Books by Al Noor Softs
٢٬٨٤٠ Books found
حصن التوحید
Authors: مختلف اہل علم
اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’حصن التوحید‘‘سعودی عرب کے معروف وممتاز علماء کرام فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن السعدی، سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز، فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین، فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الجبرین، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ناصر بن عبد الکریم العقل رحمہم اللہ عقیدۂ توحید کے موضوع علمی مقالات کااردو ترجمہ ہے۔اس مجموعۂ توحید میں عقیدۂ توحید کی اہمیت اور اس کے منافی امور کا تفصیلی ذکرکیا گیا ہے۔نیز معاشرہ میں رائج فاسد عقائد کی نقاب کشائی اور اہل شرک کے باطل دعووں او رشبہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔نیزجولوگ قصوں ، کہانیوں اور خوابوں پر اعتماد کرتے ہیں اور قبروں پر جانے سے اپنی حاجات کے پورا ہونے سے اپنے شرک کے صحیح ہونے پر استدلال کرتے ہیں اس کی سیر حاصل تردید کی گئی ہے۔مولانا عبد الولی عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں ۔اور خودکو اعتقادی خرابیوں سے بچاسکیں۔اللہ تعالی اس کتاب کے مؤلف،مترجم اور ناشرین کی اس کاو ش کو قبول فرمائے ، ان کےلیے صدقہ جاریہ بنائے اور عامۃ الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ فاضل مترجم کتاب ہذا کے علاوہ درجن کے قریب کتب کے مترجم و مصنف ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تمام تحقیقی وتصنیفی اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے آمین(م۔ا)
پند روزہ صحیفہ اہل حدیث ’’ حدیث نمبر ‘‘ 1952ء
Authors: مختلف اہل علم
صحابہ کرام ،تابعین عظام اور ائمہ دین رسول اللہ ﷺ کے ہر حکم کو قرآنی حکم سمجھا کرتے تھے اور قرآن وحدیث دونوں کی اطاعت کویکساں اہمیت وحیثیت دیا کرتے تھے ،کیونکہ دونوں کا منبع ومرکز وحی الٰہی ہے ۔عمل بالحدیث کی تاکید اورتلقین کے باوجود کچھ گمراہ لوگوں نےعہدصحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کا اظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث سے کلیتاً انکار کردیا بلکہ اطاعتِ رسولﷺ سے روگردانی کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔اگر کوئی حدیث کا انکار کردے تو قرآن کا انکار بھی لازم آتا ہے۔ منکرین اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سےمتاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد انکار حدیث کے فتنہ میں مبتلا ہوکر دائرہ اسلام سے نکلتی رہی ۔ لیکن الحمد للہ اس فتنہ انکار حدیث کے رد ّمیں برصغیر پاک وہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اورردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولانا محمد حسین بٹالوی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا عبد العزیز رحیم آبادی،حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی ،مولانا داؤد راز شارح بخاری، مولانا اسماعیل سلفی ، محدث العصر حافظ محمدگوندلوی وغیرھم کی خدمات قابل ِتحسین ہیں۔اور اسی طرح ماہنامہ محدث، ماہنامہ ترجمان الحدیث ،ہفت روزہ الاعتصام،لاہور ،پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی وغیرہ کی فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں صحافتی خدمات بھی قابل قدر ہیں ۔اللہ تعالیٰ علماءاور رسائل وجرائد کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) زیرنظر’’ حدیث نمبر‘‘پندروزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی کی تاریخ حدیث ،حجیت حدیث واہمیت حدیث پر اشاعت خاص ہے۔یہ اشاعت خاص تقریبا70؍سال قبل شائع ہوئی۔یہ مارچ تامئی1952ء کا شمارہ ہے جوکہ تقریبا 90مختلف اہل قلم کی تاریخ حدیث ،حجیت حدیث واہمیت حدیث سے متعلق تحریروں کا مجموعہ ہے ۔(م۔ا)
اقوال الشیعہ تصویری ثبوت کے ساتھ
Authors: مختلف اہل علم
In Arguments
شیعہ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن ان کےعقائد اسلامی عقائد سے بالکل مختلف و متضاد ہیں ، اس فرقہ کی تین قسمیں ہیں غالیہ،زیدیہ، رافضہ اور ہر ایک کے مختلف فرقے ہیں ۔ شیعہ کے باطل نظریات کو عوام الناس پر عیاں کرنا کسی جہاد سے کم نہیں ۔شیعہ فرق کے باطل عقائد، افکار ونظریات کو ہر دور میں علمائے حق نے آشکار کیا ہے ۔ ماضی قریب میں فرق ضالہ کے ردّ میں شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی تقریر ی وتحریری، دعوتی وتبلیغی اور تنظیمی خدمات کو قبول فرمائے اوران کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس عطا کرے۔ زیر نظر کتاب’’ اقوال شیعہ تصویری ثبوت کے ساتھ ‘‘مرکز احیاءتراث آل لبیت کی مرتب کردہ ہے۔ کتاب ہذا مذہب شیعہ کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے جس کے مطالعہ کے بعد قاری باآسانی شیعہ مذہب کی حقیقت سے واقف ہو جاتا ہے۔ شیعہ مذہب کی تاریخ ،نظریات واعتقادات اور عزائم کو جاننے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بہت موزوں ہے۔ (م۔ا)
مجلہ بحر العلوم گمنام محدث نمبر
Authors: مختلف اہل علم
In History
تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگاری کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ زیرنظرکتاب ’’گمنام محدث نمبر‘‘ جامعہ بحر العلوم ،میرپور خاص (سندھ) کا ترجمان مجلہ ’’ بحر العلوم ‘‘ کی اشاعت ہے ۔یہ اشاعت خاص مدرسہ زبیدیہ دہلی انڈیا کے فاضل اور وادی سندھ میرپور خاص کےعظیم گمنام محدث ومبلغ ومربی استاد علامہ ابو الطاہر محمد یوسف زبیدی رحمہ کی سوانح،شخصیت،خدمات ،فتاویٰ،نوادرات،خطوط ،انٹرویو،نادرتحریریں، اور انکے متعلق نامور علماء کےتاثرات پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی قبراپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطا فرمائے ۔ مجلہ بحر العلوم اس سے قبل سید محب اللہ شاہ راشدی،سید بدیع شاہ راشدی، مولانا قاری عبد الخالق رحمانی رحمہم اللہ کےمتعلق بھی خاص نمبر شائع کرچکا ہے۔اللہ تعالیٰ مجلہ کے منتظمین کی وجود کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)
مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی جھوٹی بشارتیں
Authors: مختلف اہل علم
دین اسلام دین فطرت ہے، اسلام بہترین عقیدے، خوبصورت اخلاق اور اعلی ترین صفات اپنانے کی دعوت دیتا ہے، اسلام انسان کے جذبات کا خیال رکھتا ہے، اپنے حال سے خوش رہنے اور مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ کی ترغیب دیتا ہے۔لوگوں کو مسرور کرنے والی باتیں بتلانا اللہ کی قربت کا ذریعہ ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ اور مومنوں کو خوشخبری دیں۔[البقرة: 223] بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ کو بھی اس سی سے سے متصف قرار دیا ،اور چونکہ بشارت کی دل میں بڑی منزلت ہے اس لیے فرشتے اسے لے کر آئے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى﴾بلاشبہ ہمارے پیغام رساں ابراہیم تک خوشخبری لے کر پہنچے۔ [هود: 69] اور رسولوں کی بعثت کا مقصد بھی اللہ کے مومن بندوں کو بشارت دینا بھی ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ﴾اور ہم رسولوں کو بشارت دینے والے اور ڈرانے والے ہی بنا کر بھیجتے ہیں۔[الأنعام: 48]دین اسلام میں مسلمانوں کے لئے متعدد بشارتیں ہیں،لیکن جھوٹی بشارتیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے،گھڑنے، لکھنے اور بانٹنے اوران کی طرف دعوت دینے والے اور اسے مسلمانوں کے درمیان پھیلانے والے سب گناہ گار ہونگے ۔ زیرنظر کتاب’’ مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی جھوٹی بشارتیں ‘‘ میں شیخ شخبوط حفظہ اللہ نے کچھ ایسے امور پر ردّ کیا ہے کہ جنہیں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کےلیے لوگوں نےگھڑ کر دین یا صاحب شریعتﷺ کی طرف منسوب کیا ہے۔ ان میں شیخ احمد کا خواب او راس طرح کی دیگر جھوٹی کہانیاں اور بشارتیں شامل ہیں ۔ شیخ شخبوط نے کتاب ہذا کو شیخ ابن باز، علامہ محمد بن صالح العثیمین، شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن جبرین رحمہم اللہ اور شیخ صالح بن فوزان بن الفوزان حفظہ اللہ کے فتاوی جات سے استفادہ کر کے مرتب کیا ہے۔(م۔ا)
مجلہ پیغامِ ختم نبوت ( اگست 2021)
Authors: مختلف اہل علم
مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺاللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺکو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺکے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ حضور نبی اکرم ﷺکی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیت میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40)ترجمہ:’’ محمد ﷺتمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘ اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پرفائزنہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعددآیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺنے متعدد متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنیٰ متعین فرمایا ہے۔ یہی وہ عقید ہ جس پر قرون اولیٰ سے آج تک تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کے اثبات اور مرزا قادیانی کی تکذیب کے سلسلے میں ہر مکتب فکر نے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں جن میں علمائے حدیث کی خدمات نمایا ں ہیں۔ زیر نظر مجلہ ’’ پیغام ختم نبو ت اگست 2021‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ یہ مجلہ ’ختم تبوت فورم اہل، پاکستان ‘کا ترجما ن ہے محترم جناب مولانا عبید اللہ لطیف صاحب اس کے چیف ایڈیٹر ہیں انہوں نے یہ پہلا مجلہ ہی ’’عقیدہ ختم نبوت نمبر‘‘ کے عنوان سے نکالا ہے ۔یہ مجلہ مختلف ہل قلم حضرات کے 13؍ مضامین و مقالات پر مشتمل ہے، جس میں آخری تین مضامین (جہاد، نگری والے ہوں بیدار، آخری نبی ) منظوم ہیں ۔اللہ تعالیٰ’’ ختم نبوت فور م اہل حدیث ،پاکستان جملہ بانیان و معاونین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور قادیانیت کے خلاف اسے مزید مستحکم فرمائے ۔آمین ۔ محترم چیف ایڈیٹر صاحب کی حسب فرمائش اس مجلہ کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے (م۔ا)
ماہنامہ نور توحید ( علمائے کرام نمبر )
Authors: مختلف اہل علم
تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں ممولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ زیر نظر’’ علماء کرام نمبر‘‘ ماہنامہ نورتوحید، نیپال اگست دسمبر2020ء کاشمارہ ہے جوکہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف، محدث عصر ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی ، پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی، مولانا علی حسین سلفی، مولانا مقیم الدین فیضی، ڈاکٹر عبد الباری ، مولانا عبد الرب رحیمی رحہم اللہ کے تذکرۂ خیر پر مشتمل ہے۔(م۔ا)
ماہنامہ جریدہ الاشراف کراچی تلاوت نمبر مارچ 1999ء
Authors: مختلف اہل علم
قرآن مجید اللّٰلہ تعالیٰ کی وہ آخری اورمستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لیے محمد رسول اللّٰلہ پر نازل کیا گیا ہے ۔اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا ، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا۔تلاوت قرآن کے احادیث مبارکہ میں بے شمار فضائل وفوائد اور آداب بیان ہوئے ہیں ۔ زیر نظر ’’ماہنامہ جریدہ الاشرف مارچ1999ء ‘‘ جامعہ اشرفیہ ،سکھر کے ترجمان جریدہ الاشرف کے قرآن نمبر کی دو سری جلد ہے جوکہ تلاوت کی اہمیت و عظمت ، فضائل ومسائل اور آداب سے متعلق 26؍ مختلف اہل قلم کےمضامین کا مجموعہ ہے۔تین مضامین آداب تلاوت سے متعلق ہیں اور نیز اس نمبر میں نبی کریم ﷺ ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ،تابعین، تبع تابعین اور اسلاف واکابر کے ذوق تلاوت اور شغف بالقرآن کے ایسے مؤثر واقعات ہیں کہ جو واقعتا دلوں میں ہلچل اور جذبہ عمل پیدا کرنے والے ہیں ۔(م۔ا)
ماہنامہ جریدہ الاشراف کراچی تجوید و قراءات نمبر جولائی 2000ء
Authors: مختلف اہل علم
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر ’’ماہنامہ جریدہ الاشرف جولائی 2000ء ‘‘ جامعہ اشرفیہ ،سکھر کے ترجمان جریدہ الاشرف کے قرآن نمبر کی پانچویں جلد ہے جوکہ تجوید وقراءات سے متعلق 21؍ مختلف اہل قلم کےمضامین کا مجموعہ ہے۔اس اشاعت خاص میں مارچ 1990ء میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں ’’کل ہند قراءات قرآن کانفرنس ‘‘ میں فن قراءات کے مختلف موضوعات پر پڑھے گئے اہم مقالات بھی شامل ہیں ۔(م۔ا)