Books by Al Noor Softs
٢٬٨٤٠ Books found
450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
In Knowledge
شریعتِ اسلامیہ میں شبعہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہر قسم کے افراد کے لیے مکمل راہنمائی موجود ہے او رہر شخص اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اس چشمہ صافی سے اپنی سیرابی کا سامان جمع کرسکتاہے ۔یہ دنیا تکالیف او رمصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے۔انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ زیرنظر کتاب’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج او ر میڈیکل سٹاف‘‘ میں عالمِ اسلام کے کبار علماء کرام اور مفتیانِ دین کے فتاویٰ کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کو پیش آنے والے شرعی احکام ومسائل کامتعدبہ ذخیرہ جمع کیاگیا ہے جو بلا شبعہ اردوزبان میں اس موضوع پر پہلی کاوش ہے ۔اس کتاب میں ڈاکٹرز ومیڈیکل سٹاف کے متعلق شرعی احکام ومسائل بیان کرنےکے ساتھ ساتھ جسمانی وروحانی اور امراضِ قلوب کے لیے کتاب وسنت میں بیان کردہ احکام کو حسنِ ترتیب اور بہترین پیرائے میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اس کتاب میں بیماری وآزمائش کے متعلق اسلامی نقطہ نظر ،مریضوں کی تیمارداری کے متعلق مسائل اور جادو ٹونے کی شرعی احکام کا احاطہ کر نےکی کوشش کی گئی ہے ۔اللہ تعالی ٰ ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین)م۔ا)
477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں لوگوں کی اکثریت دیگر احکام ومسائل کی طرح فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے بھی اتنی غافل ہے کہ میاں کو بیو ی کے حقوق علم نہیں ، بیوی میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ودینی مسائل کی معرفت وففاہت حاصل کرے تاکہ وہ اپنی عبادات ومعاملات کوشریعت کے مطابق انجام دے سکے ۔لیکن اگر اسے کسی مسئلے کی بابت شرعی حکم سے واقفیت نہیں ہے تو ایسے علماء سےدینی مسائل پوچھے جو کتاب وسنت کی نصوص پر اعتماد کرتے ہوئے اس کی راہنمائی کر سکیں۔ زیر نظرکتاب ’’477 سوال وجواب برائے نکاح وطلاق‘‘ عالمِ اسلام کے نامور اور سربرآوردہ علماء کے نکاح وطلاق کے حوالے سے جوابات پر مشتمل مجموعہ ہے ۔اس میں نکاح وطلاق کے موضوع پر فتاویٰ جات جمع کیے گئے ہیں ،جواس موضوع کی تمام جزئیات او ر نواحی کا احاطہ کیے ہوئے ہیں ۔اس مجموعے کو محترم مولانا محمدیاسر﷾ نےاردو زبان ی میں منتقل کیا ہے۔ شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر کے برادرِخور محترم عابد الٰہی ﷾ نے اپنے ادارے (مکتبہ بیت السلام ) کی طرف سے طباعت کے اعلی معیار پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تیار کرنے والے اور ناشرین کے لیے ان کی دنیوی واخروی فوز وفلاح کاضامن اور جنت میں بلندیِ درجات کا باعث بنائے (آمین) (م۔ا)
عقیدہ کی خرابیاں اور ان سے بچنے کے طریقے
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
In Fiqha
اعمال ِ صالحہ کی قبولیت کامدار عقائد صحیحہ پر ہے اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجۂ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل کو عام انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد وہدایت کے لیے مبعوث فرمایا ۔تو انہوں نے سب سےپہلے عقیدۂتوحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے عقیدہ کاحسن ہی جو انسان کو کامیاب و کامران بناکر اللہ کی رضامندی او رخوشی کاسرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے ۔اگر عقیدہ قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔ عقیدے کی سلامتی ایک اہم چیز اور زبردست فریضہ ہے دوسرے فرائض کا درجہ اس کے بعد ہے ۔اسلامی عقیدے میں بعض لوگوں کی طرف سے کچھ ایسی خرابیاں اور علطیاں واقع ہوئی ہیں جواسے ختم کردیتی ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ عقیدہ کی خرابیاں اور ان سے بچنے کے طریقے ‘‘ سماحۃ الشیخ ابن باز کی ایک تقریر بعنوان’’ القوادح فی لعقیدۃ ووسائل السلامۃ منہا‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ کی سعات محترم اسرار الحق عبید اللہ صاحب نے حاصل کی ہے ۔شیخ نے اس میں عقیدہ کےسلسلے میں دو قسم کی خرابیوں کو بیان کیا ہے ۔اول: ایسی قسم جو عقیدے کوبرباد اور ختم کردیتی ہے جس کا مرتکب۔ نعوذ بااللہ کافر ہوجاتاہے ۔ اور دوسری قسم وہ ہے جو اس عقیدے میں کمی اور کمزوری پیدا کر دیتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کتابچہ کو اہل ایمان کےعقائد کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
دعوت دین
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کو اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا اوران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ سے ہے۔ اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغامِ حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، منہج دعوت اور اصول دعوت کے حوالے سے اہل علم نے عربی اور اردو زبان میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔ان میں سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی کتب قابل ذکر ہیں جوکہ آسان فہم او ردعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔ زیر نظر کتابچہ’’دعوت ِ دین‘‘سماحۃ الشیخ ابن باز کے ایک عربی کتابچہ’’كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ‘‘ کا ترجمہ ہے جس میں شیخ نےفریضہ امر بالمعروف ونہی عن المنکرکی اہمیت،اس فریضہ کے مراتب اور اس کے حکم کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے۔ اس کتابچہ کا سلیس اردو ترجمہ کرنے کی سعادت ابو عبداللہ بن بشیر نے حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش اور لوگوں میں امربالمعروف امر ونہی عن المنکرکے فریضہ کو ادا کرنے کاشعور پیدا کرنے کا ذریعہ بنائے۔ آمین( م۔ ا)
التحذیر من البدع ( ابن باز)
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
اللہ تعالی نے جن وانس کو صر ف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا وہ صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کےلیے اللہ تعالیٰ نے زندگی کا کو ئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ یا ہفتے کا کو ئی خاص دن یا کوئی خاص رات متعین نہیں کی کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی تخلیق کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک اسے ہر لمحہ عبادت میں گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے اور بعض مسلمانوں نے سال کے مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو ہی عبادت کےلیے خاص کررکھا ہے اور ان میں طرح طرح کی عبادات کو دین میں شامل کر رکھا ہے جن کا کتاب وسنت سے کوئی ثبوت نہیں ہے ۔اور جس کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ سے نہ ملتا ہو وہ بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے بدعت اور شرک ایسے جرم ہیں جو توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوتے ۔ شرک تو لیے کہ مشرک اللہ کے علاوہ کسی اور کو مالک الملک کی وحدانیت کےبرابر لانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور بدعت اس لیے کہ بدعتی اپنے عمل سےیہ تاثر دیتا ہے کہ دین نامکمل تھا اور اس نے دین میں یہ اضافہ کر کے اسے مکمل کیا ہے ۔یعنی شریعت سازی کی مساعی ناتمام کادوسرا نام بدعت ہے ۔ اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔وقت کے راہبوں ،صوفیوں، نفس پرستوں او رنام نہاد دعوتِ اسلامی کے دعوے داروں نے قال اللہ وقال الرسول کے مقابلے میں اپنے خود ساختہ افکار وخیالات اور طرح طرح کی بدعات وخرافات نے اسلام کے صاف وشفاف چہرے کو داغدار بنا دیا ہے جس سے اسلام کی اصل شکل گم ہوتی جارہی ہے ۔اور مسلمانوں کی اکثریت ان بدعات کو عین اسلام سمجھتی ہے۔دن کی بدعات الگ ہیں ، ہفتے کی بدعات الگ ،مہینے کی بدعات الگ،عبادات کی بدعات الگ ،ولادت اور فوتگی کے موقع پر بدعات الگ غرض کہ ہر ہر موقع کی بدعات الگ الگ ایجاد کررکھی ہیں۔انہی بدعات میں سے معراج کی رات کی بدعات ، ربیع الاول میں ودلات رسول ﷺ کے سلسلے میں کی جانے بدعات اور ماہ شعبان میں شب برات کے سلسلے میں من گھڑت موضوع احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے کی جانے والی بدعات ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’التحذیر من البدع‘‘ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ ابن باز کےرد بدعات کے موضوع پر ایک عربی کتابچہ کا اردو ترجمہ ہے ۔ شیخ نے اس کتابچہ میں نبی کریم ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں کی جانے بدعات ، معراج کی رات خاص اہتمام کا حکم ، شعبان کی پندرھویں رات کو لوگوں کا عبادت کے لیے اکٹھا ہونا، ایک جھوٹے وصیت نامے کی حقیقت جیسے موضوعات کا آیات قرآنی اوراحادیث نبویہ کی روشنی میں جائزہ لیا ہے ا ور ثابت کیا کہ ان کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں یہ ساری بدعات ہیں جو گمراہی وضلالت پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالیٰ شیخ مرحوم اورمترجم کی کاوش کو قبول فرمائے اور اس کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
حج اور اس کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے ۔ا ور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اگر اللہ تعالی توفیق دے تو ہر پانچ سال بعد حج یا عمر ہ کی صورت میں اللہ تعالی ٰ کے گھر حاضر ی کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ اجر وثواب تبھی ہےجب حج او رعمر ہ سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے ورنہ حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج کے احکام ومسائل کے بارے میں اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب بازار میں دستیاب ہیں اور ہر ایک کا اپنا ہی رنگ ڈھنگ ہے۔انہی کتب میں سے زیر تبصرہ کتاب سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم فضیلۃ الشیخ جناب عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی ہے ۔اصل کتاب عربی میں التحقيق والايضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة على ضوء الكتاب والسنة کے نام سے ہے جس کے اردو ترجمہ وتفہیم کی سعادت پاکستا ن کےممتاز عالم دین مترجم ومصنف کتب کثیرہ جناب محمود احمد غضنفر نے حاصل کی ۔ مسائل حج کی بابت یہ مختصر مجموعہ ہےجو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ﷺکی روشنی میں حج ،عمرہ اور زیارت کےاکثر مسائل پر مشتمل ہے۔ اس مختصر کتاب میں حج وعمرہ اورمقامات مقدسہ کی زیارت سےمتعلق بیشتر مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں پیش کیاگیا ہے ۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1363ھ میں جلالۃ الملک عبد العزیز بن عبد الرحمن الفیصل کے خرچ پر شائع ہوئی۔ اس کے بعد سعودی عرب ، برصغیر پاک وہند میں اس کے متعدد ایڈیش شائع ہوچکے ہیں اور لاکھوں مسلمانوں نے اس سے استفادہ کیا اورحج وعمرہ کو مسنون طریقہ سے ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔(م۔ا)
رہنمائے حج ، عمرہ و زیارت مسجد نبوی
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
حج عبادات کا مرقع دین کی اصلیت اور اس کی روح کا ترجمان ہے ۔یہ مسلمانوں کی اجتماعی تربیت اور ملت کے معاملات کا ہمہ گیر جائزہ لینے کا وسیع وعریض پلیٹ فارم ہے شریعت نے امت مسلمہ کواپنے او ردنیا بھر کے تعلقات ومعاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے سالانہ بین الاقوامی سٹیج مہیا کیا ہے تاکہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کے معاملہ میں اپنی کمی بیشی کا احساس کرتے ہوئے توبہ استغفار اور حالات کی درستگی کےلیے عملی اقدامات اٹھائیں ۔حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔حج زندگی میں ایک دفعہ ہر اس شخص پر فرض ہے حوزادِ راہ رکھتا ہو۔ کسی ایسی بیماری میں مبتلا نہ ہو جو مانع سفر ہو اور راستہ میں ایسی رکاوٹ نہ ہو جس میں ہلاکت کا اندیشہ ہو ۔ایسی تمام رکاوٹیں موجود نہ ہونے کے باوجود اگر کوئی شخص بغیر حج کے مرجائے تو اس کی موت یہودی اور عیسائی کی طرح ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز روزہ صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ فقط مالی عبادت ہے ۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اگر حج کے تمام احکام وفرائض سنت نبوی کےمطابق ادا نہ جائیں تو ان کی قبولیت نہ ہوگی۔اور نہ ان کے لیے کوئی اجر ہوگا بلکہ وہ ضائع اور برباد ہوجائیں گے ۔اس لیے ضروری ہےکہ حج جیسا اہم فریضہ سنت نبوی ﷺ کےمطابق ادا کیا جائے ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں اور ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔اور کئی سالوں سے وزارت حج سعودیہ کی طرف سے حاجیوں کو حج کےمتعلق فری گائیڈ بکس بھی تقسیم کی جاتی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رہنمائے حج وعمرہ وزیارت مسجدنبوی‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ جوکہ ایک عربی کتابچہ ’’ دلیل الحاج والمعتمر زائر مسجد الرسول ﷺ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔ترجمہ کے فرائض طویل عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم ہندوستان کے جید عالم دین ڈاکٹر محمدلقمان سلفی ﷾ نے انجام دئیے ہیں۔ اس کتابچہ میں اختصار کے ساتھ عمرہ اور حج کرنےوالے احباب کو جن امورسے اجتناب کرنا چاہیے انہیں بیا ن کردیا ہےاور حج وعمرہ کے متعلق تمام ضروری باتیں اس میں آگئی ہیں۔اور آخر میں حج وعمرہ کے متعلق تمام دعاؤں کوبھی جمع کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
نماز اور روزہ کی فضیلت
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
نماز اور روزہ اسلام کےبنیادی ارکان میں سےہیں ۔ نماز کی اہمیت کے لیے یہ ہی کافی ہےکہ اس کی فرضیت کےلیے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کواپنےپاس بلاکر امت کےلیے فریضۂ نماز بطورِ ہدیہ عطافرمایا۔ پھر قیامت کےدن حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز کے متعلق سوال ہوگا۔ اسی طرح روزہ دار کےاستقبال کےلیے بہشت بریں کا ایک الگ دروازہ بنایا گیا ہے جس کانام ’’ ریّان‘‘ ہے اور روزے کی جزاء اللہ تعالیٰ خود عطاکریں گے اور کسبِ تقویٰ کے لیے اسی روزہ کو بنیاد قرار دیاگیا ہے۔ لیکن اکثر مسلمان ان کی ادائیگی میں کوتاہی کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ نماز اورروزہ کی فضیلت‘‘ سعودی عرب کےمفتی اعظم فضیلۃ الشیخ ابن باز کے نماز اور روزہ کی فضیلت کے متعلق الگ الگ دو عربی کتابچوں کا ترجمہ ہے۔مرکز الدراسات الاسلامیہ نے ان دونوں کتابچہ جات کاترجمہ کر وا کراردودان طبقہ کےلیےیکجا کرکےشائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو نماز اور روزہ کےاہتمام کی توفیق بخشے۔ آمین(م۔ ا)
حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چند اہم فتاویٰ
Authors: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
In Arguments
حج عبادات کا مرقع دین کی اصلیت اور اس کی روح کا ترجمان ہے ۔یہ مسلمانوں کی اجتماعی تربیت اور ملت کے معاملات کا ہمہ گیر جائزہ لینے کا وسیع وعریض پلیٹ فارم ہے شریعت نے امت مسلمہ کواپنے او ردنیا بھر کے تعلقات ومعاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے سالانہ بین الاقوامی سٹیج مہیا کیا ہے تاکہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کے معاملہ میں اپنی کمی بیشی کا احساس کرتے ہوئے توبہ استغفار اور حالات کی درستگی کےلیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز روزہ صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ فقط مالی عبادت ہے۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں اور ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ حج بیت اللہ اورعمرہ کے متعلق چند اہم فتاویٰ ‘‘ شیخ ابن باز سے حج وعمرہ کےمتعلق کیے گئے 45 سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے ۔ یہ کتابچہ در اصل شیخ ابن کے ایک عربی کتابچہ ’’ فتاویٰ مہمۃ تتعلق بالحج والعمرۃ‘‘ کا ترجمہ ہے۔ سعودی عرب کے ادارہ وزارت اوقاف نے اسے ترجمہ کروا کر اردو دان طبقہ کےلیے شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم ، اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین ( م۔ا)