eBooks
٢٬٨٤١ Results Found
اقامۃ البرہان علٰی نور العرفان
Authors: غلام مصطفی ظہیر امن پوری
In Knowledge
قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔بہت سارے مکاتب ہائے فکر نے قرآن مجید کی تفاسیر وحواشی لکھے ہیں ۔اس حوالے سے ہرمکتب فکر کا ایک الگ مزاج ہے۔بعض لوگ تفسیر باالرائے پر دھیان دیتے ہیں اور بعضوں نے قرآن مجید میں تحریف کا نیا باب کھولا ہے ۔ کجھ فلاسفہ کے طریق پر تفسیر کرتے ہیں ۔اہل سنت کا مزاج سب سے ہٹ کر ہے ۔اہل سنت نے تفسیر کے لیے قرآن وحدیث اور فہم سلف کو مقدم رکھا ہے ۔یہی طریقہ اسلم اور احکم ہے ۔جو بھی اس رستے سے ہٹ جاتا ہے گمراہی والحاد کا شکار ہوجاتا ہے۔ محترم جناب غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے کتاب ہذا میں بریلوی مکتب فکرکےعالم مفتی احمد یارخان نعیمی کے ’’نور العرفان‘‘ کے نام سے قرآن کریم پر لکھے گئے حاشیہ سے متعلق چند گزارشات پیش کی ہیں کہ آیا یہ مفتی احمد یار خان نعیمی کا تفسیری حاشیہ اہل سنت کے مزاج کے مطابق ہے یا ہٹ کر ہے ۔ امن پوری صاحب نے کتاب ہذا میں نور العرفان سے کچھ عبارات لے کر اس پر اپنا علمی وتحقیقی تبصرہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)
آمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم
Authors: غلام مصطفی ظہیر امن پوری
متنازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے بہت سارے مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ او رجشن میلاد مناتے ہیں ۔ لیکن اگر قرآن وحدیث اور قرونِ اولیٰ کی تاریخ کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہےکہ قرآن وحدیث میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ ہی اسکی ترغیب دلائی ، قرونِ اولیٰ یعنی صحابہ کرام ﷺ ،تابعین،تبع تابعین کا زمانہ جنہیں نبی کریم ﷺ نے بہترین لوگ قرار دیا ان کے ہاں بھی اس عید کا کوئی تصور نہ تھا اورنہ وہ جشن مناتے تھے اور اسی طرح بعد میں معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید کا کو ئی تصور تھا اور نہ وہ اسے مناتے تھے او ر نہ ہی وہ اپنے شاگردوں کو اس کی تلقین کرتےتھے بلکہ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ۔عید میلاد النبی ؍جشن میلاد کی حقیقت کو جاننے ک لیے اہل علم نےبیسیوں کتب تصنیف کی ہیں ۔ محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے زیر نظرکتاب ’’ آمد مصطفیٰﷺ‘‘ میں اسلاف امت کے طرز عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہےکہ کسی کایوم ولادت بہ طور عید منایا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ پھر اس سوال کا جواب قرآن وسنت ، اقوال صحابہ وائمہ محدثین کی روشنی میں نوک قلم سے گزار دیا ہے نیز یہ ثابت کیا ہے کہ نبی کریمﷺ کا ذکر سن کر درود پڑھنے کے لیے کھڑا ہونا یا آپﷺ کے میلاد کے ذکر پر تعظیما کھڑا ہونا بدعت ہے۔کیونکہ اگر یہ نیکی کا کام ہوتا ،توصحابہ وتابعین اور ائمہ دین اس سے قعطاً غافل نہ رہتے۔ (آمین) یہ کتاب شاید ابھی غیر مطبوع ہے ۔اس کتاب کی پی ڈیف فائل ایک واٹس گروپ سے حاصل کر کےکتاب وسنت سائٹ کےقارئین کےلیے پبلش کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ علامہ امن پوری ﷾ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے مسلمہ کی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور ان کی تدرسی، دعوتی ،تحقیقی وتصنیفی مساعی کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
مقالات السنہ
Authors: غلام مصطفی ظہیر امن پوری
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے، اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ایسے ہیں، جن کی دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، مولانا غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری صاحب(مدیر ماہنامہ السنۃ،جہلم) بھی انہیں نوجوان علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے،مولانا امن پوری صاحب ماہنامہ السنہ میں بیسیوں علمی وتحقیقی مضامین لکھنے کےعلاوہ تقریبا دس اہم علمی کتابوں پر تحقیق وتخریج کا کام کرچکے ہیں اور 20 کےقریب مستقل کتب تصنیف کرچکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات السنۃ‘‘ مولانا غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ کے تحریر کردہ 37 ؍علمی و تحقیقی مضامین کامجموعہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے اصول محدثین کی روشنی میں بعض خودساختہ نظریات کی حقیقت کو آشکار کیا ہے۔مولاناامن پوری صاحب نے صرف دلیل پر تبصرہ کیا ہے کیونکہ جب دلیل کی بنیاد نہ ہو تواس پر کھڑی کی گئی عمارت خودبہ خود زمین بوس ہوجاتی ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا کی تحقیق وتصنیفی ،تدریسی وتبلیغی اورصحافتی جہود کو قبول فرمائے اور ان کی زندگی میں خیر وبرکت فرمائے ۔(آمین) ( م۔ا )
مسنون نفلی نمازیں
Authors: غلام مصطفی ظہیر امن پوری
وتر کےمعنیٰ طاق کے ہیں ۔ احادیث نبویہ کی روشنی میں امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ ہمیں نمازِ وتر کی خاص پابندی کرنی چاہیے؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ سفر و حضر میں ہمیشہ نمازِ وتر کا اہتمام فرماتے تھے، نیز نبیِ اکرم ﷺ نے نماز ِوتر پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے حتی کہ فرمایا کہ اگر کوئی شخص وقت پر وتر نہ پڑھ سکے تو وہ بعد میں اس کی قضا کرے ۔ آپ ﷺ نے امت مسلمہ کو وتر کی ادائیگی کا حکم متعدد مرتبہ دیا ہے ۔ نمازِ وتر کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح ہونے تک رہتا ہے ۔ رات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد پڑھ کر نماز ِوتر کی ادائیگی افضل ہے ، نبی اکرم ﷺ کا مستقل معمول بھی یہی تھا ۔ البتہ وہ حضرات جو رات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد اور نمازِ وتر کا اہتمام نہیں کر سکتے ہیں تو وہ سونے سے قبل ہی وتر ادا کر لیں ۔ آپ کی قولی و فعلی احادیث سے ایک، تین، پانچ ،سات اور نو رکعات کے ساتھ نماز وتر کی ادائیگی ثابت ہے ۔ کتب احادیث وفقہ میں نماز کے ضمن میں صلاۃ وتر کے احکام و مسائل موجود ہیں ۔ نماز کے موضوع پر الگ سے لکھی گئی کتب میں بھی نماز وتر کے احکام موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مسنون نفلی نمازیں‘‘ محقق دوراں علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری﷾ کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب کا ٹائٹل تو ’’ مسنون نفلی نمازیں‘‘ کے نام سے ہے لیکن اس میں صرف نماز وتر کے ہی جملہ تفصیلی احکام ہیں ۔ نماز وتر کے علاوہ نفلی نمازوں کا تذکرہ نہیں ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ادارہ منہاج السنۃ النبویۃ لائبریری ،حیدرآباد ،دکن نے اس کا ٹائٹل پیج مسنون نفلی نمازیں کے نام سے بنا دیا ہے جبکہ اس میں صرف نماز وتر کے احکام و مسائل ہیں ۔ (م۔ا)
اللہ کہاں ہے ؟ ( امن پوری )
Authors: غلام مصطفی ظہیر امن پوری
اللہ کہاں ہے؟ یہ ایک محض ایک سوال ہی نہیں بلکہ اسلامی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ ہے،جو براہ راست اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات مبارک سے متعلق ہے قرآن مجید کی اس آیت کریمہ الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہیں اور یہی اہل سنت والجماعت (سلف صالحین) کا عقیدہ ہے لیکن اﷲ تعالیٰ کے عرش پر مستو ی ہو نے کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں ہے جس طرح اﷲتعالیٰ کی شان کے لا ئق ہے اسی طرح وہ عرش پر مستوی ہے ہماری عقلیں اْس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور اﷲ تعالیٰ کے بارے میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ ہرجگہ موجود ہے کیونکہ وہ مکان سے پاک اور مبرا ہے البتہ اْس کا علمِ اور اس کی قدرت ہر چیز کو محیط ہے، اْس کی معیت ہر کسی کو حا صل ہے جس کی وضاحت کتب عقائد میں موجود ہے ۔محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری ﷾ نے زیر نظرکتاب ’’ اللہ کہاں ہے ؟‘‘ میں قرآن وسنت ، اقوال صحابہ وائمہ محدثین کی روشنی اسی عقیدے کو علمی انداز میں ثابت کیا ہے۔شاید یہ کتاب ابھی مطبوع نہیں ہے ہمیں پی ڈی ایف فارمیٹ موصول ہوئی تواسے کتاب وسنت سائٹ کے قارئین لیےپبلش کردیا ہے ۔اللہ تعالیٰ علامہ امن پوری ﷾ کی تدرسی، دعوتی ،تحقیقی وتصنیفی مساعی کوقبول فرمائے ۔آمین)(م۔ا)
ختم نبوت ( امن پوری )
Authors: غلام مصطفی ظہیر امن پوری
مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺاللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺکو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺکے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ حضور نبی اکرم ﷺکی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیت میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40)ترجمہ:’’ محمد ﷺتمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘ اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالٰیٰ نے حضور نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پرفائزنہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعددآیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺنے اپنی متعدد اور متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنی متعین فرمایا ہے۔ یہی وہ عقید ہ جس پر قرون اولیٰ سے آج تک تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔ مولاناغلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری﷾ نے اپنی زیر نظر کتاب ’’ ختم نبوت‘‘مدلل انداز میں میں اس موضوع کوبیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
تحفۃ الاطفال
Authors: غلام مصطفی ظہیر امن پوری
اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد ہے۔اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔انسان کی اصل تربیت گاہ ماں کی گود ہے ۔ جو اپنے لال کو اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق وفرائض سے آگاہی فراہم کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مسلم گھرانوں میں بچہ زبان کھولتا ہے تو گھر کی فضا لاالہ الا اللہ کی مشک بار لفظوں سے معطر ہوجاتی ہے ۔اور حالات کا مشاہدہےکہ جو لوگ اپنے بچوں کی دینی تربیت نہیں کرپاتے انہیں زندگی میں ندامت وشرمندگی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔ وہ اپنی نادانی اور بے خبری پر کف افسوس ملتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تحفۃ الاطفال‘‘ مولانا غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری ﷾کی مرتب شد ہ ہے ۔ یہ کتاب دو حصوں پرمشتمل ہے ۔پہلے حصے کا نام تحفۃ الاطفال اور دوسرے حصے کا نام ’’ ریاض الاطفال‘‘ ہے حصہ اول ’’ تحفۃ الاطفال‘‘ میں مسلمان ماؤں کی ضرورت کے پیش نظر فرامین نبویہ کے گلشن سے 250 پھولوں کا گلدستہ بمع ترجمہ ومکمل حوالہ ترتیب دیا گیا ہے۔اس میں صرف صحیح یا حسن احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اوراس کتاب کے دوسرے حصے ’’ ریاض الاطفال‘‘ میں تقریباً 50 مسنون دعاؤں کو جمع کیا گیا ہے ۔یہ کتاب بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایک بہترین کتاب ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مرتب وناشر کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
حرز اعظم
Authors: عبد الرحمن عزیز
In Arguments
جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کے لیے کتاب و سنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بےشمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کا علاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم و خیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادو کا علاج جادو سے ہی کروانا ایک غلط عمل ہے جو کہ ہمارے معاشرے میں عام ہو گیا ہے لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو خبردار کریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہاد جادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر نظر کتابچہ ’’حرز اعظم ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن عزیز حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے انہوں اس کتابچہ میں جادو ٹونے اور نظرِبد کے متعلق قرآنی آیات جمع کرنے کے علاوہ مسنون دعائیں جمع کر دی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو مرتب کے لیے صدقۂ جاریہ اور عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)
حصن الاطفال
Authors: عبد الرحمن عزیز
In Arguments
امتِ مسلمہ کے لیے مسنون دعاؤں تک بآسانی رسائی کے لیے علماء و محدثین نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی ہیں ۔ جن میں مفصل بھی ہیں اور مختصر بھی ہیں۔لیکن ان میں سے کوئی کتاب بھی چھوٹے بچوں کے لیے مرتب نہیں کی گئی بلکہ ان کتابوں میں بڑوں اور بچوں کے لیے مشترکہ دعائیں ہیں ۔ اس ضرورت کے پیش نظر فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن عزیز حفظہ اللہ نے کتبِ ادعیہ بالخصوص شیخ سعید بن علی القحطانی ﷾ کی کتاب ’’حصن المسلم‘‘ سے صحیح ، مختصر ،اور آسان ترین دعاؤں کا انتحاب کر کے چھوٹے بچوں کے لیے ’’ حصن الاطفال ‘‘ کے نام سے کتاب مرتب کی ہے ۔ اساتذہ کرام اب بآسانی چھوٹے بچوں کو دعائیں یاد کروا سکتے ہیں ۔ (م۔ا)