائے جاتے ہیں ۔عدد آیات کا علم بڑا وسیع علم ہےاس علم کے متعلق عربی زبان میں متعدد کتب موجود ہیں۔علامہ شاطبی﷫ کی کتاب ’’ناظمۃ الزھر‘‘علم فواصل کے متعلق اہم کتاب ہے ۔ زیر نظر کتاب’’نجوم الفرقان فی علم عدد آیات القرآن‘‘شیخ القرّاء قاری محمد ادریس العاصم﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہےقاری صاحب نے اس کتاب میں علم عدد آیات کی معلومات کو عام فہم ، مختصر اور جامع انداز میں مکمل علم کااحاطہ کرتے ہوئے جمع کردی ہیں ۔عدد آیات کے متعلق طلباء کے لیے یہ ایک مفید کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی تدریسی ،تصنیفی وتحقیقی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں صحت وعافیت والی زندگی سے نوازے۔(م۔ا)

تحبیر التجوید (اضافہ شدہ ایڈیشن)

Authors: قاری محمد ادریس العاصم

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید وقراءات کے موضوع پرماہرین تجوید وقراءات کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’تحبیر التجوید‘‘ شیخ القراء قاری محمد ادریس عاصم ر حمہ اللہ کی تصنیف ہے یہ کتا ب اپنے فن کے حوالہ سے عوام و خواص کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ جس میں عام فہم انداز میں تجوید کے قواعد اسی غرض سے جمع کیے گئے ہیں کہ حفاظ و طلبا اس کو آسانی سے یاد کر سکیں۔ اور ان قواعد کی روشنی میں قرآن کریم صحیح پڑھنے کی مشق کریں۔ کتاب میں قاری صاحب نے مخارج کا نقشہ بھی پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں بعض عیوب تلاوت اور علامات وقوف پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کے آخر میں قاری صاحب نے اپنی مکمل روایت حفص کی سند بھی لکھی ہے۔اللہ تعالیٰ قاری صاحب مرحوم کو تدرسی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند فرمائیں ۔آمین (م۔ا)

معین الحفاظ المعروف متشابہات القرآن

Authors: قاری محمد ادریس العاصم

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں ہماری ہدایت اور راہنمائی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب آسمانی و زمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیا ہوا ، کیا ہو چکا اور کیا ہونے والا ہے ، اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجود ہیں ۔قرآن مجید کی شان اور مقام و مرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپا کر اس کے مختلف علوم و فنون کو مدون کیا ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم و فنون میں سے ایک علم ’’ متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے ہیں جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم کے حافظوں کو ان آیات کو یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ معین الحفّاظ المعروف متشابہات القرآن مع معلوماتِ قرآنی ‘‘ شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾ کی تصنیف ہے۔ قاری صاحب موصوف نے آسان اور عام فہم انداز میں اس کتاب کو چھ کالموں کی صورت میں مرتب کیا ہے ۔پہلے کالم میں متشابہ آیت کا نمبر،دوسرے کالم میں پارہ نمبر ،تیسرے کالم میں رکوع کا نمبر دیا گیا ہے ،چوتھے کالم میں سورۃ کا نام دیا گیا ہے ، پانچویں کالم میں آیت کا نمبر دیا گیا ہے اور چھٹے کالم میں آیت یا آیت کا وہ نمایاں حصہ درج کیا ہے جو کہ متشابہ پیدا کرتا ہے ۔ (م۔ا)

قرآنی قاعدہ ( جدید ایڈیشن )

Authors: قاری محمد ادریس العاصم

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کئی شیوخ القراء کرام نے قرآنی قاعدے مرتب کیے ہیں ۔جن میں شیخ القرآء قاری ادریس عاصم ، شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی ، قاری عبد الرحمٰن ، قاری محمد شریف وغیرہ کے مرتب کردہ تجویدی قاعدہ قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر ’’ دار السلام قرآنی قاعدہ‘‘ شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم رحمہ اللہ کا مرتب کردہ ہے ۔یہ قاعدہ مخارج الحروف اور مختصر قواعد تجوید پر مشتمل پہلا باتصویر مساجد، مدارس ، اور سکولوں میں مقبول ترین قاعدہ ہے ۔اس قاعدے کے آخر میں مکمل مسنون نماز ،نماز کے بعد کے مسنون اذکار ،آیت الکرسی،قنوت وتر ، سجدۂ تلاوت اور نماز جنازہ کی دعائیں بھی درج کر دی گئی ہیں ۔(م۔ا)

رسالت و بشریت

Authors: محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

In Faith and belief

By Al Noor Softs

قرآن نے جو نقشہ رسول اللہ ﷺ کی بعثت سے قبل پائے جانے والے نظریات کا کھینچا ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ لوگ یہ تسلیم نہیں کرتے تھے کہ کوئی شخص بشر (انسان) ہو کر اللہ تعالٰی کا رسول بھی ہو سکتا ہے۔ اور آج یہی نظریات مسلمانوں کے ایک خاص گروہ میں پائے جاتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ آج کے مسلمان کہلانے والے انہیں رسول مان کر بشر تسلیم نہیں کرتے۔ گویا بشر اور رسول کے ایک ذات میں جمع ہو جانے کے دونوں گروہ منکر ہیں۔ اس کتاب میں فاضل مصنف نے اسی باطل گروہ کے اس باطل عقیدے کا کتاب و سنت کی روشنی سے رد کیا ہے اور ان کی طرف سے پیش کئے جانے والے تار عنکبوت دلائل و شبہات کا خوب علمی محاکمہ کیا ہے۔ نور و بشر کے موضوع پر بے نظیر تصنیف ہے۔

شہادۃ القرآن

Authors: محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

In History

By Al Noor Softs

سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم علمی شخصیات کو جنم دیا ہے جن میں مولانا ابراہیم سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال، علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں مولانا ابراہیم میر 1874ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ سیالکوٹ مرے کالج میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے ہم جماعت رہے ۔مولاناکا گھرانہ دینی تھا ۔لہذا والدین کی خواہش پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور دینی تعلیم کے حصول کے لیے کمر بستہ ہوگے ۔اور شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے حضور زانوے تلمذ طے کیا۔ مولانا میر سیالکوٹی سید صاحب کے آخری دور کےشاگرد ہیں اور انہیں ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل ہے ۔مولانا سیالکوٹی نے جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ﷫نے پڑہائی اللہ ان کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین ) مولانا مرحوم نے درس وتدریس ،تصنیف وتالیف، دعوت ومناظرہ، وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں مولانا نےنمایاں کردار اداکیا مرزائیوں سے بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے اور مولانا ثناء اللہ امرتسری ﷫کے دست وبازوبنے رہے۔ مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 کتابیں تصنیف فرمائیں۔ شہادۃ القرآن قادیانیت کے رد میں ان کی ایک اہم ترین کتاب ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ جس میں حیاۃ عیسی علیہ لسلام پر بحث کی گئی ہے اور قر آن مجیدکی روشنی میں مرزائیوں کے دلائل واعتراضات کا مکمل رد کیا گیا ہے اس کتاب کی افادیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس کتا ب کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے مرکزی دفتر ،ملتان نے بارہا شائع کیااور بعض مدارس نے اس کو شامل بھی نصاب کیا ہے۔(م۔ا)

اربعین ابراہیمی

Authors: محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

جمع حفاظت قرآن مجید کے بعد احادیث نبویہ اور سنن رسول اللہﷺ کے جمع و ضبط، حفاظت و صیانت پر جن احوال و ظروف اور ارشادات خاتم الانبیا نے صحابہ کرام اور تابعین عظام کو آمادہ کیا ہے ان میں ان بشارتوں کا بھی ایک خاص مقام ہے جن کی وجہ سے علمائے امت کےلیے صحرائے احادیث کے سنگ پاروں اور بحر آثار کے قطروں کو محفوظ کرنا ایک اہم علمی وظیفہ اور دینی خدمت بن گیا۔ نبی کریمﷺ نے چالیس حدیثوں کے حفظ و نقل پر جو عظیم بشارت دی ہے ا سکے پیش نظر خیر القرون سے اب تک بے شمار لوگوں نے حدیث کی حفاظت کی اور زبانی یا تحریری طریقہ سے دوسروں تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔ صاحب کشف الظنون علامہ مصطفٰی بن عبداللہ معروف بکاتب چلپی نے حضرت عبداللہ بن مبارک سے اپنے زمانے کے مشاہیرعلما میں سے تقریباً 75 علما کی 90 سے زائد اربعینات کا تذکرہ کیا ہے۔ حافظ ابراہیم میرسیالکوٹی کسی تعارف کےمحتاج نہیں ہیں انھوں نے بھی ’اربعین ابراہیمی‘ کے نام سے چالیس احادیث جمع کیں۔ مولانا محمد علی جانباز نے ان چالیس احادیث کی مختصر شرح کر دی جس کے بعد یہ کتاب افادہ قارئین کے لیے حاضر ہے۔(ع۔م)

عصمت نبوت

Authors: محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

In Faith and belief

By Al Noor Softs

انبیاء کرام ؑ کی عصمت کاعقیدہ رکھنا ضروریات دین میں سے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی جھول ایمان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔شاہ اسماعیل شہید﷫ عصمت کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔:عصمت کامعنیٰ یہ ہے کہ انبیاء کرام کے اقوال وافعال، عبادات وعادات، معاملات ومقامات اوراخلاق واحوال میں حق تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ کی بدولت اُن کومداخلتِ نفس وشیطان اورخطاونسیان سے محفوظ رکھتا ہے اورمحافظ ملائکہ کو ان پر متعین کردیتا ہے تاکہ بشریت کاغُبار اُن کے پاک دامن کو آلودہ نہ کردے اورنفس بہیمیہ اپنے بعض اموراُن پر مسلّط نہ کردے اور اگر قانون رضائے الٰہی کے خلاف اُن سے شاذ ونادر کوئی امرواقع ہو بھی جائے تو فی الفور حافظ حقیقی(اللہ تعالیٰ)اس سے انہیں آگاہ کردیتا ہے اور جس طرح بھی ہوسکے غیبی عصمت ان کوراہ راست کی طرف کھینچ لاتی ہے‘‘(منصب امامت:۷۱) زیر تبصرہ کتاب "عصمت انبیاء"جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز داعی اور معروف عالم دین مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ﷫کی کاوش ہے ،جو انہوں نے عیسائی پادری مسٹر جیمس منرو کی کتاب "عدم معصومیت محمد" کے جواب میں لکھی ہے۔عیسائی پادری نے اپنے عیسائی مذہب کے مطابق اس کتاب میں نبی کریمﷺسمیت تمام انبیاء کی عصمت کا انکار کیا ہے،اور اپنے اس عیسائی مذہب کی تائید میں قرآن مجید کی بعض آیات مبارکہ اور احادیث نبویہ سے استدلال کیا ہے ،چنانچہ مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی﷫ نے اس کا ایک مدلل اور مسکت جواب لکھ کر اس کا منہ بند کر دیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

ریاض الحسنات

Authors: محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

In Arguments

By Al Noor Softs

دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ ریاض الحسنات ‘‘نامور اہل حدیث عالم دین مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ﷫ کی مرتب شدہ ہے اس میں انہوں نے پنجسورہ، واسماء حسنی ، اسم ااعظم اور بعض اذکار مسنونہ کو جمع کردیا ہے۔اگرچہ اب جدید اور نئی تحقیق شدہ اور خوب صورت بے شمار کتب اس موضوع پر موجود ہیں اور کافی ساری کتب ویب سائٹ پر بھی موجود بھی ہیں لیکن ان کبار علماء کی قدیم کتب کو محفوظ کرنے کی خاطر انہیں بھی ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمار ے علماء اسلاف کی تمام دینی کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین( م۔ا)