Books by Al Noor Softs
٢٬٨٤٠ Books found
سید احمد شہید
Authors: غلام رسول مہر
سیداحمدشہید 1786ء بھارت کے صوبہ اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے ایک قصبہ دائرہ شاہ علم اللہ میں پیداہوئے۔ بچپن سے ہی گھڑ سواری، مردانہ و سپاہیانہ کھیلوں اور ورزشوں سے خاصا شغف تھا۔ والد کے انتقال کے بعد تلاشِ معاش کے سلسلے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ لکھنؤ اور وہاں سے دہلی روانہ ہوئے، جہاں شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اور شاہ عبد القادر دہلوی سے ملاقات ہوئی، ان دونوں حضرات کی صحبت میں سلوک و ارشاد کی منزلیں طے کی۔ خیالات میں انقلاب آگیا۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی تحریک اور انکے تجدیدی کام کو لے کر میدانِ عمل میں آگئے۔یہ وہ وقت تھا جب ہندوستان میں مسلمانوں کی سیاسی طاقت فنا ہو رہی تھی، مشرکانہ رسوم و بدعات اسلامی معاشرہ میں زور پکڑ رہے تھے، سارے پنجاب پر سکھ اور بقیہ ہندوستان پر انگریز قابض ہو چکے تھے۔ سید احمد شہید نے اسلام کے پرچم تلے فرزندانِ توحید کو جمع کرنا شروع کیا اور جہاد کی صدا بلند کی، جس کی بازگشت ہمالیہ کی چوٹیوں اور نیپال کی ترائیوں سے لیکر خلیج بنگال کے کناروں تک سنائی دی جانے لگی، اور نتیجتاً تحریک مجاہدین وجود میں آئی ۔سید صاحب نے اپنی مہم کا آغاز ہندوستان کی شمال مغربی سرحد سے کیا۔ سکھوں سے جنگ کر کے مفتوحہ علاقوں میں اسلامی قوانین نافذ کیے۔ لیکن بالآخر ١۸۳١ میں رنجیت سنگھ کی کوششوں کے نتیجے میں بعض مقامی پٹھانوں نے بے وفائی کی اور بالاکوٹ کے میدان میں سید صاحب اور انکے بعض رفقاء نے جامِ شہادت نوش فرمایا۔ سید احمدشہید کی تحریک مجاہدین اور ان کے جانثار رفقاء کے حوالے سے متعد ر سوانح نگار ورں نے مطول اور مختصر کتب تحریر کی ہیں۔ کتاب ہذا ’’سید احمد شہید‘‘ از مولاناغلام رسول مہر بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔موصوف نے تقریبا آج 75 سال قبل اس وقت سید احمد شہید پر موجود کتب سے استفادہ کر کے یہ ضخیم کتاب مرتب کی اور اس میں انہوں نےسید صاحب کے مکمل حالات اور ان کی قائم کردہ عظیم جہادی تحریک کی روداد اور سرگزشت کو قلم بند کیا ہے۔(م۔ا)
تحریک سید احمد شہید جلد اول
Authors: غلام رسول مہر
ہندوستان کی فضا میں رشد وہدیٰ کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا جس نے اپنی قوت ایمان اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے خود تراشیدہ بتوں کو پاش پاش کر کے توحیدِ خالص کی اساس قائم کی یہ شاہ ولی اللہ دہلوی کے پوتے شاہ اسماعیل شہید تھے ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب کے بعد دعوت واصلاح میں امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل ہوکر سکھوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 6 مئی 1831ء بالاکوٹ کے مقام پر شہادت کا درجہ حاصل کیا اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے حرّیت کی ایک عظیم مثال قائم کی جن کے بارے شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی نہ گزارتے۔ سید محمد اسماعیل شہید اور ان کےبےمثل پیرو ومرشد سید احمد شہید اور ان کےجانباز رفقاء کی شہادت کےبعد ،بقیۃ السیف مجاہدین نے دعوت واصلاح وجہاد کاعلم سرنگوں نے نہ ہونے دیا بلکہ اس بے سروسامانی کی کیفیت میں اسے بلند سےبلند تر رکھنے کی کوشش کی ۔سید اسماعیل شہید اور ان کےجانباز رفقاء اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک کو زندہ رکھنے والے مجاہدین کی یہ داستان ہماری ملی غیرت اور اسلامی حمیت کی سب سے پر تاثیر داستان ہے۔ ان اللہ والوں نےاللہ کی خاطر آلام ومصائب کوبرداشت کیا ،آتش باریوں اور شمشیرزنیوں کی ہنگامہ آرائیوں میں جانیں دے دیں،خاندان ،گھر بار اور جائیدادوں کی قربانیاں دیں ۔ جیل کی کال کوٹھڑیوں اور جزائر انڈیمان یعنی کالاپانی کی بھیانک اور خوفناک وحشت ناکیوں میں دن بسر کیے ۔لیکن جبیں عزیمیت پر کبھی شکن نہ آنے دی اور پائے استقامت میں کبھی لرزش پیدا نہ ہونے دی۔ زندگی کےہرآرام اور ہر عیش کو نوکِ حقارت سے ٹھکراتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ۔ زیر نظرکتاب ’ ’تحریک سید احمد شہید المعروف شید احمد شہید‘‘ معروف مؤرخ وسوانح نگار مولانا غلام رسول مہر کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نےمجاہد کبیر سید احمد شہید اور ان کےعالی ہمت رفقا کے ایمان افروز واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیاہےیہ کتاب جماعت مجاہدین ، سرگزشتِ مجاہدین کے عنوان بھی شائع ہوئی ہے ۔مکتبہ الحق، ممبئی نےاسے دس سال قبل جدید عنوان’’ تحریک سید احمد شہید‘‘ کے ساتھ چار جلدوں میں شائع کیا ہے ۔ یہ چار ضخیم جلدیں تقریباً ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل ہیں ۔(م۔ا)
ثلاثیات ، قرآن و حدیث
Authors: انجینئر عبد المجید انصاری
ثلاثیات محدثین کرام کی ایک معروف اصطلاح ہے جیسے ثلاثیاتِ بخاری وغیرہ۔ اس سے مراد وہ احادیث ہیں جو صرف تین واسطوں سے امام بخاری تک پہنچیں، اور انہوں نےاپنی صحیح بخاری میں درج کردیں۔ فاضل مؤلف نے محدثین کی اسی اصطلاح کو بطور عنوان ِکتاب اختیار کیا ہے ۔مصنف نے اس کتاب میں ان چیزوں کوبیان کیا ہے جو قرآن وحدیث میں تین تین مرتبہ یا تین کی تعداد کے حوالےسے مذکور ہیں ۔ فاضل مصنف نے کتاب کے پہلے حصہ میں قرآن مجید سے 248 ایسے مقامات کو بیان کیا ہے،جہاں اللہ نے تین کے عدد کے حوالے سے کلام کیا ہے اور اسی طرح دوسرے حصہ میں 272 ایسی احادیث کوبیان کیا ہے جن احادیث میں نبی کریمﷺنے تین کےعدد کے حوالے سے بات کی ہے قارئین کے لیے یہ ایک اچھوتا اور نادر موضوع ہے، اللہ مصنف کی اس کوشش کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

رباعیات قرآن و حدیث
Authors: انجینئر عبد المجید انصاری
یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس پر ہر دور میں الگ الگ انداز میں کام ہوا ۔تقریبا ڈیڑھ ہزارسال قرآن مجید نازل ہونے کوہیں لیکن قرآن مجیدکے نکتے اور رموزامڈے ہی چلے آرہے ہیں۔نئے سے نئے انداز میں اس پر کام سامنے آرہےہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زیرنظر کتاب ’’رباعیات قرآن وحدیث‘‘محترم انجینئر عبدالمجید انصاری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے ذخیرے میں ان آیات واحادیث کوجمع کردیا ہے جن میں ان چیزوں کابیان ہے کہ جو قرآن وحدیث میں چار چار مرتبہ یا چار کی تعداد کے حوالے مذکور ہیں۔اس قبل مصنف موصوف کی ’’ثلاثیات قرآن وحدیث ‘‘کے نام سے بھی کتاب منظر عام پر چکی ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کی وہ آیات اور نبی کریم ﷺًکی وہ احادیث جمع کی تھیں جن میں 3؍3 چیزوں کا ذکر ہے۔اللہ تعالی ٰ ان کی تما م مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ آمین(م۔ا)
خماسیات قرآن و حدیث
Authors: انجینئر عبد المجید انصاری
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ قرآن مجید امت مسلمہ کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سچی اور لاریب کتاب میں گزشتہ اقوام کے واقعات اور مستقبل کی پشین گوئیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب مقدس حق اور باطل کے درمیاں فیصلہ کرنے والی ہے۔ قرآن کریم سراپا نصیحت، حکمت و دانائی کی باتوں سے اور لبریز سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ نزول قرآن سے لے کر لمحہ موجودہ تک مختلف زاویوں سے اس کی توضیحات و تفسیرات سامنے آرہی ہیں لیکن اس کے مصارف ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ اور اس اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو جوامع الکلم سے بھی نوازہ ہے۔ زیر نظر کتاب"خماسیات قرآن و حدیث" انجینئر عبد المجید انصاری کی ایک منفرد اور پرکشش تالیف ہے۔ اس کتاب میں موصوف نے ان چیزوں کا بیان کیا ہے جو قرآن وحدیث میں پانچ پانچ مرتبہ یا پانچ کی تعداد کے حوالے سے مذکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ فاضل مولف کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)
عشاریات قرآن و حدیث
Authors: انجینئر عبد المجید انصاری
اللہ رب العزت نے اپنے آخری نبیﷺ کو قرآن وحدیث جیسی عظیم نعمتوں سے نوازا۔قرآن ِ مجید انسانوں کی راہنمائی کےلیے رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب ہے ۔اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے کہ اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نازل کیا تو ساتھ ہی اس کی حفاظت کا ذمہ بھی لیا اور بندوں کے ذریعے اس کی حفاظت کروائی مثلا قرآن مجید پر لکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ اور اس کی مختلف جہات ہیں کسی نے عربی متن کے حوالے سے لکھا اور کسی نے ترجمہ کے حوالے اور کسی نے تفسیر اور قراءت کے حوالے سے۔ قرآن کے بعد دوسری کتاب ہدایت حدیث ہے کہ جو نبیﷺ کی زندگی کی ریکارڈنگ اور ان کا اسوہ ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں قرآن مجید اور احادیث نبویہ کے عشاریے بیان کیے گئے ہیں کہ ایک لفظ/موضوع کتنی بار اور کہاں کہاں ذکر ہوا ہے۔ آیات بیان کرنے کے ساتھ ہی حوالہ بھی ذکر ہے لیکن احادیث میں ناقص حوالہ جات کا ذکر ہے۔ یہ کتاب’’ عُشاریات قرآن وحدیث ‘‘ انجنیئر عبد المجید انصاری کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

قرآن کریم اور آسمانی صحیفے
Authors: محمد رضی الاسلام ندوی
اللہ تعالی نے مختلف قوموں کی ہدایت کے لیے ان کے درمیان اپنے پیغمبر بھیجے تو ان پر اپنی کتابیں بھی نازل کیں یہ کتابیں پیغمبروں کے بعدبھی ان قوموں کے لیے ہدایت کاذریعہ رہی ہیں اور ان سے وہ اپنی زندگی کے مختلف معاملات میں رہنمائی حاصل کرتے ر ہے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان پر خواہشات ِ نفس کا غلبہ ہوگیا تو انہوں نے ان کتبِ الٰہی کو پس پشت ڈال دیا۔او ر ان میں تحریفات کردیں۔ اللہ تعالی نے سب سے آخر میں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا اور آپ ﷺ پراپنی کتاب قرآن مجید نازل کی ۔دیگر کتب سماوی کے مقابلے میں قرآن مجید کا امتیازیہ ہے کہ اس کی حفاظت کا اللہ تعالی نے خود وعدہ کیا۔زیر نظر رسالہ مولانا محمد رضی الاسلام ندوی کے قرآن کے حوالے سے مختلف پانچ مضامین کا مجموعہ ہے جن کی تفصیل یہ ہے ۔پہلا مقالہ: قرآن کریم میں صحف سماوی کے حوالے ۔ اس میں ان آیات کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے جن میں صحف سماوی کے حوالے دے کر ان کی بعض تعلیمات نقل کی گئی ہیں۔دوسرا مقالہ:تورات پر تنقید کی قرآنی اصطلات ۔ اس میں ان قرآنی بیانات سے بحث کی گئی ہے جو تورات کی تحریفات سے متعلق وارد ہیں او ران الفاظ کی وضاحت کی گئی ہے جن کا استعمال قرآن میں بہ طور اصطلاح ہوا ہے ۔تیسرے مقالہ میں قرآن کریم کی متعلقہ آیات کے حوالے سے صحفِ ابراہیم کا تعارف کرایا گیا ہےاور چوتھا مقالہ میں حضرت ابراہیم کی سیرت کے متعلق قرآن کریم اور بائبل کے بیانات کا تقابلی مطالعہ بیش کیا گیا ہے اور پانچواں مقالہ اہل کتاب کے متعلق ہے اللہ سے دعا ہے کہ اس کتاب کا فائدہ عام کرے اور مصنف کو اس کے اجر سے نوازے (آمین)(م۔ا)