eBooks

٢٬٨٤١ Results Found
رفع الیدین تارکین و مانعین رفع الیدین حصہ دوم

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

اسلام کے ارکانِ خمسہ میں سے عقیدۂ توحید و رسالت کے بعد سب سے اہم ترین رکن نماز پنجگانہ ہے جس کو مسنون طریقے سے ادا کرنا ضروری ہے۔کیونکہ عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کے لیے دو چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ ۔ لہٰذا نماز کے بارے میں آپ ﷺ کا واضح فرمان ہے ’’نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو‘‘(صحیح بخاری) نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے تواتر سے ثابت ہے۔امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کی حدیث کو صحابہ کرام کی اس قدر کثیر تعداد نے روایت کیا ہے کہ شاید اور کسی حدیث کو اس سے زیادہ صحابہ نے روایت نہ کیا ہو اور امام بخاری رحمہ اللہ نے جزء رفع الیدین میں لکھا ہے کہ رفع الیدین کی حدیث کو انیس صحابہ نے روایت کیا ہے۔ لیکن صد افسوس اس مسئلہ کو مختلف فیہ بنا کر دیگر مسائل کی طرح تقلید اور مسلکی تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔ زیر نظر کتاب ’’رفع الیدین‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے تارکین و مانعین رفع الیدین کے دلائل کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

جرابوں پر مسح کی مشروعیت

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

چمڑے کے موزوں کی طرح اون، فوم یا نائیلون کی جرابوں پر مسح کرنا بھی جائز ہے جس کا ثبوت متعدد احادیث رسول ﷺ میں موجود ہے۔اس کے علاوہ صحابہ و تابعین کرام میں سے ایک جماعت جرابوں پر مسح کرنے کے جواز کی قائل ہے۔ مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’جرابوں پر مسح کی مشروعیت میں ‘‘احادیث رسول ﷺ ، آثار صحابہ و تابعین ،اقوال ائمہ کی روشنی میں یہ ثابت کیا ہے کہ جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے۔ (م۔ا)

اذان و اقامت اور جماعت و امامت

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

اذان اسلام کا شعار ہے نماز پنجگانہ کے لیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن و حدیث سے ثابت ہیں۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت نے اذان سے پہلے اور بعض مساجد میں اذان کے بعد ایک ایسا درود جاری کیا ہے جس کا ثبوت قرآن و حدیث ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین اور محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب ’’اذان و اقامت اور جماعت و امامت ‘‘فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ کے متحدہ عرب امارات کے ریڈیو ام القیوین کی اردو سروس سے نشر شدہ چند ریڈیائی تقاریر کی کتابی صورت ہے۔ جس میں اذان و اقامت کے مسائل و احکام اور نماز باجماعت کا حکم کیا ہے؟کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔(م۔ا)

آمین معنی و مفہوم فضیلت امام ومقتدی کے لیے حکم

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Faith and belief

By Al Noor Softs

نماز میں سورہٴ فاتحہ کے بعد آمین کہنا بالاتفاق مسنون ہے،علماء کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ سری اور انفرادی نمازوں میں آمین آہستہ کہی جائے گی،جن نمازوں میں بالجہر (زور) سے قراء ت کی جاتی ہے (جیسے مغرب، عشاء، فجر) ان میں سورہ فاتحہ ختم ہوتے ہی امام ومقتدی دونوں کو بآواز بلند آمین کہنا مشروع ومسنون ہے، اس کا ثبوت احادیث مرفوعہ صحیحہ صریحہ اور آثار صحابۂ کرام اور اجماع صحابہ سے ہے۔ سیدنا بوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہے تو تم بھی آمین کہو کیوں کہ جس نے فرشتوں کے ساتھ آمین کہی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ آمین معنیٰ ومفہوم فضلیت ،امام ومقتدی کے لیے حکم ‘‘ مولانا منیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کا مرتب شدہ ہے فاضل مرتب نے اس میں قائلین آمین بالجہر اور قائلین آمین بالسر دونوں فریق کے دلائل ذکر کر کے ان کا بے لاگ جائزہ پیش کیاگیا ہے اور آمین بالجہر کو احادیث صحیحہ اور آثار صحابہ کرام وتابعین عظام نیز آئمہ کرام اور محققین علماء وفقہاء کے اقوال سے ثابت کیا اوراس موقف کو راجح اور صحیح تر قرار دیاگیا ہے ۔ (م۔ا)

عظمت قرآن ( محمد منیر قمر)

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔ قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا۔اور قرآن کریم ایک ایسا معجزہ ہے کہ تمام مخلوقات مل کر بھی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔قرآن کی عظمت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب جس سرزمین پر نازل ہوئی اس نے وہاں کے لوگوں کو فرشِ خاک سے اوجِ ثریا تک پہنچا دیا۔اس نےان کو دنیا کی عظیم ترین طاقت بنا دیا۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ عظمت قرآن ‘‘ مولانا منیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کے ان تفسیری دروس کی تحریری شکل ہے جو انہوں نے ائیربیس الظہران کے اسلامک سنٹر میں دئیے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے قرآن مجید سیکھنے کی عظمت وفضلیت اور بعض قرآنی سور کی الگ الگ فضائل بیان کیے ہیں ۔ (م۔ا)

رمضان و روزہ احکام و مسائل تحقیق و دلائل

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں اور کئی اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’رمضان وروزہ احکام ومسائل، تحقیق ودلائل‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) کی ان ریڈیائی تقاریر کی کتابی صورت ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ریڈیو ام لقیوین کی اردو سروس سے روزانہ پروگرام ’’دین ودنیا میں پیش کیے ۔فاضل مصنف نے اس کتا ب میں روز کے جملہ احکام ومسائل کو بادلائل تفصیلاً پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتدریسی،تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے ۔

غیر مسلموں اور جانوروں کا جوٹھا اور کفار و مسلمین کے تعلقات

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In History

By Al Noor Softs

پانی کے کسی برتن ،تالاب یا حوض سے کوئی انسان ،حیوان یا درندہ پانی پی لے اور کچھ باقی بھی بچ جائے تو اس بچے ہوئے پانی کو جوٹھا پانی کہا جاتا ہے جسے عربی میں سؤر كہا جاتا ہے۔ ایسا پانی کے پینے والوں کے الگ الگ ہونے کی وجہ سے کئی نوعیتوں کاہوتا ہےاورجوٹھ کی الگ الگ نوعیتیں واقسام ہیں مثلاً انسان کا جوٹھا، اور پھر ان میں سے مسلمان کا جوٹھا،او ر کافر ومشرک کا جوٹھا، حیوان کا جوٹھا، اور پھر ان میں سے ایسے جانوروں کا جوٹھا جن کا گوشت کھایا جاتا ہے اور جن کا گو شت نہیں کھایا جاتا اور جود ردندے ہیں اور جو محض جانور تو ہیں مگر درندے نہیں ۔ زیر نظر کتاب’’غیر مسلموں اور جانوروں کا جوٹھا اور کفّار ومسلمین کے تعلقات ‘‘ میں محترم جناب مولانا محمدمنیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) نے انہی احکام کو قرآن وسنت ، فقہی اقوال کی روشنی میں بیان کیا ہے۔(م۔ا)

مختصر مسائل و احکام عمرہ

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Worship and matters

By Al Noor Softs

حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے کی ادائیگی اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب ہےمگر جب اس کا احرام باندھ لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ’’مختصر مسائل واحکام عمرہ‘‘ مولانا ابو عدنان محمدمنیر قمر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔موصوف نےیہ کتاب اپنی طویل کتاب ’’حج وعمرہ اور قربانی وعیدین‘‘ میں صرف مسائل واحکام عمرہ کو بہت ہی مختصر انداز میں مرتب کیا ہے ۔(م۔ا)

تربیت اولاد (منیر قمر )

Authors: ابو عدنان محمد منیر قمر

In Biography

By Al Noor Softs

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بن جاتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی اچھی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے ۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔زیر نظر کتاب’’تربیت اولاد‘‘فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے بہ کثرت کتب سے استفادہ کر کےکتاب ہذا کو مرتب کیا ہے اور اس کتاب میں اولاد کی صحیح اسلامی تہذیب وتربیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ یہ کتاب والدین اور اولاد دونوں کے لیے یکساں مفید ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی تحقیقی وتصنیفی ،دعوتی وتدریسی خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے۔ (آمین)(م۔ا)