مسلمان کون

By Al Noor Softs
Posted on Dec 26, 2024
In Category Worship and matters
Authors جاوید اقبال سیالکوٹی
Published By ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
In Year 2018
Key Word رکوع اورسجدہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کےلیے مخصوص ہے...مدد صرف اللہ تعالیٰ سے مانگی جائے
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 74
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یعنی نظامِ زندگی ہے جس کا آئین قرآن حکیم ہے، اُس پر مکمل ایمان اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس کے مطابق زندگی بسر کرنے والا مسلمان ہے۔ اسلام مسلمانوں کاایسا نظامِ زندگی ہے جس میں اللہ کی توحید کا اقرار کرتے ہوئے اس کی حاکمیت اعلیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آخری نبی ماننا ہے۔ اِسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم ہے، اِس بات کی گواہی دینا کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺاﷲ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، رمضان مبارک کے روزے رکھنا اور بیت اﷲ کا حج کرنا جو اس کی طاقت رَکھتا ہو۔‘‘ اِن پانچ اَرکان کو ایک مومن کی شخصیت سنوارنے اور اس کا مثالی کردار بنانے میں بہت بڑا دخل ہے۔اسلام کے ان پانچوں ارکان پر صحیح عمل پیرا ہونے والا ہی سچا مسلمان ہے ۔ اور جو شخص اسلام کے ان ارکان خمسہ یا ان میں سے کسی ایک کا اعتقاداً یا عملاً انکار کرتا ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب" مسلمان کون"محترم جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ارکانِ اسلام کی روشنی میں مسلمان کا جائزہ لیا ہے کہ کون مسلمان ہے اور کو ن مسلمان نہیں ہے۔اور کتاب وسنت کے صریح نصوص ودلائل ، اقوال صحابہ ، ائمہ تابعین عظام اور ان کےبعد سےلے کر عصر حاضر کے ائمہ کرام وعلمائے عظام سےثابت کیا ہےکہ اسلام کے ارکانِ خمسہ میں کسی ایک رکن کا اعتقادی یا عملی تارک ہر دو صورتوں میں اسلام سے خارج ہے ۔بنیادی ارکان اسلام کی اہمیت وفرضیت سے کما حقہ معرفت کےلیے یہ کتاب بیش قیمت تحفہ ہے ۔یہ کتاب پہلے’’ من المسلم ؍مسلم کون؟ ‘‘ نام سے شائع ہوئی تھی بعدازاں صاحب کتاب نےاس کتاب میں کچھ اضافہ جات کیے ہیں اور اب اسے ’’مسلمان کون‘‘ کے نام سے پرنٹ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تدریسی ،تصنیفی وتحقیقی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   80   15
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks