مقالات مولانا عبد الرحمن کیلانی

By Al Noor Softs
Posted on Oct 24, 2024
In Category Biography
Authors عبدالرحمن کیلانی
Published By ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور
In Year 2018
Key Word پیغمبراسلامﷺبحیثیت داعی امن واخوت۔۔۔۔اسلامی معیشت اورسود
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 413
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
پچھلی صدی کے نصف اول میں جہاں برصغیر نے ایک سے ایک قد آور سیاست دان کو دیکھا ہے‘ وہاں صحافت‘ وکالت‘ شعروشاعری میں بھی صفِ اول کی شخصیتوں کا جُھرمٹ اپنے دامن میں سجا رکھا ہے‘ اور اساطینِ منبر ومحراب اورکاروانِ علم ومعرفت کی بات ہو تو ایسی ضوفشاں مثالیں سامنے آئیں گی جن کے شعور وآگہی کی تمازت ابھی تک دلوں کو گرماتی نظر آتی ہے۔ ان شخصیات میں سے ایک مولانا عبد الرحمان کیلانی بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب مولانا کے حالات زندگی مختصر اور تفصیلی طور پر مختلف مقامات پر درج کر دیے گئے ہیں اور انہوں نے جن موضوعات پر قلم اُٹھایا ان کا حق ادا کرنے کی کوشش کی اور حق ادا بھی کیا۔ اس کتاب میں ان کے چیدہ مقالات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مقالات مولانا عبد الرحمن کیلانی ‘‘مولانا عبد الرحمن کیلانی  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں مثلاً تیسیر القرآن جو کہ تفاسیر ماثورہ کی جامع پہلی مفصل تفسیر بالحدیث ہے جو کسی خاص مسلک یا فقہ کی ترجمانی کی بجائے براہ راست قرآن کریم‘صحاح ستہ کی صحیح اور حسن درجہ کی احایث وغیرہ پر مشتمل ہے‘ اس کے علاوہ آئینہ پرویزیت‘عقل پرستی اور انکار معجزات اہم ترین تصانیف ہیں اور بہت سے اہم موضوعات پر مصنف کی کتب موجود ہیں جیسا کہ احکام ستر وحجاب‘ احکام تجارت اور لین دین کے مسائل‘دولت کے اسلام میں مصارف‘ ایک مجلس کی تین طلاقیں اور شرعی حل وغیرہ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
Ratings Read Downloads
(٠)   103   31
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks