eBooks

٢٬٨٤١ Results Found
دعائے انبیاء علیہم السلام

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’دعائے انبیاء علیہم السلام‘‘ مولانا محمود الرشید﷾ حدوٹی کی مرتب شدہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں قرآن مجید کی سورتوں اور پاروں میں بکھری انبیاء علیہم السلام کی دعاؤوں اور مناجات کو سورتوں اور آیتوں کے حوالہ جات کے ساتھ یکجا کر دیا ہے سید الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺ کی دعائیں بھی قرآن مجید میں موجود ہیں انہیں بھی اس کتاب میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ ( م۔ا)

شاتم اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے نبی اکرم محمد ﷺ کی صحبت و رفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کے بعد کسی اور شہادت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کر سکتی ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ اصحاب الرسول کی توہین ،گستاخی اور بے ادبی کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا ہے۔ مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب نے زیر نظر کتابچہ ’’ شاتم اصحاب الرسول ﷺ کا عبرت ناک انجام ‘‘ میں تاریخ کے دریچوں سے ان لوگوں کا تذکرہ کیا ہے کہ جنہوں نے شیطانی چنگل میں پھنس کر جانے اور انجانے میں ، شعوری و لاشعوری ہر دونوں صورتوں میں اصحاب رسول ﷺ کی توہین، تضحیک اور استہزا کیا ہے تو ان کا عبرت ناک انجام ہوا۔ (م۔ا)

نیل کے ساحل تک

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Knowledge

By Al Noor Softs

اردو ادب میں سفر ناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کا احاطہ کرتے ہیں ۔ اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے ۔ یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی ۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا انسان سفر کرتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ نیل کے ساحل تک ‘‘ مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب کے پانچویں سفرنامہ کی روداد ہے اس سفرنامہ میں یوگنڈہ، دار الحکومت کمپالا، دریائے نیل، جھیل ملکہ وکٹوریہ، یوگنڈہ میں مسلم عیسائی کشاکش، قادیانی سرگرمیوں کے احوال بیان کیے گئے ہیں اس کے علاوہ مولانا محمود الرشید نے اس ملک میں کیا دیکھا اور کیا سنا اس کے احوال بھی کتاب ہذا میں حسب بساط بیان کر دیے ہیں ۔(م۔ا)

شاتم اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے نبی اکرم محمد ﷺ کی صحبت و رفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کے بعد کسی اور شہادت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کر سکتی ہے۔ صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے ۔بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ شاتم اصحاب الرسول ﷺ‘‘مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں قرآنی آیات ،ارشادات نبوی ، اسلاف صالحین کے فرمودات اور ائمہ اربعہ کی تعلیمات کی روشنی میں اصحاب رسول اللہﷺ کا مقام مرتبہ واضح کرنے کے بعد یہ ثابت کیا ہے کہ صحابہ پر سب و شتم کرنا کتنا بڑا جرم ہے ۔نیز گستاخان صحابہ کا عبرت ناک انجام بھی اس کتاب کا اہم ترین حصہ ہے۔ (م۔ا)

قرآن اور حاملین قرآن

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

قرآن و احادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027 اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کے ساتھ مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبوی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817 تاریخ گواہ ہے کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن و حدیث کو مقدم رکھا اور اس پر عمل پیرا رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کا شکار ہو گئے۔ زیر نظر کتاب’’قرآن اور حاملین قرآن ‘‘ مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں قرآن مجید کے فضائل قرآن و سنت اور اقوال ائمہ کی روشنی میں بیان کیے ہیں ، حافظ قرآن کی شان، مقام اور مرتبہ احادیث نبوی کی روشنی میں بیان کیا ہے نیز قرآن یاد رکھنے کے فضائل کے ساتھ ساتھ اسے بھلا دینے کا نقصان کس قدر ہے اسے پوری تفصیل کے ساتھ تحریر کیا ہے۔(م۔ا)

علماء کرام کا مقام

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

انبیاء علیہم السلام کو اللہ پاک نے لوگوں کی ہدایت کے لیے دنیا میں مبعوث کیا۔ جب ایک نبی علیہ السلام کا انتقال ہوا تو دوسرا نبی اس کے بعد مبعوث کیا گیا۔ یہاں تک کہ سلسلہ رُسل کی آخری کرن سید الانبیاء حضرت محمد ﷺکو اللہ پاک نے پوری کائنات کے لیے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بنا کر بھیجا اور یہ اعلان فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت اور رسالت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اب لوگوں کی ہدایت اور راہنمائی کے لیے یہ نبیوں والا کام اس امت کے علماء کے حوالے کر دیا گیا ہے اور خالقِ کائنات نے اعلان فرمایا کہ میرے بندوں میں سب سے زیادہ مجھ سے ڈرنے والے علماء ہیں۔ علماء کرام کے ادب و احترام کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ اس لیے علماء کرام کا مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے۔ زیر نظر کتاب’’علماء کرام کا مقام‘ مولانا محمود الرشید حفظہ اللہ حدوٹی(مدیر اعلیٰ ماہنامہ آب حیات) کی مرتب شدہ ہے فاضل مرتب نے اس کتاب میں علماء کرام کےفضائل ومناقب قرآن وسنت کی روشنی میں پیش کیے ہیں ۔ایک عالم کی دینی، اسلامی اور اخلاقی کیا ذمہ داریاں ہیں ؟اس پر بھی روشنی ڈالی ہےاور ایک عالم دین کا کردار کیسا ہونے چاہیے؟اسے بھی سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔(م۔ا)

شاتم اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’شاتم اصحاب الرسول (السیف المسلول علی شاتم اصحاب الرسول)‘ مولانا محمود الرشید﷾ حدوٹی(مدیر اعلیٰ ماہنامہ آب حیات) کی مرتب شدہ ہے یہ کتاب در اصل ماہنامہ آب حیات ،لاہور اکتوبر2020ء کی اشاعت خاص ہے ۔اس کتاب میں قرآنی آیات نبوی ارشادت ، اسلاف صالحین کے فرمودات اور مذاہب اربعہ کےآئمہ کرام کی تعلیمات کی روشنی میں اصحاب رسول اللہ ﷺ کا مرتبہ ومقام واضح کرنے کے بعد ثابت کیاگیا ہےکہ اصحاب رسول پر سب وشتم کرنا کتنا بڑا جرم ہے ؟ان پر تبرا بازی گناہ کبیرہ ہے اور خلیفہ چہارم سیدنا علی المرتضیٰ کے خلفاء راشدین کےساتھ کس طرح کے مراسم اور تعلقات تھے نیز گستاخان صحابہ کا عبرت ناک انجام بھی اس کتاب کا اہم ترین حصہ ہے۔(۔م۔ا)

دعائے انبیاء علیہم السلام

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Worship and matters

By Al Noor Softs

قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’دعائے انبیاء علیہم السلام‘‘ مولانا محمود الرشید﷾ حدوٹی(مدیر اعلیٰ ماہنامہ آب حیات) کی مرتب شدہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں قرآن مجید کی سورتوں اور پاروں میں بکھری انبیاء علیہم السلام کی دعاؤوں اور مناجات کو سو رتوں اور آیتوں کے حوالہ جات کے ساتھ یکجا کردیا ہے سید الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺ کی دعائیں بھی قرآن مجید میں موجود ہیں انہیں بھی اس کتاب میں شامل کردیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ ا)

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

Authors: محمود الرشید حدوٹی

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

انبیاء ورسل کے بعد اس کائنات میں سب سے اعلیٰ اور ارفع شخصیت سیدنا ابو بکر صدیق ﷜ ہیں ۔ سیدنا ابو بکر صدیق﷜ ہی وہ خو ش نصیب ہیں جو رسول اللہﷺ کےبچپن کے دوست اور ساتھی تھے ۔آپ پر سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت حاصل کی اور زندگی کی آخری سانس تک آپ ﷺ کی خدمت واطاعت کرتے رہے اور اسلامی احکام کے سامنے سرجھکاتے رہے ۔ رسول اللہ سے عقیدت ومحبت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت کے لیے تن من دھن سب کچھ پیش کر دیا ۔نبی کریم ﷺ بھی ان سے بے حد محبت فرماتے تھے ۔آپ ﷺ نے ان کو یہ اعزاز بخشا کہ ہجرت کے موقع پر ان ہی کو اپنی رفاقت کے لیے منتخب فرمایا۔ بیماری کے وقت اللہ کے رسول ﷺ نے حکماً اان کو اپنے مصلیٰ پر مسلمانوں کی امامت کے لیے کھڑا کیا۔خلیفہ راشد اول سیدنا صدیق اکبر ﷜ نے رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں ہر قدم پر آپ کا ساتھ دیا اور جب اللہ کے رسول اللہ وفات پا گئے سب صحابہ کرام کی نگاہیں سیدنا ابو بکر صدیق ﷜ کی شخصیت پر لگی ہو ئی تھیں۔امت نے بلا تاخیر صدیق اکبر کو مسند خلافت پر بٹھا دیا ۔ زیر نظر کتاب’’ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ مولانا محمود الرشید حدوٹی(شیح الحدیث ومہتمم جامعہ رشیدیہ ، مناواں ، لاہور ) کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے قرآن کریم روشنی میں سیدنا ابو بکرصدیق ﷜ کی شان اورمنقبت بیان کی ہے اور اسی طرح احادیث رسول کی روشنی میں سیدنا ابوبکر صدیق﷜ کےفضائل ومحاسن عمدہ پیرائے میں پیش کرنے کے علاوہ مفسرین کرام اور محدثین عظام کی آراء بھی بیان کی ہیں ۔(م۔ا)