Books by Al Noor Softs
٢٬٨٤٠ Books found
انمول بجواب ڈھول کا پول
Authors: فاروق اصغر صارم
In Knowledge
کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’انمول بجواب ڈھول کا پول ‘‘معروف عالم دین مولانا فاروق اصغر صارم (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کا مرتب شدہ ہے ۔اس کتابچہ میں فاضل مرتب مرحوم نے صوفی رضوی صاحب کی تقلید سے متعلق ہفوات کا پوسٹ مارٹم پیش کیا ہے ۔مرتب موصو ف ایک جید عالم دین ،قابلِ احترام خطیب،علوم دینیہ کے مستند استاذ بلند پایا مصنف ومحقق ،علم وراثت کے ماہر عالم تھے اور محدث العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ کےنامور شاگردوں میں سے ہیں۔موصوف دار الافتاء سعودی عرب کے مبعوث کی حیثیت سے مختلف مدارس میں تادم آخر تدریسی خدمات انجا م دیتے رہے۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں بھی تقریبا پانچ سال تدریسی خدمات انجام دیں ۔جولائی 2006ء میں ایک روڈ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے ۔آمین (م۔ا)
حج رسول صلی اللہ علیہ وسلم
Authors: فاروق اصغر صارم
بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’حج رسول ﷺ‘‘معروف عالم دین مولانا فاروق اصغر صارم (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں ضعیف او رموضوع روایات سے کلیۃً اجتناب کیا ہے اور صرف وہی دعائیں درج کی ہیں جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں اور جو دعائیں ثابت نہیں ہیں ان کی نشان دہی کتاب کے آخر میں کردی ہے۔مقامات حج کا تعارف تصاویر کی صورت میں پیش کرنے کے علاوہ حجرۂ عائشہ رضی اللہ عنہا، مقبرۃ البقیع میں اہم قبور کا نقشہ اورشہید ملت اسلامیہ علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کی قبر کی نشاندہی بھی کی ہے۔ مصنف کتاب ہذا ایک جید عالم دین ،قابلِ احترام خطیب،علوم دینیہ کے مستند استاذ بلند پایا مصنف ومحقق ،علم وراثت کے ماہر عالم تھے اور محدث العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ کےنامور شاگردوں میں سے ہیں۔موصوف دار الافتاء سعودی عرب کے مبعوث کی حیثیت سے مختلف مدارس میں تادم آخر تدریسی خدمات انجا م دیتے رہے۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں بھی تقریبا پانچ سال تدریسی خدمات انجام دیں ۔جولائی 2006ء میں ایک روڈ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے ۔آمین (م۔ا)
معراج مؤمن ( تعلیم نماز)
Authors: فاروق اصغر صارم
نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔جیساکہ اس بات میں شبہ نہیں کہ نماز ارکان ِاسلام سے ایک اہم ترین رکن خیر وبرکات سے معمور ، موجب راحت واطمینان، باعثِ مسرت ولذات اور انسان کے گناہ دھوڈالنے، اس کے درجات بلند کرنے والی ایک بہترین عبادت ہے مگر یہ امر بھی واضح رہے کہ نمازی اس کی خیر وبرکات سے کما حقہ مستفید اور اس کی راحت ولذت سے پوری طرح لطف اندوز تبھی ہوسکتاہے جب وہ اس کے معانی ا ور مطالب سے واقف ہو۔اور اسی طرح نماز میں خشوع وخضوع اور اس کی خیر وبرکت ، لذت وراحت اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک نماز میں پڑھے جانے والے کلمات کا ترجمہ اور مفہوم نہ آتا ہو کیونکہ جس شخص کو معلوم ہی نہ ہو کہ وہ اپنے خالقِ حقیقی سے کیا گفتگو کر رہا ہے او رکو ن سی درخواست پیش کر رہا ہے تو اس پر ان کلمات کا کیا اثر ہوگا۔ لیکن اس کے برعکس جو شخص نماز کا ترجمہ جانتا ہو او رہر کلمے کے مفہوم سے واقف ہو تو یقینا اس کے ظاہر وباطن کی وہی کیفیت ہو گی جس کا کلمات تقاضا کریں گے۔ اس ضرورت کے پیش نظر زیرنظر کتاب ’’معراج مومن ‘‘ مولانا فاروق اصغر صارم نے لکھی تاکہ جو لوگ عربی زبان سے ناآشنا ہیں اس کی مدد سے نماز کا ترجمہ سیکھ لیں۔ مصنف نے اس میں عربی عبارات کے لفظی ترجمہ کے ساتھ ساتھ بامحاورہ ترجمہ بھی کردیاہے۔ اور لفظی ترجمہ میں اس چیز کا خصوصاً لحاظ رکھا ہے کہ ہر لفظ کاترجمہ بالکل اس کے نیچے لکھا جائے تاکہ قاری فوراً سمجھ جائے کہ اس لفظ کا یہ معنی ہے اور عبارت کا مجموعی مفہوم سمجھنے کےلیے ’’مطلب ‘‘ کے عنوان سے بامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے۔ صاحب کتاب مولانا فاروق اصغر صارم کا شمار محدث دوراں فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ مدنی﷾ کے خصوصی تلامذہ ہوتاہے۔ موصوف کو علم وراثت سے کافی شغف تھا اسی لیے وراثت کے موضوع پر دو کتابیں تحریر کیں۔ آپ جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور(جامعہ رحمانیہ) میں تدریسی خدمات بھی انجام دیتے رہے ۔جامعہ کےکبار فاضلین آپ کے شاگرد ہیں۔ اللہ تعالیٰ موصوف کے درجات بلند فرمائے اور آپ کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین( م۔ا)
ضعیف روایات سے پاک پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے وظائف
Authors: فاروق اصغر صارم
دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہرآنے، الغرض ہرکام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں ہیں ۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’پیارے رسول ﷺ کے پیارے وظائف‘‘معروف عالم دین مولانا فاروق اصغر صارم (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں صرف وہی دعائیں درج کی ہیں جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔یہ کتاب وضو، نماز ،جنازہ،صبح وشام ،عام وخاص مواقع کے وظائف کا مرقع ہے، متعدد بیماریوں کےدم او رعلاج کے علاوہ کتاب کے آخر میں قنوت نازلہ کاباب ہےجس میں اسلام اور اہل اسلام کے غلبہ اور کفر وکفار کی شکست کے لیے عموماً اور مجاہدین اسلام کی فتح وکامرانی کے لیے خصوصاً دعائیہ کلمات شامل کیے گئے۔مصنف کتاب ہذا ایک جید عالم دین ،قابلِ احترام خطیب،علوم دینیہ کے مستند استاذ بلند پایا مصنف ومحقق ،علم وراثت کے ماہر عالم تھے اور محدث العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ کےنامور شاگردوں میں سے ہیں۔موصوف دار الافتاء سعودی عرب کے مبعوث کی حیثیت سے مختلف مدارس میں تادم آخر تدریسی خدمات انجا م دیتے رہے۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں بھی تقریبا پانچ سال تدریسی خدمات انجام دیں ۔جولائی 2006ء میں ایک روڈ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے ۔آمین (م۔ا)
تعمیر سیرت کے مطلوبہ اوصاف
Authors: فاروق اصغر صارم
اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ، رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کے لیے مکمل اسوۂ حسنہ اور قابل اتباع ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تعمیر سیرت کے مطلوبہ اوصاف‘‘معروف عالم دین مولانا فاروق اصغر صارم (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس مختصر کتاب میں سیرت نبویہ ﷺاور احادیث رسول ﷺ کی روشنی میں بالاختصار ان اوصاف کا ذکر کیا ہے جو ا یک اسلامی معاشرہ کے قیام میں انفرادی طور اور من حیث الحماعت پانے جانے ضروری ہیں ۔مصنف کتاب ہذا ایک جید عالم دین ،قابلِ احترام خطیب،علوم دینیہ کے مستند استاذ بلند پایا مصنف ومحقق ،علم وراثت کے ماہر عالم تھے اور محدث العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ کےنامور شاگردوں میں سے ہیں۔موصوف دار الافتاء سعودی عرب کے مبعوث کی حیثیت سے مختلف مدارس میں تادم آخر تدریسی خدمات انجا م دیتے رہے۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں بھی تقریبا پانچ سال تدریسی خدمات انجام دیں ۔جولائی 2006ء میں ایک روڈ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے ۔آمین (م۔ا)
طریقہ نماز تکبیر سے سلام تک
Authors: فاروق اصغر صارم
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب’’طریقہ نماز (تکبیر سے سلام تک )‘‘ محترم ڈاکٹر محمد صارم حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں فاضل مرتب نے رسول اکرمﷺ کی نماز کا مکمل طریقہ ازحد آسان اور عام فہم انداز میں بیان کردیا ہے۔(م۔ا)
تحبیر التجوید
Authors: قاری محمد ادریس العاصم
قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایک معجزہ ہے اس کی ایک واضح دلیل یہ ہے کہ عرب لوگ باوجود فصیح و بلیغ ہونے کے قرآن کریم جیسی ایک آیت لانے سے بھی قاصر رہے۔ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے فلہٰذا ضروری ہے کہ قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح پڑھنے کا حق ہے ۔ اور یہ حق اسی طور پر ادا ہو سکتا ہے جب قرآن کو صحیح تلفظ اور قواعد تجوید کے مطابق پڑھا جائے۔ شیخ القرا قاری ادریس عاصم صاحب کو فن تجوید و قراءات میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس سلسلہ میں آپ کی خدمات اظہر من الشمس ہیں زیر نظر رسالہ بھی اسی فن کے حوالہ سے آپ کا عوام و خواص کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ جس میں عام فہم انداز میں تجوید کے قواعد اسی غرض سے جمع کیے گئے ہیں کہ حفاظ و طلبا اس کو آسانی سے یاد کر سکیں۔ اور ان قواعد کی روشنی میں قرآن کریم صحیح پڑھنے کی مشق کریں۔ کتاب میں ایک جگہ پر قاری صاحب نے مخارج کا نقشہ بھی پیش کیا ہے۔ علاوہ بریں بعض عیوب تلاوت اور علامات وقوف پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کے اخیر میں حافظ صاحب نے اپنی مکمل روایت حفص کی سند بھی لکھی ہے۔(ع۔م)
نفائس البیان فی رسم القرآن
Authors: قاری محمد ادریس العاصم
اللہ تعالیٰ نے جہاں رسول اللہﷺ کے ذریعے سے تجوید و قراء ات کے بہترین تلامذہ صحابہ کرام کی صورت میں پیدا فرمائے وہیں پر حضرات صحابہ رسم قرآن کے بھی ماہر کے طور پر سامنے آئے۔ صحابہ کرام نے قرآن کے رسم میں جن امور کو ملحوظ رکھا وہ قابل داد اور حیرت انگیز ہیں۔ رسم قرآنی پر علما و ائمہ نے بہت سی کتب تحریر فرمائیں جن میں علامہ دانی، علامہ شاطبی اور علامہ الخراز وغیرہم کے نام شامل ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر بہت قلیل کام ہوا ہے۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے شیخ القرا قاری ادریس العاصم نے پیش نظر کتاب ترتیب دی ہے۔ کتاب کا پہلا حصہ تاریخ رسم سے متعلق ہے، دوسرے حصے میں مصاحف عثمانیہ کی تصاویر اور دیگر مختلف ادوار کے مصاحف اور آنحضرتﷺ کے دو نامہ مبارکہ کی تصاویر ہیں جو اس لیے شامل کتاب کی گئی ہیں تاکہ مختلف ادوار میں طرز تحریر سے آگاہی حاصل ہو۔ تیسرے حصے میں رسم قرآن کے اصول بتائے گئے ہیں، چوتھے حصے میں ان اصولوں کے مطابق پورے قرآن کے غیر قیاسی کلمات قرآنی کو بیان کیا گیا ہے۔ پانچواں اور آخری حصہ علم الضبط پر مشتمل ہے۔(ع۔م)
محاسن قرآن
Authors: قاری محمد ادریس العاصم
اللہ احکم الحاکمین نے جب کل نوع انسانی کو اپنی بے حدو حساب اور وسیع و عریض رحمت کی موسلادھار بارش سےسیراب کرنے کا ارادہ فرمایا تو تمام کائنات میں بہترین اور افضل ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو اس راہ سے بھٹکی ہوئی نوع انسانی کے لئے مبعوث فرمایا اور پھر اس نعمت پر اکتفا نہ فرمایا بلکہ بارش رحمت کا سلسلہ مزید وسیع ہوا اورقیامت تک کے جن و انس کی رہنمائی کے واسطے اپنے نبی رحمت ﷺ پر اپنی عظیم الشان آخری کتاب ہدایت نازل فرمائی جسے ہم قرآن حکیم ، فرقان حمید کے نام سے جانتے ہیں۔اس عظیم الشان کتاب کے ہمارے اوپر کئی حقوق ہیں ان میں سے جہاں ہم پر یہ فرض ہے کہ اس پر اچھی طرح عمل کریں وہاں ہم پر یہ بھی لازم ہے کہ اسے اچھی طرح یاد کریں اور اس کی تلاوت کریں اور وہ بھی اس طرح کریں جیسے کرنے کا حق ہے یعنی جس طرح صحابہء کرام نے اس کی تلاوت فرمائی۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج کے مسلمان انگلش زبان ادائیگی اور تلفظ میں تو بڑی احتیاط برتتے ہیں ۔ اس کی تلاوت کرتے وقت انتہائی خیال کیا جاتا ہے کہ کہیں خطاء سرزد نہ ہو جائے جبکہ عربی زبان اور قرآن کے بارے میں کوئی لحاظ نہیں۔محترم قاری ادریس العاصم ایک عرصہ دراز سے اس حوالے سے تدریسی ، تحریری اور فنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔ آمین۔(ع۔ح)