Al Noor Softs

( Joined منذ سنة )

"My Main mission is that to promote the love of our beloved Holy prophet Muhammad SAW ".

Books by Al Noor Softs

٢٬٨٤٠ Books found
اینڈ آف ٹائم قیامت کی نشانیاں اور ظہور امام مہدی

Authors: ہارون یحییٰ

In Faith and belief

By Al Noor Softs

وقوع قیامت کا عقیدہ اسلام کےبنیادی عقائد میں سےہے اور ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ۔ قیامت آثار قیامت کو نبی کریم ﷺ نے احادیث میں وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے جیساکہ احادیث میں میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تک عیسیٰ بن مریم ﷤نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیہ کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا، یا پھر تلوار ہوگی۔ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف وحدہ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی ﷤کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔علامات قیامت کے حوالے سے ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں ابواب بندی بھی کی ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر کتب لکھی ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’اینڈ آف ٹائم‘‘ بھی اس موضوع پر جدید اور سائنسی علوم کےماہر ترکی کے معروف قلمکار محترم ہارون یحییٰ کی منفرد کتاب ہے ۔ اینڈ آف ٹائم سےمراد آخری دور ہے اور اسلامی نقطۂ نظر سے یہ قرب قیامت کا دور ہے ۔قرآن وحدیث کی رو سےآخری زمانہ دو ادوار پر مشتمل ہے ۔پہلے دور میں لوگ مادی وروحانی مشکلات میں مبتلا ہوجائیں گے جبکہ دوسرا دور سنہری دور ہوگا اس میں بندوں پر اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کی فروانی ہوگی ۔ اس دور میں دین حق کی ترویج اور اشاعت ہوگی ۔اسی دور کے اختتام پر معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا اور لوگ قیامت کی گھڑیاں گننا شروع کردیں گے ۔اس کتا ب میں اسی وقت ِ آخر کاجائزہ قرآن وحدیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب عوام الناس کے لیے فائدہ مند بنائے اور لوگوں کےعقیدۂ آخرت کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

کائنات کی تخلیق

Authors: ہارون یحییٰ

In Worship and matters

By Al Noor Softs

یہ لا محدود کائنات ،جس میں ہم رہتے ہیں،کس طرح وجود میں آئی ؟یہ تمام توازن،ہم آہنگی اور نظم وضبط کس طرح سے پیدا ہوئے؟یہ کیونکر ممکن ہوا کہ یہ زمین ہمارے رہنے کے لئے موزوں ترین اور محفوظ قیام گاہ بن گئی؟ایسے سوالات نوع انسانی کے ظہور ہی سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ان کے جوابات کی تلاش میں سرگرداں سائنس دان اور فلسفی ،اپنی عقل ودانش اور عقل سلیم کی بدولت اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کائنات کی صورت گری اور اس میں موجود نظم وضبط کسی اعلی ترین خالق مطلق کی موجودگی کی شہادت دے رہے ہیں۔جو اس ساری کائنات کا خالق و مالک ہے۔یہ ایک غیر متنازعہ سچائی ہے ،جس تک ہم اپنی ذہانت استعمال کرتے ہوئے پہنچ سکتے ہیں۔اللہ تعالی نے اس حقیقت کا اعلان اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں واشگاف الفاظ میں کر دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " کائنات کی تخلیق"ہارون یحیی کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ محترم علیم احمد نے کیا ہے ۔مصنف 1956ء میں انقرہ ترکی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے آرٹس کی تعلیم میمار سینان یونیورسٹی سے اور فلسفے کی تعلیم استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی۔آپ کی سیاست ،سائنس اور اسلامی عقائد پر متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔آپ کا شمار ان معروف مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے ارتقاء پرستی اور ارتقاء پرستوں کے دعووں کو طشت ازبام کیا اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔آپ کی یہ کتب دنیا کی متعدد زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔آپ کی کتب مسلمانوں ،غیر مسلموں سب کو مخاطب کرتی ہیں خواہ ان کا تعلق کسی عمر،نسل اور قوم سے ہو،کیونکہ ان کتب کا مقصد صرف ایک ہے:خدا کے ابدی وجود کی نشانیوں کو قارئین کے سامنے لا کر ان کے شعور کو اجاگر کرنا۔آپ نے ترکی میں "سائنس ریسرچ فاونڈیشن "قائم کی ہے جو اب ایک مضبوط ادارہ بن چکی ہے۔یہ ادارہ نہ صرف ڈارون پرستی کی تردید میں بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرتا ہے ،بلکہ جدید دور میں اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی بھی سعی کر رہا ہے۔ اس کتاب میں مولف نے عدم سےکائنات کی تخلیق،مادہ پرستی کی سائنسی شکست،دھماکے میں توازن،ایٹموں میں ہم آہنگی آسمانوں میں نظم وضبط،زمین ایک نیلگوں سیارہ اور پانی میں صورت گری جیسے موضوعات بیان کرتے ہوئے غور وفکر کرنے اور ایک اللہ کو ماننے کی دعوت دی ہے۔(راسخ)

خوف خدا

Authors: ڈاکٹر محمود احمد غازی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

اللہ تعالیٰ کاخوف ہی دراصل اللہ پرکامل ایمان ہونے کاٹھوس ثبوت اورآخرت کی زندگی میں ملنے والے اجر کی اہم نشانی ہے ۔ آخرت کی زندگی میں خود کو نارِ جہنم سے محفوظ رکھنے کا واحد طریقہ خوف ِ الٰہی او رپرہیز گار ی کو اختیار کرنے میں ہے ۔روز ِحساب ایک ایسی خوفناک حقیقت ہے جس سےبچنا ناممکن اور جس کے بارے میں خصوصی طور پر غور وفکر کرنالازم ہے۔ تاہم یہ خوف صرف ایمان والوں کونصیب ہوتاہے اور یہ ایک خاص قسم کاخوف ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی متعدد آیات اور نبی کریم ﷺ نےاحادیث میں روزِ قیامت پیش آنے والے مختلف واقعات بیان کردیئے ہیں ۔دنیا کی مختصر سی زندگی میں انسان جوکام بھی کرتا ہے اس کے اعمال نامے میں لکھا جارہا ہے ۔ اورہر انسان اس دن کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے جب انسان کواللہ کےحضور پیش ہوکر اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ چنانچہ اہل ایمان کو یہ امید کرنی چاہیےکہ اللہ تعالیٰ انہیں ان لوگوں میں شامل کردے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئےاس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا خوف بڑی چیز ہے ۔ جسے یہ دولت حاصل ہوگی وہ بہت بڑا خوش نصیب ہے ۔ جس کےدل میں خوف الٰہی ہوگا وہ گناہوں سے دور رہے گا اوراس کےلیے بڑے برے درجات ہیں ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ(سورۃ الرحمن:46) یعنی جو شخص قیامت کےدن اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کاڈر اپنے دل میں رکھتا ہے اوراپنے تئیں نفس کی خواہشوں سےپچاتا ہے اور سرکشی نہیں کرتا ہے۔ زندگانی کے پیچھے پڑ کر آخرت سے غفلت نہیں کرتا ،بلکہ آخرت کی فکر زیادہ کرتا ہےاور اسے بہتر اور پائیدار سمجھتا ہے ۔ فرائض بجا لاتا ہے۔محرمات سےرکتا ہے قیامت کےدن اسے ایک نہیں بلکہ دو جنتیں ملیں گی۔اللہ تعالیٰ تمام ایمان اہل کواپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ خوف اور تقویٰ ،پرہیزگاری پیدا کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔زیر نظر کتاب ’’خوف خدا‘‘ ترکی کے نامور مصنف جدید اور سائنسی علوم کے ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾ کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے منفرد انداز میں خوف الٰہی کی حقیقت اور فوائد وثمرات کو آیات قرآنی کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو لوگوں کےدلوں میں اپنا کاخوف پیدا کرنے کا ذریعہ بنائے (آمین ) (م۔ا)

خلیہ اک کائنات

Authors: ہارون یحییٰ

In Faith and belief

By Al Noor Softs

قرآن کریم انسانوں کی رہنمائی کےلیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے آخری کتاب ہے ۔اس میں تمام سابقہ آسمانی کتابوں کا نچوڑ اور لب لباب موجود ہے اس لیے یہ کتاب اس مقام پر اانسان کی رہنمائی کرتی ہے جہاں اس کی عقل اپنی آخری حدوں کو چھولینے کے بعد حیران راہ جاتی ہے ۔اس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے انسان کوجگہ جگہ اپنی قدرت کی نشانیوں کےذریعے اپنے آپ کوپہچاننے کی دعوت دی ہے ۔کہیں انسان کو اپنے بدن پر غور کرنے کی دعوت ہے تو کہیں اپنے ماحول پر ۔کہیں آسمانوں پر غور کرنے کو کہا جارہا ہے توکہیں پانی اورآگ پر نظر التفات کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔اس دعوت کا مقصود صرف اور صرف یہ ہے کہ انسان کی نظر مادے سے ہٹا کرمادے کے خالق کی جانب لگائی جائے ۔زیر نظر کتاب ’’ خلیہ ایک کائنات‘‘ ترکی کے نامور مصنف جدید اور سائنسی علوم کے ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اپنی دیگر تصانیف کی طرح سائنس اور عقل کی بھول بھلیوں میں گم عقل انسانی کو وحی کی روشنی میں چلنے کی دعوت دی ہے ۔اور انہوں نے ہمارے ماحول میں پھیلے لاکھوں اور کروڑوں معجزوں میں سے صرف چند ایک کا تذکرہ اس کتاب میں کیا ہے اوراس بارے میں سائنس کی آخری حد بیان کرنے کے بعد اس جانب توجہ دلائی ہے کہ اس سے آگے کا کام اس خالق کائنات کا ہے جس نے یہ کارخانہ تخلیق کیا ہے انہوں نے جگہ جگہ سائنس کی قلعی کھولی ہے اور بتایا ہے کہ سائنس ابھی تک کائنات کی حقیقت تو کیا اس کے کسی ایک جزو کی پور ری ماہیت کوبھی نہیں سمجھ سکی ۔اللہ تعالیٰ مصنف ِ کتاب کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کے لیے خالق کائنات کی صحیح معرفت کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

معجزات قرآنی

Authors: ہارون یحییٰ

In Faith and belief

By Al Noor Softs

چودہ صدیاں قبل اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کےلیے قرآن نازل فرمایا اور حق کی تلاش کے لیے اس کتاب کی طرف رجوع کرنے کا حکم دیا ۔ اپنے نزول کے دن سے روز قیامت تک یہی مقدس کتاب تمام انسانیت کی رہنمائی کا واحد ذریعہ ہے ۔ قرآن حکیم کا منفرد اندازِ بیان اور عظیم دانائی اس کابین ثبوت ہیں ۔ کہ یہ کلام الٰہی ہے ۔ قرآن کی ایک ایک صفت یہ ثابت کرتی ہے کہ بے شک یہ اللہ عزوجل ہی کاکلام ہے کسی انسان کا کلام نہیں ۔ قرآن عظیم کی ایک نمایاں صفت اس میں بیان کئے گئے وہ سائنسی حقائق ہیں جن کاآج سےپہلے جاننا ممکن نہ تھا ۔مگر قرآن نے چو دہ سو برس پہلے انہیں بیان کردیا۔بلاشبہ قرآن پاک سائنس کی کوئی کتاب نہیں ہے لیکن ا س میں بیان کئے گے بہت سےسائنسی حقائق جوبیسویں صدی کی ترقی اور ٹیکنالوجی ہی کی بدولت دریافت ہوئے ہیں ۔قرآن حکیم کے نزول کے وقت ان سائنسی حقائق کاجاننا اور دریافت کرنا ممکن ہی نہ تھا۔ یہ حقیقت اس بات کا ثبوت فراہم کرتی ہے کہ قرآن پاک خدا کاکلام ہے ۔زیر نظر کتاب ’’ معجزات قرآنی ‘‘ترکی کے نامور مصنف جدید اور سائنسی علوم کے ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾ کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے قرآن پاک کے سائنسی حقائق کےساتھ ساتھ قرآن پاک میں بیان کئے گئے ایسے حقائق کوبھی بیان کیا ہے جن کا تعلق تاریخ اور مستقبل سے ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)

سلسلہ معجزات

Authors: ہارون یحییٰ

In Worship and matters

By Al Noor Softs

کسی نبی یا رسول سے ایسے واقعہ کاظہور پذیر ہونا جو انسانی عقل وفکر سے بالاتر ہو ۔یہ خصوصی واقعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے تاکہ اس کے نبی یا رسول کی صداقت عام لوگوں پر واضح ہوجائے عمومی طور پر معجزے اس مخصوص زمانے اور حالات کے مطابق ہوتے ہیں جس میں وہ نبی یا رسول اپنی دعوت پیش کر رہا ہو ۔ قرآن مجید میں انہیں آیات (نشانیاں) قرار دیاگیاہے مختلف پیغمبروں کومختلف معجزے عطا ہوئے تھےتا کہ وہ ان کے ذریعے سےاللہ کی قدرت کالوگوں پراظہار کرسکیں۔ نبی کریم ﷺکوبھی کئی معجزوں سے نوازا گیا ان میں سے واقعہ معراج او رواقعہ شق القمر زیادہ مشہور ہیں۔زیر نظر کتاب ’’سلسلہ معجزات ‘‘ترکی کے نامور مصنف جدید اور سائنسی علوم کے ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾ کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے کائنات کی ابتداء سے آج تک وقوع پذیر ہونے والی کئی مثالوں کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس وقت دنیا کے گوشے گوشے میں پیش آنے والے گزشتہ اور آئندہ معجزوں کاتذکرہ کیا ہے ۔او رمعجزات کی ان مثالوں کو درج ذیل ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔1 کائنات میں موجود معجزے۔2 زمین سمیت نظام شمسی میں موجود معجزے۔3جانداروں میں پائے جانے والے معجزات ۔اس کتاب کاہدف قاری کےسامنے مختلف معجزات کی ایسی مثالیں پیش کرنا ہے جو اللہ تعالیٰ کی عظمت اوراس کی لامتناہی قدرت پردال ہیں اور اس کا سب سے بڑا مقصد انسان کواپنے ماحول میں موجود ان تمام چیزوں پر غور کرنے کی دعوت دینا ہے جو زمین وآسمان کے خالق کی قدرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو لوگوں کے ایمان میں پختگی اوراضافے کا باعث بنائے (آمین) ( م۔ا)

یہ پر شکوہ کائنات

Authors: ہارون یحییٰ

In Arguments

By Al Noor Softs

اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیاں پوری کائنات میں بکھری پڑی ہیں ،جو اس ذات باری کےو جود پر دلالت کرتی ہیں۔دن اور رات کا آنا جانا،سورج چاند اور ستاروں کی گردش ،سر سبز باغات اور لہلہاتی کھیتیاں ،بلند وبالا پہاڑ اور گہرے سمندر،وسیع وعریض زمین اور گہرے نیلگوں بادل اور یہ پر شکوہ کائنات اللہ تعالی کی قدرت کا مظہر ہیں۔ان تمام چیزوں کو دیکھ کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آخر کوئی تو ایسی ہستی ہے جس نے کائنات کو یہ خوبصورت رنگ عطا کئے ہیں اور اس وسیع وعریض نظام کو چلا رہی ہے۔خلاء اتنی وسیع ہے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔اس کے باوجود یہ نظام اتنی خوبصورتی اور ترتیب سے چل رہا ہے کہ اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے اور سوتے وقت ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب "یہ پر شکوہ کائنات"ترکی کے معروف فلسفی اور دانشور محترم ہارون یحیی ﷾کی کاوش ہے،جس کا اردو ترجمہ گلناز کوثر نے کیا ہے۔مولف بیسیوں کتب کے مولف ہیں ۔آپ کی کتب کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں میں قرآن کے پیغام کو پھیلایا جائے اور ان کے ایمان واعتقاد کو مستحکم کیا جائے۔زیر تبصرہ کتاب میں بھی مولف نے کائنات کے رنگوں اور پرشکوہ مناظر سے حق باری تعالی کی قدرت اور توحید پر استدلال کیا ہے،اور کتاب میں رنگین مناظر کی تصاویر لگا کر اس کی اہمیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

یوم حساب

Authors: ہارون یحییٰ

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

یوم حساب سے مراد روز ِقیامت ہے۔اس دن لوگوں کو ان کے اعمال کے حساب اور جزا کے لیے دوبارہ اٹھایا جائے گا۔قیامت کے روز تمام انسانی اعمال کے حساب وکتاب اور ان کی جزا و سزا کے اثبات پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے اور حکمت کا تقاضا بھی یہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کتابیں نازل کیں،رسول بھیجے جو احکام شریعت وہ لائے تھے انہیں قبول کرنا اور ان احکام الٰہیہ پر عمل کرنا واجب ہے۔اللہ تعالیٰ نےقرآن مجید میں کئی مقامات پر قیامت اور یوم حساب کا ذکر کیا ہے ۔زیر نظرکتاب ’’یوم حساب ‘‘ترکی کے نامور مصنف ہارون یحییٰ کی تصنیف ہے ۔جوکہ روزِحساب اور اس روز پیش آنےوالے واقعات سے اگاہ کرتی اور اس روز کی سختیوں سےخبر دار کرتی ہے ۔اہم بات یہ کہ یوم ِ حساب سب لوگوں کےلیے حقیقت ہے او ر اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ کتاب ہذا آپ کو روزِ حساب کی سچائی او ر اس کی حقیقیت پر قرآنی آیات کی روشنی میں سوچنے میں مدد دے گی۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے روزمحشر اور یوم حساب کی حقیقت کوسجھنے اور اس کی صحیح تیاری کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

انکشافات قرآن اسرار قرآنی

Authors: ہارون یحییٰ

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

بہت سےلوگ سچے مومن ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود درحقیقت قرآن پر ایمان نہیں رکھتے ۔ غلط اور فرسودہ عقائد سے چمٹے رہتے ہیں اور ساری زندگی انہی پر فریب خیالات اور متناقض نظریات کی بھول بھلیوں میں گزار دیتے ہیں ۔لیکن قرآن کواپنے لیے مشعل راہ اور رہنما بنانے سے گریزاں رہتے ہیں ۔ حالانکہ قرآن ہی ہر شخص کے لیے صحیح علم کاواحد ذریعہ ہےجس میں خدا کے راز ہائے تخلیق اپنے درست ترین او رخالص ترین شکل میں موجود ہیں ۔ جو معلومات قرآن پر مبنی نہ ہو وہ متناقض ہیں لہذا وہ محض دھوکہ اور فریب ہیں ۔اور جو لوگ قرآن سے اپنا تعلق نہیں جوڑتے فریب خوردگی کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہیں اور وہ آخرت میں خود کودائمی عذاب میں گرفتار پائیں گے ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اوامر ونواہی اوراعلیٰ اخلاقی معیارات سے اگاہ کرنے کےعلاوہ کئی رازوں سے مطلع کیا ہے ۔ یہ بے حد اہم اور سچے راز ہیں ایک حقیقت شناس نگاہ زندگی بھر ان کا مشاہدہ کرسکتی ہیں ۔قرآن کے سوا ان رازوں سے آگاہی کےلیے کوئی اور ذریعہ نہیں ہے ۔قرآن ان کا واحد منبع او رماخذ ہے کوئی شخص خواہ کتنا ہی ذہین وفطین ، تعلیم یافتہ اور نابغۂ روزگار ہو ان رازوں کو کہیں اور سے تلاش نہیں کرسکتا۔زیر نظر کتاب ’’ انکشافات قرآن ‘‘ جدید اور سائنسی علوم کےماہر ترکی کے معروف قلمکار محترم ہارون یحییٰ کی قرآنی انکشافات کے سلسلے میں ایک دلچسپ کتاب ہے ۔یہ کتاب ان موضوعات کے متعلق ہے جنہیں قرآن نے اللہ کی نشانیاں اور اس کی حکمتیں قرار دیا ہے۔ جب انسان قرآن پڑہتا ہے تو اس کی توجہ آیات میں بیان کردہ حکمتوں کی طرف مبذول ہوجاتی ہے۔ جس کےبعد انسان پرلازم آتاہے کہ وہ ان حکمتوں پر غور کرے اور واقعات کاقرآن کی روشنی میں جائزہ لے ۔ ایسا کرنے سے انسان پر یہ حیرت انگیز انکشاف ہوگا کہ قرآن انسان کی زندگی پر بھی اس حاوی ہے جس طرح دوسری چیزوں پر ہے اس کی حکمت ذرے ذرے پرحاوی ہے۔کتاب ہذا کے مطالعہ سےایک عام قاری بھی قرآن کریم میں موجود انکشافات سے اگاہی حاصل کرسکتاہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو لوگوں کےلیے نفع بخش بنائے ( آمین ) ( م۔ا)