eBooks

٢٬٨٤١ Results Found
اتحاف القاری شرح شرح السنہ للامام البر بہاری

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Faith and belief

By Al Noor Softs

اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اساس پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائد کی جدوجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم و تفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بےشمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نے بھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آچکے ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اتحاف القاری‘‘ از فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان ﷾ چوتھی صدی ہجری کے عظیم امام اہل السنۃ و الجماعۃ ابو محمد حسن بن علی بن خلف البر بہاری ﷫کی عقیدہ کے اہم ابواب پر مشتمل انتہائی جامع کتاب بعنوان ’’ شرح السنۃ‘‘ کی شرح کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب (شرح السنۃ)172 فرقوں کی تشریح و توضیح پر مشتمل ہے۔اور اس میں اہل سنت و الجماعہ کے اصولوں اور بہترین وصیتوں اور مفید نصیحتوں کو پیش کیا گیا ہے ۔ جناب حافظ عبد التواب محمدی صاحب نے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔(م۔ا)

الخطب المنبرية في المناسبات العصرية

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Worship and matters

By Al Noor Softs

شیخ صالح بن فوزان الفوزان ( ولادت: 1933ء) ایک جید سعوی عالم دین ہیں اور آپ سعودی عرب میں متعدد اعلیٰ دینی اداروں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔صالح فوزان کو سعودی عرب میں سلفی تحریک کا سب سے سینئر عالم مانا جاتا ہے۔ شیخ موصوف کئی کتب کے مصنف ہیں شیخ کی تالیفات میں سے دو جلدوں پر مشتمل ایک کتاب ’’الخطب المنبرية في المناسات العصرية‘‘ ہے۔ زیر نظر خطبات ’’ الخطب المنبریۃ‘‘ کی دوسری جلد میں سے 60 خطبات کا اردو ترجمہ ہے۔ جسے کتاب و سنت قارئین کے لیے پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔)

خواتین کے مخصوص مسائل ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Arguments

By Al Noor Softs

روز مرہ زندگی میں خواتین کو بہت سارے خصوصی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے بیشتر کاتعلق نسوانیت کے تقاضوں،عبادات اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے عموماً خواتین ان مسائل کوپوچھنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں جبکہ ان مسائل کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ پاکیزگی او رطہارت کسی بھی قوم کا طرۂ امتیاز ہے معاشرے اور خاندان میں عورت کی اہمیت او رمقام مسلمہ ہے اگر آپ معاشرہ کو مہذب دیکھناچاہتے ہیں تو عورت کومہذب بنائیں۔ زیر نظر کتاب’’ خواتین کےمخصوص مسائل‘‘شیح صالح بن فوزان الفوزان کی تصنيف تنبيهات على أحكام تختص بالمؤمنات ہے كا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب عورتوں کے مخصوص مسائل پر ایک نہایت عمدہ مجموعہ ہے جو کتاب وسنت کےدلائل وبراہین سے مزین ومرصع ہے،اردو ترجمہ کی سعادت ابویحییٰ محمد زکریا زاہد رحمہ اللہ نےحاصل کی ہے۔ احادیث کی تصحیح وتخریج کا فریضہ حافظ حامد محمود الخضری حفظہ اللہ (پی ایچ ڈی سکالر یونیورسٹی آف سرگودھا) اور نظرثانی مولانا منیر احمدو قار حفظہ اللہ نے کی ہے جس سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔(م۔ا)

اسلام میں سنت کا مقام ( الفوزان )

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

قرآن مجید کے ساتھ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے ۔حدیث سے انکا ر واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی فہم قرآن سے دوری ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ) میں اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہےالغرض اتباعِ سنت جزو ایمان ہے۔ زیر نظر کتاب’’اسلام میں سنت کا مقام ‘‘ کبار علماء کونسل سعودی عرب کے رکن مشہور سعودی عالم دین ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کی اہمیت سنت سے متعلق مایہ ناز کتاب مكانة السنة في الإسلام کا اردو ترجمہ ہے ۔علامہ صالح فوزان نے اس رسالہ میں سنت کی اہمیت اور اس کی تشریعی حیثیت کو کتاب وسنت کےدلائل کی روشنی میں واضح کیا ہے۔ مولانا عبد الولی عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں اور سنت کے تشریعی مقام سے روشناس ہوسکیں۔ (م۔ا)

اسلام میں سنت کا مقام ( الفوزان )

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Hadith & science of hadith

By Al Noor Softs

قرآن مجید کے ساتھ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے ۔حدیث سے انکا ر واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی فہم قرآن سے دوری ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ) میں اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہےالغرض اتباعِ سنت جزو ایمان ہے۔ زیر نظر کتاب’’اسلام میں سنت کا مقام ‘‘ کبار علماء کونسل سعودی عرب کے رکن مشہور سعودی عالم دین ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کی اہمیت سنت سے متعلق مایہ ناز کتاب مكانة السنة في الإسلام کا اردو ترجمہ ہے ۔علامہ صالح فوزان نے اس رسالہ میں سنت کی اہمیت اور اس کی تشریعی حیثیت کو کتاب وسنت کےدلائل کی روشنی میں واضح کیا ہے۔ مولانا عبد الولی عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں اور سنت کے تشریعی مقام سے روشناس ہوسکیں۔ (م۔ا)

جدید مناہج کی حقیقت ( سوالات و جوابات )

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Faith and belief

By Al Noor Softs

امت مسلمہ پر اللہ رب العزت کابڑا حسان ہےکہ اس نے ایک طائفہ اور جماعت کےوجودکی خوشخبری دی اور قیامت تک اسکے وجود کی ضمانت فرمائی جو ہرجگہ اور ہرزمانے میں حق پر چلتے ہوئے حجت ودلیل سے لوگوں پر غالب رہے گئی وہ لوگ تھو ڑی ہی تعداد میں ہوں گے مگر حق۔ جسے نبی کریم ﷺ کتاب وسنت کی صورت میں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے۔ کو سینے سے لگا کر دل ودماغ میں بسا کر اپنی زندگیاں گزاریں گے۔نبی کریمﷺ کی پیشن گوئی کے مطابق امت مسلمہ ہر طرف سے فتنوں میں گھری ہوئی ہےاور نبوی بشارت ہی کےمطابق صر ف ایک جماعت جو ’’ماأنا اليوم وأصحابي‘‘ کے منہج پر قائم ہے جسے نصوص کتاب وسنت اوراسلاف ا مت کی تحریروں میں جماعت اہل سنت وجماعت اہل حدیث ، فرقۂ ناجیہ، طائفہ منصورہ وغیرہ کےناموں سےیاد کیاگیا ہے کو چھوڑ کر بدقسمتی سے امت میں منتشر فرقے گروہ نت نئی ٹولیاں، احزاب اور جتھے انہی فتنوں کا نتیجہ ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’جدیدمناہج کی حقیقت (سوالات وجوابات)‘‘ شیخ صالح الفوزان کی اصلاح امت کے سلسلے کی عربی تصنیف الأجوبة المفيده عن أسئلة المناهج الجديدة کا ااردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب دور ِحاضر کےفتنوں بالخصوص عالمِ اسلام میں پھیلے ہوئےگمراہ فرقوں ، باطل افکار ونظریات ،منہج سلف کے مخالف مناہج واحزاب ہواپرستی، شبہات ،گمرہ گر ائمہ وقائدین وغیرہ سے متعلق 116 سوالات کےمدلل علمی اور بصیرت مندانہ جوابات پر مشتمل ہےجو عصر حاضر میں امت کے تمام ترطبقوں کی صحیح رہنمائی کےلیے کسی سنگ میل سے کم نہیں ہے ۔اس کتاب میں دو حاضر کے تمام فکری وتنظیمی ، حربی،اورتحریکی وسیاسی انحرافات کا مدلل جائزہ لیاگیا ہے۔متبع سنت کے لیے بہت ہی مفید کتاب ہے خصوصاً نوجوان جو صحیح فکر اور صحیح راستہ کی تلاش میں ہیں انہیں اس کتاب میں واضح منزل مقصود کار استہ ملے گا ۔ مولانا عنایت اللہ سنابلی صاحب نے کتاب کا نہایت فصیح اور سلیس اردو ترجمہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتب ومترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

خواتین کے مخصوص مسائل و فرائض

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Biography

By Al Noor Softs

اسلام میں خواتین کا اپنا ایک مقام ومرتبہ ہے‘ کاروبارِ حیات کی متعدد ذمہ داریاں ان کے سپرد کی گئی ہیں‘ رسول اکرمﷺ خصوصی طور پر ان کو اپنی تعلیمات سے نوازتے رہتے تھے‘ حجۃ الوداع کے موقع پر عرفات کے خطبہ میں آپﷺ نے ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی تلقین فرمائی تھی‘ ان تمام امور سے واضح طور سے پتہ چلتا ہے کہ ہر زمانہ میں خواتین لازمی توجہ کی مستحق ہیں‘ خصوصاً موجود ہ دور میں جب کہ مسلم خواتین سے ان کی عزت وناموس کو تار تار کرنے نیز ان کو اپنے مقام ومرتبہ سے گرانے کے لیے مخصوص طریقہ سے ان پر یلغار کی جار ہی ہے اور ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ اس لیے انہیں خطرات سے آگاہ کرنے اور راہِ نجات کی نشاندہی کرنے کی از حد ضرورت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی خواتین سے متعلق جو مخصوص احکامات بیان کیے گئے ہیں ان کو بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے جس کا سلیس اور سہل زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس میں مؤلف نے دس فصلیں قائم کی ہیں۔ پہلی فصل میں عورتوں کے عام مسائل ور احکام کو بیان کیا گیا ہے‘ دوسری میں خواتین کی جسمانی زینت وآرائش سے متعلقہ مسائل کو‘ تیسری میں حیض‘ استحاضہ اور نفاس کے مسائل کو‘ چوتھی میں لباس اور پردہ کے مسائل کو‘ پانچویں فصل میں نماز سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘چھٹی فصل میں جنازہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘ ساتویں فصل میں روزہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘ آٹھویں فصل میں حج اور عمرہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘ نویں فصل میں ازدواجی زندگی سے متعلق مسائل کو اور دسویں فصل میں خواتین کی عزت وناموس اور ان کی عفت وشرافت کو ضمانت فراہم کرنے والے احکامات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ڈاکٹر صالح بن فوزان کی تالیف ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر رضاء اللہ محمد ادریس مبارکپوری نے کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

الولاء والبراء في الاسلام، اسلام کا پیمانہ محبت و عداوت

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Knowledge

By Al Noor Softs

اللہ تعا لیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے بعد ضروری ہے کے اللہ تعا لیٰ کے دوستوں کے ساتھ محبت اور اس کے دشمنوں کے ساتھ عداوت ونفرت قائم کی جائے چنانچہ عقیدہ اسلامیہ جن قواعد پر قائم ہے، اُن میں سے ایک عظیم الشان قاعدہ یہ ہے کے اس پاکیزہ عقیدے کو قبول کرنے والا ہر مسلمان اس عقیدے کے ماننے والوں سے دوستی اور نہ ماننے والوں سے عدوات رکھے۔اسلام میں دوستی اور دشمنی کی بڑی واضح علامات بیان کی گئی ہیں، ان علامات کو پیش نظر رکھ کر ہر شخص اپنے آپ کو تول سکتا ہے کہ وہ کس قدر اسلام کی دوستی اور دشمنی کے معیار پر پورا اُتر رہا ہے۔ زیر نظر کتابچہ بعوان’’اسلام کا پیمانہ محبت وعداوت‘‘ اس موضوع پر اہم رسالہ ہے جو کہ شیخ صالح بن فوزان کے ایک عربی رسالہ الولاء والبراء کا عربی ترجمہ ہے ۔ محترم اجمل عبد الرحمٰن رحمانی صاحب نے اس کو قالب میں ڈھالا ہے۔ اس رسالے کو مؤلف نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصہ میں قرآن واحادیث کی روشنی میں ان دس امور کو بیان کیا ہے جو کفار سے دوستی اور محبت کی دلیل ہیں اور دوسرے حصہ میں ان دس امور کوبیان کیا جو مسلمانوں سے محبت کی علامت ہیں اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔آمین (م۔ا)

تفسیر سورۃ الفاتحہ (العثیمین)

Authors: صالح بن فوزان الفوزان

In Quran and Quranic Sciences

By Al Noor Softs

سورۂ فاتحہ کو الفاتحہ اس لیے کہا جاتاہے کہ اس کے ساتھ قرآن کا آغاز ہوتا ہے اور یہ سورۃ سب سے پہلے نازل ہونے والی کامل سورت ہے۔ اس سورت کے بارے میں علماء کرام فرماتے ہیں کہ: کہ مکمل قرآن کریم کےمجمل معانی کوشامل ہے جس میں توحید، احکام ،جزاء اور بنی آدم کےاختیار کردہ راستوں وغیرہ کا ذکر ہے اسی لیےاسے ’’ام القرآن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس سورت کے بہت سے امتیازات ہیں جن کی وجہ سے یہ دوسری سورتوں سے ممتاز ہے۔ نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے، نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن (یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔ یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تفسیر سورۃ الفاتحۃ‘‘ سعودی عرب کی مایہ ناز دو شخصیات فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان﷾ کی سورۃ الفاتحہ کی تفسیر وفوائد پر مشتمل ہے۔ جناب طارق علی بروہی نے اسے اردو دان حضرات کے لیے اردو زبان میں منتقل کیا ہے۔ (م۔ا)