Al Noor Softs

( Joined منذ سنة )

"My Main mission is that to promote the love of our beloved Holy prophet Muhammad SAW ".

Books by Al Noor Softs

٢٬٨٤٠ Books found
ازدواجی زندگی مسائل اور حل

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

بلاشبہ ہماری سوسائٹی میں اس وقت خاندان کا ادارہ بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سال بھر میں اتنی شادیاں نہیں ہوتیں کہ جتنی طلاقیں یا علیحدگیاں ہو جاتی ہیں ۔ شوہر کو بیوی سے شکایات ہیں اور بیوی کو شوہر سے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی اس کے حقوق ادا نہیں کرتی تو بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر اس کے حقو ق ادا نہیں کر رہا ۔ میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کے بارے میں نفرت اور غصے کے جذبات سے بھرے ہوئے ہیں اور انہی کیفیات کے ساتھ یا تو علیحدہ ہو جاتے ہیں یا پھر کڑھ کڑھ کر اور سڑ سڑ کر زندگی کے دن گزارتے رہتے ہیں۔ ایسے میں نہ صرف وہ خود نفسیاتی مریض بن جاتے ہے بلکہ روز روز کے لڑائی جھگڑے دیکھ کر اولاد میں بھی ایبنارمل ایٹی چیوڈ پروان چڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ تو یہ وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے کہ مذہب اور نفسیات کی روشنی میں میاں بیوی کے مسائل اور ان کے حل کو ڈسکس کیا جائے۔ اور اس بارےبڑے بڑے شہروں میں ایونٹ کمپلیکسز یا شادی ہالز میں ایک روزہ میریٹل لائف ورکشاپس کروائی جائیں کہ جن میں بکھرے ہوئے خاندانوں (broken families) یا وہ جو ٹوٹنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، کے ایشوز کو ایڈریس کیا جائے اور مذہب اور سائیکالوجی کی روشنی میں ان کی رہنمائی کی جائے۔ بہرحال یہ کام تو کسی ادارے کے کرنے کا ہے لیکن جو میں کر سکتا تھا، وہ یہ کہ اس بارے کئی ایک فیملیز کی کاؤنسلنگ کا موقع ملا اور اس کے نتیجے میں “ ازدواجی زندگی: مسائل اور حل” کے عنوان سے ایک مختصر تحریر مرتب کر دی ہے کہ جس سے میاں بیوی کو اپنے مسائل سمجھنے اور انہیں حل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اور کتاب جلد ختم کرنے کی بجائے لفظوں پر غور کر کر کے مطالعہ کریں کہ بعض مقامات پر بات گہری ہے، اس سے باہمی مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ یہ کتابچہ دراصل میری ان تحریروں کا مجموعہ ہے جو ازدواجی زندگی کے مسائل اور حل کے حوالے سے میری دو کتابوں “صالح اور مصلح” اور “مکالمہ” میں شائع ہو چکی ہیں۔ ان تحریروں کی اہمیت کے پیش نظر انہیں اب علیحدہ کتابچے کی صورت میں پبلش کیا جا رہا ہے۔ ہر شادی شدہ کو اور جس کی شادی قریب ہے، اس کتابچے کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے، بہت فائدہ ہو گا،ان شاء اللہ۔ [ڈاکٹر حافظ محمد زبیر]

روایت اور جدیدیت

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Knowledge

By Al Noor Softs

"روایت اور جدیدیت" چند تحریروں کا مجموعہ ہے جو پہلے پہل فیس بک ٹائم لائن پر شیئر کی گئی تھیں۔ بعض دوستوں کا تقاضا تھا کہ انہیں ایک کتابچے کی صورت جمع کر دیا جائے تو اس غرض سے ان تحریروں کو ضروری ایڈیٹنگ اور کچھ اضافوں کے بعد ایک کتابچے کی صورت جمع کیا گیا ہے کہ جسے فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا جا سکتا ہے۔ اس کتابچے کا شان نزول یہ ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست جناب مراد علوی صاحب جو اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ سیاسیات میں زیر تعلیم ہیں اور دین کا بہت ہی درد رکھنے والے طالب علم ہیں، کچھ عرصہ سے فکر اہل حدیث اور علمائے اہل حدیث پر گاہے بگاہے کچھ پوسٹیں لگا رہے تھے۔ خیر اہل حدیث علماء سے اختلاف یا ان پر نقد تو کوئی ایسا ایشو نہیں ہے کہ جس پر کوئی جوابی بیانیہ تیار کیا جائے کہ کسی بھی مسلک کے علماء ہوں، ان سے اختلاف بھی کیا جا سکتا ہے اور ان پر نقد بھی ہو سکتا ہے لیکن فکر اہل حدیث ہماری نظر میں ایک ایسی شیء ہے کہ جس پر نقد کا جواب دینا ہم ایک دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔ اور فکر اہل حدیث سے ہماری مراد کتاب وسنت کی طرف رجوع کی دعوت ہے جو کہ خود کتاب وسنت ہی کی دعوت ہے۔ مراد علوی صاحب کی اس تحریر میں رجوع الی القرآن کی ہر تحریک کو مارٹن لوتھر کی تحریک کا تاثر قرار دیا گیا تھا اور کچھ ایسا ہی موقف جناب حسن عسکری صاحب ؒ نے اپنی کتاب "جدیدیت" میں بھی پیش کیا ہے کہ جس کا تفصیل سے رد ہم نے اپنے کتابچے "اسلامائزیشن آف سائنس" میں کیا ہے۔ فیس بک پر ہی ڈاکٹر زاہد صدیق مغل صاحب نے بھی اس بحث میں حصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کی تحریک رجوع الی القرآن کو روایت ہی کا تسلسل سمجھتے ہیں البتہ اہل حدیث کے بارے ان کا کہنا تھا کہ ان میں جدیدیت ہے۔ تو اس کے جواب میں ہمارا کہنا یہ تھا کہ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کو روایت پسند ہونے کا تمغہ صرف اس لیے دیا گیا کہ وہ اپنے آپ کو نیم مقلد کہتے تھے جبکہ فقہ، کلام اور تصوف کی تینوں روایات کے بارے جو سختی اور رد ان کے بیانات میں موجود ہے، اہل حدیث کے ہاں عام طور نہیں ملتی۔ تو اہل حدیث کو بعض فکری احناف کی طرف سے صرف اور صرف مسلکی تعصب میں جدیدیت کا نمائندہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ بھی وہی نعرہ لگاتے ہیں یعنی رجوع الی القرآن جو اہل حدیث نے لگایا ہے یعنی رجوع الی الکتاب والسنۃ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ نے تو فقہ کو دور ملوکیت کی پروردہ ، علم کلام کو قوالی اور مروجہ تصوف کو بدعت قرار دیا ہے۔ اب لوگ پڑھیں تو معلوم ہو کہ کس کا کیا موقف رہا ہے۔ تو اہل حدیث کو جدیدیت کا نمائندہ قرار دینا یہ مسلکی تعصب کا شاخسانہ ہے۔ اور مسلکی تعصب، مسلکی تعصب ہی کو جنم دیتا ہے۔ بہرحال اس کتابچے میں ہم نے بہت اچھے سے کتاب وسنت کی روایت کے ساتھ ساتھ فقہ، کلام اور تصوف کی روایتوں کے بارے فکر اہل حدیث کا موقف بیان کر دیا ہے۔ اور یہ وہی موقف ہے جو ائمہ اربعہ کا تھا۔ اور یہ وہی موقف ہے جو خیر القرون میں رائج تھا۔ اور یہ وہی موقف ہے جو صحابہ وتابعین کا تھا۔ اور یہ وہی موقف ہے جو سلف صالحین کا تھا کہ روایت دو قسم پر ہے؛ ایک کتاب وسنت کی اور یہی اصل روایت ہے اور اس کی تو غیر مشروط اطاعت کی جائے گی اور اہل حدیث اس کے پورے طور قائل ہیں۔ اور رہی فقہ، کلام اور تصوف کی روایت تو اس کے ساتھ ہمیں تمسک اختیار کرنا ہے لیکن اس کی اصلاح کی پوزیشن لیتے ہوئے نہ کہ تقلیدی جمود کی کہ جس کا نتیجہ روایت پسندی نہیں بلکہ روایت پرستی ہے۔ ( ڈاکٹر حافظ محمد زبیر )

اسلامائزیشن آف سائنس

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

اسلام اور سائنس کے موضوع پر مختلف بیانیے اس وقت موجود ہیں ان میں ایک بیانیہ حسن عسکری صاحب کا ہے ۔حسن عسکری صاحب کے بیانیے نے انصاری مکتب فکر سے وابستہ بہت سے اہل فکر ودانش کو متاثر کیا ہے۔ ان حضرات کی تحریریں ماہنامہ’’الساحل‘‘ کراچی میں پبلش ہوتی رہی ہیں۔ خالد جامعی صاحب نے خاص طور اس موضوع پر کافی کچھ لکھا ہے اور لکھتے رہتے ہیں۔معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ﷾(مصنف کتب کثیرہ،اسسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یونیورسٹی،لاہور) نے زیر نظر کتابچہ بعنوان’’ اسلامائزیشن آف سائنس‘‘ میں اس موضوع کے متعلق چند ایک معروف بیانیوں کو موضوع بحث بنایا ہے۔ اس کتابچے میں سب سے زیادہ زیر بحث حسن عسکری صاحب کا بیانیہ رہا ہے۔ڈاکٹرحافظ زبیر صاحب کو حسن عسکری صاحب اور ان کے متبعین کے نقطہ نظر سے بالکل بھی اتفاق نہیں ہے لیکن ڈاکٹر زبیر صاحب کے نزدیک ان کی تحریریں اس اعتبار سے قابل ستائش ہیں کہ کسی نے اس موضوع پر کھل کر اظہار خیال تو کیا ہے اور ایک بیانیہ تو پیش کیا ہے۔نیزسائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے جو نقطہ نظر انصاری مکتب فکر سے وابستہ حضرات پیش کر رہے ہیں، اس میں اضافی سچائی (relative truth) موجود ہے اگرچہ وہ کل حقیقت نہیں ہے۔ اگر یہ حضرات اسے حقیقت کے مطالعے کے لیے ایک زاویے کے طور پیش کریں تو بات پھر بھی چل جائے لیکن جب وہ اسے کل حقیقت بنا کر پیش کرتے ہیں تو پھر بات بگڑ جاتی ہے اور ایک ایسی فکر سامنے آتی ہے جو عدم توازن کا شکار لگتی ہے۔ ڈاکٹر زبیر صاحب کا یہ کتابچہ اسی حوالے سے اس حسن عسکری اور انصاری مکتب فکر سے وابستہ حضرات کے بیانیے پر ایک نقد ہے۔ صاحب کتابچہ کا ان حضرات کے بیانیے سے بنیادی اختلاف یہ ہےکہ سائنس فی نفسہ شر نہیں ہے بلکہ اس کا استعمال اسے خیر اور شر بنا دیتا ہے جبکہ ان حضرات کا اصرار یہ ہے کہ سائنس فی نفسہ شر ہے۔ زیر نظر کتابچہ اس موضوع پر ڈاکٹر زبیر صاحب کی فیس بک کی تحریروں کا مجموعہ ہے۔ جنہیں حافظ زبیر ﷾ نے تہذیب وتصحیح اور حک واضافے کے ساتھ شائع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر حافظ زبیر ﷾ کی تحقیقی وتصنیفی ،تبلیغی وتدریسی اور صحافتی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے ان علم وعمل میں مزید خیر وبرکت فرمائے ۔(م۔ا)

سیکس سائیکالوجی اور سوسائٹی

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Knowledge

By Al Noor Softs

جنسی تعلیم سے مراد عمر کے ساتھ ساتھ بچوں میں جو جسمانی اور ذہنی تبدیلیاں آتی ہیں، ان سے متعلق مسائل سے آگاہی اور ان نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دینی اور سائنسی معلومات فراہم کرنا ہے. والدین کے لیے یہ تربیت جب ہی ممکن ہے جب وہ اس کی ضرورت محسوس کریں اور انہیں خود ان مسائل سے آگاہی ہو اور اولاد ایک دوست کی مانند ان کے اس طرح قریب ہو کہ ان سے ہر موضوع پر بات کی جا سکے. زیر نظر رسالہ’’ سیکس سائیکالوجی اور سوسائٹی ‘‘معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ﷾(مصنف کتب کثیرہ،اسسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یونیورسٹی،لاہور) کی کاوش ہے ۔ یہ کتابچہ موصوف کی ان پوسٹوں پر مشتمل ہے جو پہلےفیس بک ٹائم لائن اور پیج پر شیئر کی گئی تھیں۔ یہ تحریریں مختلف اوقات میں نوجوانوں کے اس موضوع پر کیےگیے سوالات کےجواب میں لکھی تھیں اب انہی تحریروں کو تہذیب وتنقیح اور بعض اضافوں کے ساتھ ایک کتابچے کی صورت میں کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیاگیا ہے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر حافظ زبیر ﷾ کی تحقیقی وتصنیفی ،تبلیغی وتدریسی اور صحافتی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے ان علم وعمل میں مزید خیر وبرکت فرمائے ۔(م۔ا)

ڈیپریشن کا علاج

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Knowledge

By Al Noor Softs

ڈپریشن ایک ایسا خطرناک مرض ہے۔ جو نہ صرف انسان کی جسمانی و نفسیاتی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ آپ کے سونے جاگنے، کھانے پینے حتیٰ کہ سوچنے تک پر اثر انداز ہوتا ہے۔آج کے زمانے میں یہ مرض اس قدر عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی دنیا کا کوئی شخص اس سے محفوظ بچا ہو۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔معاشرے کے بڑھتے ہوئے مسائل ،کم آمدنی اور زائد اخراجات، گھریلو پریشانیاں اور ملک کے بگڑتے ہوئے حالات نے انسان کو ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہے۔ہر روز ہمیں کسی نہ کسی ایسی صورت حال سے گزرنا پڑتا ہے جس سے ہم مزید الجھنوں، ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ زیر نظر رسالہ بعنوان’’ڈیپریشن کا علاج‘‘ ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کی فیس بک پر ڈیپریشن کے موضوع پر پبلش شدہ تحریروں کا مجموعہ ہے ۔ موصوف نے اپنے بعض دوستوں کے اصرار پر فیس بک پر نشر شدہ تحریروں میں کچھ اضافہ وایڈٹینگ کر کے اسے ایک کتابچہ کی صورت میں مرتب کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

مکالمات

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ﷾(مصنف کتب کثیرہ،اسسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یونیورسٹی،لاہور) گزشتہ کئی سالوں سے فیس،واٹس ایپ پر کسی علمی، تحقیقی اور فکری مسئلے میں کوئی نہ کوئی تحریر شیئر کر تے رہتے ہیں جسے قارئین بڑی دلچسپی سے خود پڑھ کر دوسروں کو بھی فارورڈ کرتے رہتے ہیں اور اپنے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ میں محفوظ بھی کر لیتے ہیں کہ وہ انہیں اچھی لگتی ہیں ۔ دوست واحباب کے اصرار پر ڈاکٹر صاحب اپنی ان تحریروں کو کتابی صورت میں مرتب کر کے متعدد کتب شائع کرچکے ہیں ایسی مطبوعہ کتب میں ان کی کتاب ’’مکالمہ‘‘ سر فہرست ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مکالمات‘‘ بھی ان کے دس مختلف اہم کتابچوں کا مجموعہ ہے ۔ جن میں سے بعض کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہیں لیکن ڈاکٹر زبیر صاحب نےانہیں پ ڈیٹ کر کے اس کتاب میں شامل کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

انجینیئر محمد علی مرزا افکار ونظریات

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In History

By Al Noor Softs

انجینئر محمد علی مرزا انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک معروف نام ہیں۔ ان کے بقول میں معروف مکاتب فکر میں سے کسی کا بھی براہ راست حصہ نہیں ہوں۔ بلکہ وہ مسالک کی تقسیم کو درست نہیں سمجھتے اور بہت سی برائیوں کی جڑ اسی کو قرار دیتے ہیں۔ اور اپنے آپ کو صرف مسلمان کہلانا پسند کرتے ہیں۔ مرزا صاحب کی ایک تحریر ’’ واقعہ کربلا کا حقیقی پس منظر: 72 صحیح الاسناد احادیث کی روشنی میں‘‘ کے عنوان سے موجود ہے۔ مرزا صاحب اپنے اس کتابچے کو اپنا بنیادی ترین فکر بتلاتے ہیں بلکہ ان کے بقول یہ کتاب ان کی ’’دی بیسٹ پراڈکٹ‘‘ ہے اور وہ اسے علماء کے خلاف ’’ہائیڈروجن بم‘‘ قرار دیتے ہیں۔ ڈاکٹر حافظ محمد زبیر نے ’ انجینئر محمد علی مرزا: افکار و نظریات ‘ میں ان کی اسی تحریر کا مکمل جائزہ پیش کیا ہے۔ حافظ صاحب نے پہلے مرزا صاحب کے کتابچے پر 18گھنٹے پر مشتمل ویڈیوز ریکارڈ کروائی تھیں۔ اب انھیں ویڈیوز کو کتابی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ (ع۔ا)

شمالی علاقہ جات کی سیر و سیاحت سیاحین کی رہنمائی کے لیے گائیڈ بک

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Knowledge

By Al Noor Softs

دنیا بھر کے کروڑوں لوگ ہر سال سیر و سیاحت کے لیے مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ مغربی ممالک میں یہ ٹرینڈ بہت ہی زیادہ ہے۔ جہاں چھٹیوں کو خوب انجوائے کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں سیر و سیاحت میں کے سلسلے میں خاصی تیزی دیکھنے میں آ ئی ہے۔ بالخصوص عید وغیرہ کے موقع پر ضرورت سے زیادہ لوگ مری اور شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے لگے ہیں۔ ڈاکٹر حافظ محمد زبیر صاحب کی یہ کتاب بھی ایسے ہی سفر کی داستان ہے۔ انھو ں نے 2018 میں ناران کاغان اور جولائی 2019 میں وادی نیلم کا سفر کیا تھا۔ عموماً ان علاقوں کا سفر کرنے والے حضرات جب اس سے متعلق کچھ لکھتے ہیں تو صرف خوبیوں کو ہی زیر بحث لاتے ہیں۔ ان علاقوں کا سفر کرنے والے کو کن مشکلات کا سامنا کر پڑ سکتا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جبکہ حافظ صاحب نے کسی لگی لپٹی کے بغیر ہر جگہ کی خوبیوں اور خامیوں کو قلمبند کر دیا ہے تاکہ جو بھی ان علاقوں کا رخ کرنا چاہے وہ ان چیزوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مکمل تیاری کے ساتھ ان علاقوں کا رخ کرے۔ اس لحاظ سے یہ مختصر سی کتاب ایک مکمل گائیڈ بک ہے۔ یہ تحریریں حافظ صاحب پہلے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھتے رہے ہیں اس کے بعد اسی کتابی صورت دی گئی ہے۔ اہم فیس بک کمنٹس کو بھی کتاب میں جگہ دی گئی ہے۔ (ع۔ا)

ابن عربی کا تصور ختم نبوت

Authors: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

’’ابن عربی کاتصورختم نبوت‘‘ان تحریروں کا مجموعہ ہے جو پہلے پہل فیس بک ٹائم لائن پر شیئر کی گئی تھی۔ بعض لوگوں کے اصرار پر انہیں ضروری ایڈیٹنگ اور کچھ اضافوں کے بعد ایک کتابچہ کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔یہ کتابچہ حافظ صاحب کی نئی کتاب "مقالات"کا ایک باب بھی ہےلہذا اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اسے علیحدہ سے بھی شائع کیا جا رہا ہے۔ شیخ ابن عربی کے تصور توحید یا وحدت الوجود پر تو بہت کام ہوا ہے لیکن ان کے تصور ختم نبوت پر کوئی کام موجود نہیں ہے۔تو اس کمی کو اس کتابچہ کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس مقالے میں جائزہ لیا گیا ہے کہ کیا غلام احمد قادیانی اور شیخ ابن عربی کے تصور ختم نبوت میں کچھ مشترک بنیادیں موجود ہیں؟ اور کیا غلام احمد قادیانی نے واقعی اپنا تصور ختم نبوت شیخ ابن عربی اور دیگر متصوفین سے اخذ کیا ہے؟ اور کیا شیخ ابن عربی بھی محض تشریعی نبوت کے خاتمے کے قائل تھے؟ اور کیا شیخ ابن عربی مطلق نبوت ک ےجاری رہنے کے قائل تھے؟ اور کیا شیخ ابن عربی نے بھی نبوت کا دعویٰ کیا تھا؟ تو ان سب سوالات کو اس کتابچے میں ایڈریس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔(ع۔ا)